مودی سرکار کو قوم کو جواب دینا ہوگا
لداخ کے محاذ پر چینی فوج سے جھڑپ میں مرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد بیس ہوگئی
جبکہ چار کی حالت تشویش ناک ہے۔۔۔ لیکن نریندر مودی کو سانپ سونگھ گیا ۔۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ آخر کار بھارتی وزیراعظم کہاں چھپے بیٹھے ہیں
راہول گاندھی نے ٹویٹ کی کہ بہت ہو گیا اب مودی سرکار کو قوم کو جواب دینا ہوگا ،،،
چین نے متنازع علاقے لداخ میں فوجی تصادم کا ذمہ دار بھارت کو قرار دے دیا ۔۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے ایک روز قبل سرحد کی خلاف ورزی کی تھی ،،
سرحد کی خلاف ورزی کے دوران بھارتی فورسز نے چینی فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا اور اشتعال انگیزی پھیلائی۔
جبکہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی ویسٹرن تھیئٹر کمانڈ کے ترجمان نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ
وہ سختی کے ساتھ اپنے فوجیوں کو روکے اور تنازع کے خاتمے کے لیے بات چیت کے صحیح راستے پر آگے بڑھے۔
چین اور بھارت کی متنازع سرحد پر کسی جھڑپ میں ہلاکت کا 45 برس میں یہ پہلا واقعہ ہے۔
اے وی پڑھو
پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
لتا منگیشکر بلبل ہند
بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا ایمرجنسی الرٹ جاری