دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا پر کورونا کے وار جاری

بھارت میں کورونا سے ایک دن میں دو ہزار کے قریب مریض موت کے منہ میں چلے گئے

دنیا پر کورونا کے وار جاری ہیں ۔

بھارت میں کورونا سے ایک دن میں دو ہزار کے قریب مریض موت کے منہ میں چلے گئے۔

ایک ہزار نو سو سڑسٹھ اموات کے ساتھ بھارت میں مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

تین لاکھ باون ہزار کیسز کے ساتھ بھارت سب سے زیادہ کورونا کیسز والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔

برازیل میں بھی مزید پانچ سو انتالیس افراد دم توڑ گئے،

مرنے والوں کی تعداد چوالیس ہزار سے زائد ہے۔

نو لاکھ سے زائد مریض کورونا سے متاثر ہیں۔

روس میں ایک سو ترانوے مریض ہلاک ہو گئے،

مرنے والوں کی تعداد سات ہزار دو سو سے زائد ہے۔

ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

About The Author