تعلیمی اداروں کے دروازے بند، گھر گھر ٹیوشن مافیا بے لگام،
ایس او پیز اور اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا
تعلیم بلیک پر چوری چھپے بکنے لگی ، سرکاری اساتذہ اور گورنمنٹ کالج کے پروفیسرز کو انتظامیہ کی کھلی چھوٹ
مظفرگڑھ
کورونا وبا کے پیش نظر شہر مظفرگڑھ کے بڑے تعلیمی ادارے حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے بند ہیں جبکہ ان اداروں میں پڑھانے والے کالج کے
18 اور 19 سکیل کے پروفیسرز اور سرکاری اساتذہ کو بھوک کے خوف نے گھر گھر ٹیوشن چلانے پر مجبور کر دیا۔ شہر کا سب سے زیادہ پڑھا لکھا طبقہ کورونا وبا کے دنوں میں بچوں
اور خاندانوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا۔ انتظامی ادارے اور پولیس نے چپ سادھ لی اور خاموش تماشائی بن گئے ۔ پورے مظفرگڑھ میں ٹیوشن مافیا صبح 6 تا 9 بجے تک پوری آب و تاب کے ساتھ کورونا پھیلانے
میں مصروف عمل ہے اور باوثوق ذرائع کے مطابق طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد کورونا میں مبتلا ہو چکی ہے۔ گھر گھر ٹیوشن سنٹرز پر ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں
اور ساتھ ساتھ مخلوط تعلیم کا سلسلہ بھی زور شور سے جاری ہے جس سے اس پر فتن دور میں طلبہ و طالبات کی زندگیاں داؤ پر لگنے کی قوی امید ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرانی چونگی پر واقع گلی
محلوں میں قائم ایوننگ اکیڈمیاں خاص طور پر "دی لرنرز اکیڈمی” "سٹار انٹر سائنس اکیڈمی واقع سوشل سیکیورٹی روڈ” "الحسیب اکیڈمی (پروفیسر محمد ناصر)” نے پہلے دن سے آج تک اکیڈمی بند ہی نہیں کی
اور انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں کامیاب رہے ۔ اسی دیکھا دیکھی میں دیگر پروفیسرز اور اساتذہ نے بلا جھجھک میدان سجا لیے ۔ بوائز اور گرلز کی کمبائنڈ کلاسز لگا کر مخلوط تعلیم کا رواج ڈال دیا اور نوجوان بچوں اور بچیوں کو کھلی چھوٹ دے دی ۔
ان پروفیسرز میں سرِ فہرست پروفیسر ناصر اقبال (انچارج شعبہ بائیولوجی گورنمنٹ کالج مظفرگڑھ) پروفیسر ڈاکٹر امجد فاروق (انچارج شعبہ فزکس گورنمنٹ کالج مظفرگڑھ)، پروفیسر ڈاکٹر شکیل شاہ
(انچارج شعبہ کیمسٹری گورنمنٹ کالج مظفرگڑھ) اور پروفیسر عمر فاروق (شعبہ انگلش) جو کہ صبح 6 تا 10 بجے تک ایف ایس سی اور انٹری ٹیسٹ کی کلاسز چلا رہے ہیں
اور ان میں سے ہر پروفیسر کے گھر مخلوط کلاسز چل رہی ہیں۔ دوسرا بڑا گروپ پروفیسر ڈاکٹر اشرف حسین (شعبہ بائیولوجی گورنمنٹ کالج مظفرگڑھ)،
پروفیسر ریاض حسین ملک (شعبہ فزکس گورنمنٹ کالج مظفرگڑھ)، پروفیسر معظم لغاری(شعبہ انگلش گورنمنٹ کالج مظفرگڑھ) اور پروفیسر عمران نذیر (شعبہ کیمسٹری گورنمنٹ کالج مظفرگڑھ) کی زیر نگرانی پروفیسر ریاض حسین ملک کے گھر چلایا جا رہا ہے ۔
تیسرا بڑا گروپ جھنگ موڑ پر محمد ندیم (شعبہ فزکس ہائی سکول مراد آباد)، محسن فرید (شعبہ ریاضی)، ندیم احمد (شعبہ بائیولوجی) اظہر حسین(شعبہ انگلش)
کے زیرنگرانی چلایا جا رہا ہے۔ اسی طرح دی نیشنل اکیڈمی کے اونر سرکاری ٹیچر آصف رضا قریشی(گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول) کا گروپ بھی سرگرداں ہے
اور بہتی گنگا سے ہاتھ دھو رہا ہے۔ چوتھا بڑا گروپ میرٹ اکیڈمی کے اونر پروفیسر محمد اشفاق کی زیر نگرانی ان کے گھر واقع صفدر کالونی میں چلایا جارہا ہے
جس میں پروفیسر محمد اشفاق (شعبہ ریاضی)، محمد افتخار(شعبہ فزکس گورنمنٹ ہائی سکول بصیرہ)، پروفیسر نسیم احمد (شعبہ انگلش گورنمنٹ کالج مظفرگڑھ)، و دیگر شامل ہیں۔
نمائندہ خصوصی کی رپورٹ کے مطابق تعلیم کا بلیک پر کاروبار ہونے کی وجہ سے فیس اور چارجز 2000 کی بجائے 5000 تا 10000 کے درمیان وصول کیے جارہے ہیں اور پوری پلاننگ کے
تحت کورونا لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھانے کی ٹھان لی۔ انتظامیہ کو ان اساتذہ اور پروفیسرز کے خلاف کاروائی کی اپیل کرتے ہوئے سوشل سوسائٹی کے نمائندوں نے کہا کہ
مظفرگڑھ میں قیامت صغریٰ برپا ہونے سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کریں تاکہ کورونا کی وبا سے بچوں اور خاندانوں کی زندگیاں بچائی
جاسکیں اور مخلوط تعلیم سے نوجوانوں کو بے راہ روی کا شکار ہونے سے بچایا جا سکے ۔
کوٹ ادو
حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا وزیر اعلی کے حکم کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھ لیا ضمیر مردہ ہو گے ہیں خون سفید ہو گیا ہے انسانیت شرما گئی ہے ہمارے ملک کےپرائیویٹ ٹیچر کا حق کھا گے ہیں
مظفرگڑھ میں ظلم کی داستان پیف سکول اور پرائیویٹ بڑی اکیڈیموں اور سکولوں نے سب ٹیچروں اور ملازموں کو چھٹی دے دی پہلے بھی تنخواہ نہ ہونے کے برابر تھی 3000.8000.تھیی
چھٹی کرنے پر جو کاٹ لی جاتی ہے دیر سے انے پر کاٹ لی جاتی ہے بیمار ہونے پر کاٹ لی جاتی ہے نتائج کم آنے پر کاٹ لی جاتی ہے
اب وہ بھی چھین لی ہے ان پرائیویٹ بے حس مالکا ن کو ٹیچر سے روبوٹ کی طرح کام چاہے جو نا کھاۓ پئے نا سیلری مانگے حکومت سے پوچھتے ہیں یہ سب اپنے گھروالوں کو کیا کھلاٸیں یا حکومت غریب مکاو مہم شروع کر دے یا
خود زہر لاء دے تاکہ غریب ہو ہی نہ پیف اور بڑے سکولوں کی فیسیں آ رہی ہیں پر ملازم کیلے نہیں ہے نٸی زمینیں تو خریدی جارہی ہیں
سکولوں کی پرانی عمارتوں کو توڑ کر نئی عمارتیں بناٸی جا رہی ہیں پر ملازم کیلے تنخواہ نہیں وہ بھی آدھی تھی نا ہونے کے برابر تھی وہ بھی چھین لی گٸ ہے
اگر فیس 20% کم آ رہی ہے تو ٹیوشن بند ہے میس بند ہے بجلی بند ہے سب اخراجات بند ہیں اس کے باوجود ظلم کیۓ جا رہے ہیں جب یہ داخلہ کے وقت30000 لیتے ہیں
ہر منتھ 10000 فیس لیتے ہیں سند وصول کرنے بچے اتے ہیں تب سابقہ پوری فیس وصول کرتے ہیں تب سند فیس بھی لیتے ہیں لڑکوں سے سب فیس وصول کرتے ہیں
تب دیتے ہیں ان کا پیٹ اور حوس دولت کی ہے ہر طرح سے پوری ہو رہی ہے غریب ٹیچر اور ملازم پس رہا ہے کوٸی غریب کی اواز بننے والا نہیں ہے اکثر میڈیا والے منتھلی لیتے ہیں
اس لیے ان کے خلاف جو بھی اواز اٹھاتا ہے اس کی اوااز بند کی جاتی ہے جھوٹے مقدمات میں ملوص کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے یا اپنے غنڈے بھیج کر تشدد کروایا جاتا ان کے خلاف کوٸی
نیوز نہیں دیتا پیسے دے کر خبر رکوا دی جاتی غریب ملازم کی ان سرمایہ داروں کی نظر میں کوٸی اہمیت نہیں قانون بھی ان کا میڈیا بھی ان کا کون کر گا
انصاف کون حق سچ کا ساتھ دے گا کون کرے گا ان کا احتساب جب انہوں نے اکیڈیمیوں کی بنیاد رکھی تھی 5 مرلہ زمین مستاجری پر لی تھی اپ ان کی زمینیں چیک کی جاٸیں
ان کی جاٸیدادیں چیک کی جاٸیں ان کی گاڑیاں چیک کی جاٸیں جو دوسروں کے نام پر ہیں ان کے بینک بیلنس چیک کیے جاٸیں 20 سال 10 سال پرانے ملاازم کو کوٸی نہ کوٸی بہانہ بنا کر نکال دیا جاتا ہے
کوٸی پے فاٸل نہیں کوٸی ریکارڈ نہیں تعلیم کے نام پر کالا دھندھا ہے پیسہ بنانے کا ملازم کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے گالی گلوچ کے ا علاوہ بات نیں کرتے جو بھی اپنے حق کی بات کرتا ہے
اسے نوکری سے نکال دیتے ہیں سب اکیڈیمیوں والے ساتھ بیٹھ کر ملازم کا حق کھا رہے ہیں کوٸی بنے گا غریب کی اواز یا سب امیر کے ساتھ ہیں ہے کوٸی حق کی بات کرنے والا ہے یا سب ظالم کے ساتھ ہیں
یا اللہ غریب کو اٹھا لے یا سب کے دل مومن رحم انسانیت سے بھر دے لالچ چھوڑ دیں حق سچ کا ساتھ دیں جو لوگ ظلم پر آواز نہیں اٹھاتے ظالم کے ساتھ شمار ہوتے ہیں
ٹیچر پر ظلم بند کرو ورنہ تباہ ہو جاؤ گے نام و نشان صفہ ہستی سے مٹ جایگا اللہ تعالی کی لاٹھی بے اواز ہے جس طرح ارب پتی بنے ہو اللہ تعالی اک جھٹکے میں چھین لے گا
غرور اپ کا سب اللہ کا ہے اپ تو فرضی ہو اللہ سے ڈرو ملازم کے ساتھ انصاف کرو حکومت وقت سے اپیل ہے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں لوگوں کو ملازمتوں سے نکالا جا رہا ہے
لوگ بے روز گار ہو کہ رہ گۓ ہیں صدر پاکستان چیف جسٹس صاحب آرمی چیف صاحب وزیراعظم صاحب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ صاحب
اور تمام صحافی حضرات نوٹس لیں انٹی کرپشن اور نیب سے گزارش ہے کہ مظفرگڑھ کے سب بڑے پیف اور پرائیویٹ سکول والوں کی جاٸیدادیں چیک کریں کیا کیا بنایا ہے
ارب پتی بن گۓ ہیں لیکن پیسے کی بھوک باقی ہے انسانیت نہیں ہے پھر بھی ان لوگوں کو ابھی تک پیسے کی حوس ہے فیس بھی لے رہے ہیں
خرچہ بھی کوٸی نہیں ٹیچروں ملازموں کو نکال رہے ہیں حق سچ کی بات کون کرتا ہے سب امیر کے ہیں پیسے والوں کا ساتھ دیتے ہیں غریب کی آواز کون بنے گا؟
کرونا کا ڈر نا کوئی خوف انتظامیہ کا
فاضل کارلو محمود کوٹ روڈ غلام علی والا بستی جھال والا پے شادی کی بہت بڑی تقریب جاری ہے 1 سے 3 بجے کھانے کا پروگرام ہے ہزار افراد کے لیے اسکے بعد بارات کا پروگرام ہے
بہت بڑا انتظامیہ سے درخواست ہے فوری ایکشن لے کر کرونا کی ھدایت پر عمل دار آمد کروایں ملک مجید کارلو پٹواری کے بیٹے کی شادی ہے بستی جھال والا تھانا صدر مظفرگڑہ
کوٹ ادو
محکمہ لائیو سٹاک کی ملکیت قیمتی زمین پربلدیہ کہ جامب سے پارک کے منصوبہ
شہریوں کی طرف سے قبضہ کی کوشش کا الزام، شہریوں کے احتجاج پرڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے نوٹس لیتے ہوئے کام رکوا دیا،،10سال پہلے بھی م بلدیہ نے وہاں بلڈنگ بنانے کی کوشش کی تھی،
اراضی محکمہ لائیو سٹاک کے نام ہے،ریونیو بورڈ کے این او سی کے بغیر کام نہیں کرنے دیں گے،ڈپٹی کمشنر اور اے سی کوٹ ادو کے نوٹس میں دے دیا ہے،
ڈپٹی کمشنر کے حکم پرسر دست کا م رک گیا ہے،تحصیل ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عبدالحمیدکا موقف،محکمہ لائیو سٹاک کے این او سی کے بغیر وہاں پیسہ خرچ کرنا
قومی خزانہ ڈبونے کے مترادف ہے، لائیوسٹاک کے اہل کاروں کو پولیس کے ذریعہ ہراساں کرانے کی مذمت کرتے ہیں،شہری،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ سنانواں کے
رہائشییوں سلیم اختر، شبیر علی، ملازم گشکوری، باغ علی، فدا حسین، بلال،محمود اکبر،مجتبی پتافی، اسلم گاذر، ارسلان جتوئی، عامر وڑائچ اور حمادزرگر نے الزام عائد کیا ہے کہ
میں محکمہ لائیو سٹاک کی ملکیت قیمتی کمرشل10کنال اراضی پر زمین پر پارک کے منصوبہ کی آڑ میں قبضہ کی کوشش کی جا رہی ہے،
شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک تیر سے2 شکار کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی, ایک تو بغیر این اوسی قومی خزانہ کی خطیر رقم گرین بیلٹ منصوبہ کے نام پر پارک بنانے پر خرچ کی جارہی ہے،
میونسپل کمیٹی کے فنڈز کی رقم جہاں خرچ کی جارہی ہے وہ جگہ لائیو سٹاک کی ملکیت ہے، کل کو اگر اس جگہ کا این او سی نہ مل سکا توخرچ کی گئی رقم کا ذمہ دار کون ہوگا،انہوں نے کہا کہ
سیاسی سٹنٹ اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی خاطر ملکی خزانہ کا نقصان نہیں ہونے دیں گے کیونکہ محکمہ لائیو سٹاک کے این او سی کے بغیر وہاں پیسہ خرچ کرنا قومی خزانہ ڈبونے کے مترادف ہے،
انہوں نے کہا کہ ایک تو ملکی خزانہ کا نقصان دوسرا پارک کی آڑ میں 2کنال رقبہ پر قبضہ کی کوشش کا خدشہ ہے، وہ ترقیاتی کاموں کی آڑ میں قبضہ مافیا کی شدید مذمت کرتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ایم پی اے کی کارکردگی میں رکاوٹ نہیں بلکہ علاقہ کو محرومی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے، شہریوں کا کہنا تھا کہ
اگر فنڈز ہڑپ کرنے کا چکر نہیں ہے تو پھر سنانواں کا پرانابس اسٹینڈ قبضہ مافیا سے خالی کرواکر حکومتی ملکیت جو کہ میونسپل کمیٹی کی ہی ملکیت ہے پر پارک بنوایاجائے مگر پارک کی آڑ میں 2کنال رقبہ ہڑپ کرنے کوشش کو ناکام بنا کر دم لیں گے،
ہم اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین سے اپیل کرتے ہیں کہ10کنال رقبہ کی پیمائش اور اس پر پارک کی تعمیر کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے،اس حوالے سے تحصیل کوٹ ادو کے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عبدالحمید نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ
مذکورہ اراضی 10کنال جہاں ویٹر نری ہسپتال بنا ہوا ہے بلدیہ سنانواں نے10سال پہلے بھی مذکورہ اراضی پر بلڈنگ بنانے کی کوشش کی تھی جسے رکوایا گیا تھا،انہوں نے کہا کہ
اب اس اراضی پر مقامی ایم پی اے کے حکم پرپارک بنانے کیلئے کام شروع کیا گیا،
انہوں نے اس حوالے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کے نوٹس میں دیاتواسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے وہاں کام کرانے والے ایم پی اے کے برادر ان لاء امجد گشکوری کو کام روکنے کا
حکم دیامگر اس نے کام نہ روکا جس ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین کے نوٹس میں دیا گیا جنھوں نے کام رکوا دیا ہے،ڈاکٹر عبدالحمید نے کہا کہ
محکمہ ریونیو بورڈ سے مذکورہ اراضی کا این او سی لئے بغیر وہ بلدیہ کو اس اراضی پرکام نہیں کرنے دیں گے
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
15 سالہ لڑکے سے 3 اوباشوں کی گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی، حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار،11 سالہ لڑکے سے نے زیادتی کر ڈالی،بے ہوش ہونے پر چھوڑ کر بھاگ گیا،
چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اوباش محنت کش کے گھر داخل،درانتی کے زور پر زیادتی گھر میں موجود خاتون سے زیادتی کی کوشش،مزاحمت پر درانتی کے وارسے
ناک کی ہڈی اور ہاتھ کی انگلی توڑدی،شور پر سسر اور دیور نے اب اوباش کو قابو کر لیا خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے،
فصل میں گھاس کاٹتی خاتون سے ہمسائے کے زیادتی کی کوشش،شور پر راہگیروں کے آنے پر فرار ہوگیا،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے، ا س باریتفصیل کے مطابق پہلے واقع تھا
نہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع پرہاڑغربی بستی پرھاڑ کے رہائشی محمد افضل جاڑا کا 15 سالہ بیٹا عبدالرحمن جو کہ طارق چوک میں موٹر سائیکل کی دکان پر کام سیکھا تھا،
گزشتہ روز چھٹی کے بعد اپنے دیگر ساتھی کے ہمراہ گھر جا رہے تھے کہ راستہ میں آٹو رکشہ پر سوار سجاد کھوسہ اور مزمل گاذر آگئے
جنہوں نے ان کو گھر چھوڑنے کے بہانے پھٹہ رکشہ پر بٹھا لیا،اور راستہ میں گن پوائنٹ پر عبدالرحمن جاڑا کو فصل کماد میں لے گئے جہاں پر سجادکھوسہ میثم رضاسرائی اور مزمل گاذر نے اس کے
ساتھ باری باری اجتماعی زیادتی کی، حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے،تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ٹھٹھہ گرمانی میں غلام اکبر موہانہ کا 11 سالہ بیٹا محمد وقاص جو گھر کے
باہر دوکان سے چیز لینے کے لے گیا تو گلی میں موجود محمد طفیل موہانہ المعروف نائی ورغلا پھسلا کر فصل کماد میں لے گیا
جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی،وقاص کے بیہوش جانے پر اسے فصل کماد میں چھوڑ کر فرار ہو گیا،متاثرہ محمد وقاص کو ہسپتال داخل کرادیا گیا،تھانہ محمود کوٹ کے
علاقہ قصبہ گجرات میں اعجاز مستوئی کے گھر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے آصف اعوان مسلح درانتی داخل ہو گیا
اور گھر میں موجود اعجاز مستوئی کی بیوی صائمہ بی بی سے زیادتی کی کوشش کی، مزاحمت پر اس کی درانتی کے وار سے ناک کی ہڈی اور ہاتھ کی انگلی توڑدی،شور پر صائمہ بی بی کاشور
ر سسرصادق اور دیور عباس آگئے جنہوں نے آصف اعوان کو قابو کر لیا اور خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ڈیی شاہ کے رہائشی
محمد امین سومرہ کی بیوی مقصود مائی گزشتہ روز گھر کے قریب فصل کماد سے گھاس کاٹ رہی تھی کہ اسی اثنا میں راشد سومرہ مسلح آ گیا
اور اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، شور پر راہگیروں کے آنے پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر
انچارج ٹریفک پولیس کوٹ ادو اسسٹنٹ سب انسپکٹردل محمد خان نے کہا ہے کہ شہریوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے
جو افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ شہری اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے گھروں سے غیر ضروری طور پر نہ نکلیں اور آپس میں میل جول سے گریز کریں،ٹ
رانسپورٹر حضرات اس وباء کو کنٹرول کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں، انہوں نے ماہ مئی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ٹیم کانسٹیبلوں محمد پرویز،قیصر اقبال،
ممتاز احمد،محمد خالد،خرم خان کے ہمراہ گزشتہ ماہ مئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی میں مجموعی طور پر4سوسے زائدچالان کرکے
اور ان پر 1لاکھ روپے سے زائدکا جرمانہ عائد کیا گیا، متعددرکشوں کو کاغذات مکمل نہ ہونے پر قبضہ میں لے لیا گی،غیر قانونی رکشوں کے علاوہ دیگر گاڑیوں ہائی ایس،بس،موٹر سائیکل کو بھی ٹریفک قوانین اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر
چالان کرکے ان پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے،انہوں نے کہا کہ بسوں، منی بسوں، ویگنوں اور کوچوں کے ڈرائیوروں کو میں اڈہ کے باہر مین شاہراہ پرکھڑے ہونے پرگرفتار بھی کیا گیا،
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثات کے تدارک کیلئے گاہے بگاہے کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز سمیت ایسی مہمات چلانی چاہئیں نیز عوام کو بھی اپنی ذمہ کرتے ہوئے
ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کرنی چاہئے تاکہ سڑکوں پر سفر کو محفوظ تر بنایا جا سکے
کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
ملازم نے چینی بروکرز کی لاکھوں کی چینی ہڑپ کر لی، گھر کے سودے سلف کا کہنے پر خاوند کا سالے کی ہمراہ بیوی پر تشدد،ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا،
تھانہ پر اندراج کرائے بغیر مکان کرایہ پر دینے والے مالک مکان سمیت کرایہ دار کے خلاف مقدمہ درج، پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لئے،
اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع سنانواں کے رہائشی محمد اکرم خان چانڈیہ جو کہ چینی کا بروکرہے کے پاس ارسلان گرمانی ملازم تھا،
ارسلان گورمانی نے رمضان نامی شخص کے ساتھ مل کر چینی کے سٹاک سے 1سوکٹا چینی مالیتی 2لاکھ 88ہزار فروخت کرکے فرار ہوگیا،تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع
کچا پتل کی رہائشی غلام حیدر پوڑا کی بیوی حسینہ مائی نے گزشتہ روز خاوند غلام حیدر کو گھر کے سوداسلف لے کر دینے کا کہا جس کا غلام حیدر نے انکار کیا
جس پر دونوں میاں بیوی میں تو تکرار ہو گئی،بعد ازاں غلام حیدر نے بیوی حسینہ مائی کے بھائی امیر بخش کے ہمراہ مل کر اسے ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا،
تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع ذوالفقار آباد میں تھانہ پر اندراج کرایہ بغیر مکان کرایہ پر دینے والے طالب حسین بلوچ سمیت کرایہ دار حاشر حسین نارو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پولیس سرکل کورٹ نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں
ڈیرہ غازیخان
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کے احکامات کی روشنی میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریورائن پولیس کو ریفریشر کورس کرایا گیا۔
ریوراٸن اور بوٹ ڈرائیورز کوریسکیو 1122 کی مدد سے تمام تر سیفٹی کی SOPsکو مدنظر رکھتے ہوئے ریفریشر کورس کرایا گیا–
جس میں تقریباً 187ملازمان کو مرحلہ وار، تیراکی، سانس بحال کرنے کا طریقہ اور کشتی رانی کے متعلق بتایا گیا۔
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق نے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ تربیت کے دوران زیادہ سے زیادہ سیکھنے کے عمل کو اپناٸیں۔
تاکہ جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر کیا جاسکے اور سیلابی صورتحال میں جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے.
کیونکہ تربیت کے دوران حاصل کردہ علم اور تجربے کو عملی میدان میں بروۓ کار لا کر مشکل وقت میں عوام الناس کی بہتر خدمت کو یقینی بنا سکیں۔
ترجمان پولیس
مظفرگڑھ
(علی جان سے)
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی جانب سے سرائیکی ایکشن کمیٹی کے مرکزی راشدعزیزبھٹہ
کو اغوا کیس میں پھنسانے کی سازش مکمل طور پرناکام تمام سازشی چہرے بھی بےنقاب ۔ طارق بشیرچیمہ نے سانحہ ہیڈراجکاں کیس کا بدلہ لینے کےلیے عورتوں کو استعمال کرنے کی انتہائی گھٹیا
سازش کی اور کردار کشی کی تاکہ راشدعزیزبھٹہ بہاولپور ڈویژن ہی چھوڑ دے راشدعزیزبھٹہ نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ میں اپنے شہر اور ڈویژن سے باہر نہیں جاؤں گا
ان سرائیکی پولیس افسران ۔ سرائیکی ارکان اسمبلی۔ مختلف سیاسی جماعتوں میں شامل سرائیکی عہدیداران کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے طارق بشیر چیمہ کی سازش کو ناکام بنادیا رنجیت سنگھ کے
پیروکار وفاقی وزیر طارق بشیر کے منہ پر زور دار تھپڑ طمانچہ لگا جب خانپور پولیس کے غیرت مند پولیس افسران نے علشبہ کو خانپور کی عدالت میں پیش کرکے 164 کا بیان قلمبند کروالیا
اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی گیدڑ بھبکیوں سے نہیں ڈرے رنجیت سنگھ کے پیرو کار طارق بشیر چیمہ اس بار بہاولپور ڈویژن کے سرائیکیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر لعنتیں وصول ہورہی ہیں
جب طارق بشیر چیمہ عوامی سطح پر ناکامی سامنا دکھائی دے رہا تھا چوہدری طارق بشیر چیمہ کو خوف ہے کہ وہ اس وقت وفاقی وزیر ہے اور پھر بھی سرائیکی قوم پرست جرأت کے ساتھ اس کے
خلاف احتجاج کررہے ہیں جب وہ وفاقی وزیر نہیں ہوگا تو اس کا کیا بنےگا اس نے سوچا کہ راشدعزیزبھٹہ کو مختلف کیسوں پھنسایا جائے کردار کشی کی جائے
چوہدری طارق بشیر چیمہ نے انتہائی گھٹیا وار کیا کچھ دنوں تک اہم ثبوت سرائیکی وکلاء کی مشاورت سے سوشل میڈیا پر وائرل کیے جائیں گے
چوہدری طارق بشیر چیمہ نے پوری کوشش کی کہ خانپور کی عدالت میں راشدعزیزبھٹہ کے خلاف بیان ریکارڈ ہو سرائیکی تھانیداروں نے دباؤ قبول کرنے سے انکار کردیا
اور رقم کی آفر بھی ٹھکرا دی وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے ذہن میں ہے کہ راشدعزیز بھٹہ کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے
اس لیے مختلف کیسوں میں پھنسا کر الجھایا جائے سرائیکی وسیب کے تمام قوم پرستوں کے مشکور ہیں جنہوں نے سانحہ ہیڈراجکاں کے مظلوموں کا ساتھ دیا
: مظفرگڑھ
پی ٹی کے کارکن بجٹ کی تعریف میں مگن اور سرکاری ملازمین شدید پریشان وفاقی بجٹ کے
حوالے سے عوام کا ملا جلا ردعمل تفصیل کے مطابق وفاقی بجٹ کے حوالے سے ضلع مظفرگڑھ سے کئے گئے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحصیل جتوئی سے سنئیر صحافی و
سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عاشق ظفر بھٹی نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم نہ کر کے حکومت نے اپنے لئے مسائل پیدا کر لئے ہیں
اور کورونا کی وجہ سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں اب مہنگائی کی جو لہر آئیگی اس سے عوام کی کمر ٹوٹ جائیگی ڈاکٹر زبیر قادر گٹ صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل جتوئی نے کہا کہ حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے جس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا
اور اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا سنئیر صحافیوں زاہد شفیع مہروی، محمد شفیع قادری، نازک خان غزلانی نے کہا کہ حکومتی بجٹ سے
عام آدمی کو ریلیف ملے گا جبکہ اور اشیا خوردونوش کو مہنگا نہ کرنا مستحسن عمل ہے علی پور سے سید منور بخاری، عبدالصمد قادری اور ایاز خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایات پر بجٹ تیار کیا گیا ہے اور سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا
ناا انصافی ہے حکومت ہوش کے ناخن لے مظفرگڑھ سے سماجی رہنما کلیم اللہ قائم خانی، رضوان قریشی صوبائی جنرل سیکریٹری ریجنل یونین آف جرنلسٹس جنوبی پنجاب،
عمران مجید نے کہا کہ بجٹ سے عوام کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے عام آدمی کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عوام نے یکسر بھلا دیا ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے کھوکھلے دعووں کی قلعی
آہستہ آہستہ کھل رہی ہے تحصیل کوٹ ادو سے سماجی رہنماؤں شہر یار خان اور انصر کھیڑا نے کہا کہ ملک میں طبقاتی نظام رائج ہے
اور عمران خان نے اس نظام کے خاتمہ کا وعدہ کیا تھا مگر آج اشرافیہ کے ساتھ مل کر عوام کا استحصال کیا جارہا ہے اور ہم آئی ایم ایف کی ہدایت پر بنایا گیا یہ بجٹ یکسر مسترد کرتے ہیں۔
: مظفرگڑھ
(علی جان سے)
غیرت کے نام پر بھائی نے شادی شدہ بہن کو قتل کر دیا پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق نواحی موضع جھگی والا میں بھائی نے بہن کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا
مبینہ اطلاعات کے مطابق صفیہ مائی کھیتوں میں گھاس کاٹ رہی تھی کہ اسکا بھائی فیاض حسین ولد احمد بخش سونترہ نے کلہاڑی کے وار سے بہن کو قتل کر دیا
فیاض حسین کو شک تھا کہ اسکی بہن کے مبینہ طور پر کسی شخص سے ناجائز تعلقات ہیں جس کا اسے رنج تھا پولیس تھانہ جتوئی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔
مظفرگڑھ
(علی جان سے)
وفاق کی طرف سے پیش کئے گئے بجٹ برائے 2020/2021 کو مظفرگڑھ کے عوام نے عوام دوست بجٹ قرار دے دیا سرکاری ملازمین نے تنخواھیں نہ بڑھنے پر تحفظات کا اظہار کیا ھے
لیکن مجموعی طور پر عوام نے بجٹ کا خیر مقدم کیا ھے سابق چئرمین بلدیہ حاجی لیاقت علی, ضلعی صدر مجلس شہریاں مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ,
صدر متحدہ شہری محاذ رانا سہیل فرزند, تاجر راہنماء عامر شاہ اور متعدد دیگر شہریوں نے سروے میں بتایا کہ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش کرنا ناممکن ھے
انھوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی کرپشن کی وجہ سے ملکی معیشت تباھی کا شکار تھی اور حالیہ کورونا وبا نے ملکی معیشت کو مزید دھچکا لگایا لیکن
حکومت ان مشکلات کے باوجود ایک مناسب عوام دوست بجٹ پیش کرکے سرخرو ھو چکی ھے انھوں نے کہا کہ عام آدمی کے استعمال کی تمام اشیاء سستی ھوئی ھیں
کورونا وبا کے علاج میں استعمال ھونے والی ادویات بھی سستی ھو گئی ھیں انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ھوا ھے کہ وفاقی بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا
ٹیکس فری بجٹ پیش کرنا حکومت کا ایسا کارنامہ ھے جو سنہرے لفظوں سے لکھے جانے کا قابل ھے انھوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواھیں اگر نہیں بڑھائی گئیں تو نئے ٹیکس بھی تو نہیں لگائے گئے
اشیائے ضرورت کی قیمتیں بھی تو کم کی گئی ھیں انھوں نے سرکاری ملازمین کو بلاوجہ شورشرابا ،ھنگامہ نہ کرنے اور حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کا مشورہ دیا ھے
تاھم سرکاری ملازمین کی اکثریت نے بجٹ میں تنخواھیں نہ بڑھائے جانے پر شدید مایوسی اور غم و غصے کآ اظہار کیا ھے. ضلعی صدر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ رانا فرزند علی,
ملک محمد رفیق مونڈ, رانا محمد وقاص کا کہنا ھے کہ طاقتور محکموں کی تنخواھیں اور الاونسز بجٹ سے پہلے کئی گنا بڑھا دی گئی تھیں
اور کمزور محکمے جو اصل میں ملک و قوم کی خدمت کر رھے ھیں ان کی تنخواھوں میں اضافہ نہ کرکے حکومت نے بہت ظلم کیا ھے
انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برس سے مہنگائی میں جس شرح سے اضافہ ھوا ھے اس کو مد نظر رکھتے ھوئے ملازمین کی تنخواھوں میں کم از کم 20 فیصد اضافہ ھونا چاہیئے۔
.
مظفرگڑھ
(علی جان سے)
قبضہ مافیا کا قبرستان کی زمین پر قبضہ شکایت کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی اہل علاقہ کا احتجاج اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ کھنڈر میرانی کے
قبرستان خیر شاہ پر قبضہ مافیا نے قبضہ جما رکھا ہے جس پر سماجی کارکن فیاض احمد گوپانگ کی سربراہی میں اہل علاقہ نے احتجاج کیا اور کہا کہ
قبرستان کے رقبہ کو لکڑیوں کے ٹال اور جانوروں کے فارم بنا کر قبضہ جمایا ہوا ہے انہوں نے
اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہم نے بارہا مقامی انتظامیہ کے نوٹس میں یہ مسئلہ دیا مگر حل نہیں ہوا اعلیٰ حکام اس سلسلہ میں نوٹس لیں تاکہ قبرستان کا رقبہ واگزار کرایا جا سکے
: مظفرگڑھ
( علی جان سے)
ماہڑہ شہر قبرستان کیلئے وقف اراضی پر بااثر افراد نے عرصہ دراز سے قبضہ جما رکھا ہے
ان قبضہ مافیا کی طرف سے قبرستان کی اراضی پر گھر تعمیر کر دیے گئے
لوگوں نے جانور باندھنے کیلئے بھانے بنا رکھے ہیں چاردیواری خستہ حالی کا شکار جانوروں , آوارہ کتوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں جس کی وجہ سے قبرستان کا تقدس پامال ہو رہا ہے ،
اس کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد , منشیات فروشوں نے بھی قبرستان کو اپنا مسکن بنا لیا ہے اہل علاقہ , ملک اقبال , جام رفیق , محمد مجیب , محمد اجمل ملک , ملک شوکت حسین ,
سید عمران سلیم شاہ , محمد بلال دھمرایا , چوہدری احمد , محمد عمران دھمرایا , ملک ندیم آرائیں نے ڈی سی اور مظفر گڑھ ,
کمشنر ڈیرہ سے اراضی واگزار و قبرستان کی چاردیواری کو مکمل طور پر تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
: مظفرگڑھ
( علی جان سے)
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 276 سید جمیل شاہ بخاری نے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی گورنمنٹ چند دنوں کی مہمان ہے پیپلز پارٹی بجٹ 2020 کا بائیکاٹ کرتی ہے انہوں نے کہا کہ
ہماری ہمدردیاں پاکستان کی عوام اور سرکاری ملازمین کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا انہوں نے کہا کہ روزمرہ کی زیادہ استعمال کی چیزوں پر عوام کو کوئی ریلیف حاصل نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں کسانوں کیلئے کھادوں کا ریٹ معقول تھا انہوں نے کہا کہ اس دور حکومت میں پٹرول اور ڈالر کو آگ لگ گئ ہے
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں سرکاری ملازمین کیلئے بجٹ کا کوٹہ 20% رکھا گیا لیکن پی ٹی آئی گورنمنٹ نے اس مقابلہ میں صفر کوٹہ رکھا گیا انہوں نے کہا کہ
کرونا کے دنوں گورنمنٹ کی کوئی ایسی مثبت پالیسی نہیں بنائی گئی جس پر کرونا کو کنٹرول کیا جائے
انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے انہوں نے کہا کہ
شہید بی بی محترمہ بینظیر بھٹو کے جیالے کبھی بھی جیلوں اور ہتھکڑیوں سے نہیں ڈرتے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ