لاہور: معروف ٹی وی میزبان طارق عزیز انتقال کرگئے ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ وہ آج لاہو رمیں حرکت قلب بند ہونے سے چل بسے۔
طارق عزیز نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے پروگرام نیلام گھر سے شہرت پائی، انہوں نے کئی سال تک اس پروگرام کی میزبانی کی۔
طارق عزیز پاکستان کے پہلے نیوز کاسٹر تھے، انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
میزبان طارق عزیز رکن قومی اسمبلی بھی رہے، وہ 1997 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
طارق عزیز 28 اپریل 1936 کو جالندھرمیں پیدا ہوئے، انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا اور 40 سال تک پروگرام نیلام گھر کی میزبانی کی۔
ان کی پہلی فلم ’انسانیت‘ 1967 میں ریلیز ہوئی اور انہوں نے سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہار گیا انسان میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
معروف اداکار و میزبان طارق عزیز نےاردو اور پنجابی میں شاعری بھی کی۔ طارق عزیز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1992 میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا
طارق عزیز علم و ادب اور کتاب سے محبت کرنے والے انسان تھے۔ ان کا مطالعہ بہت وسیع تھا۔ ان کے کالموں کا ایک مجموعہ ’’داستان‘‘ کے نام سے اور پنجابی شاعری کا مجموعہ کلام ’’ہمزاد دا دکھ‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔ انہیں اپنی زندگی کے مختلف شعبوں میں بہت سے ایوارڈ ملے۔ 14 اگست 1992ء کو حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔
ریڈیو پاکستان، ٹیلی ویژن، فلم ، صحافت، ادب اور سیاست کا ایک نمایاں نام طارق عزیز 28اپریل 1936ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن نے 26نومبر 1964ء کو لاہور سے اپنی نشریات کا آغاز کیا تو طارق عزیز بھی پی ٹی وی سے وابستہ ہوگئے۔ وہ پی ٹی وی کے پہلے انائونسر تھے۔
1975 میں طارق عزیز کی میزبانی میں ’’نیلام گھر‘‘ کا آغاز ہوا جو تقریباً چالیس سال بعد ’’بزم طارق عزیز‘‘ کے سے جاری رہا۔ طارق عزیز پی ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلمی صنعت سے منسلک رہے اور متعدد فلموں میں اپنی جان دار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی پہلی فلم شباب کیرانوی کی ’’انسانیت‘‘ تھی جو 1967ء میں ریلیز ہوئی، اس میں انہوں نے زیبا، وحید مراد اور فردوس کے ساتھ کام کیا۔ ان کی دیگر مشہور فلموں میں سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں شامل ہیں۔ طارق عزیز نے کالم نگاری بھی کی۔ سیاسی، سماجی، فلمی، ادبی اور سپورٹس کی مشہور ترین شخصیات کے انٹرویوز کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
طارق عزیز نے سیاسی میدان میں بھی قدم رکھا۔ 1970 کے دور میں ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست میں ان کا فعال کردار تھا۔ بعدازاں وہ اپنی پی ٹی وی اور فلم کی مصروفیات کے باعث سیاست کو وقت نہ دے سکے۔ بعد ازاں میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو گئے اور 1997ء میں لاہور سے ایم این اے منتخب ہوئے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ