کورونا وائرس کی وجہ سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ امتحانات اب گھر سے ہی دیں گے ۔
یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں دو ہزار انیس کے لیے امتحانات کی پالیسی دے دی ۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے طلبہ کو امتحانی پرچے بذریعہ ڈاک ارسال کئے جائیں گے ۔
یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی طلبہ پرچے حاصل کر سکیں گے ۔ طلبہ پیپرز حل کرنے کے بعد اپنے ریجنل دفتر کو رجسٹری ،
ڈاک یا کورئیر کے ذریعے جمع کرائیں گے ۔ طلبہ کے امتحانی مواد میں مماثلت یا کاپی رائٹ کی صورت میں سخت کاروائی کی جائے گی ۔
انتظامیہ کے مطابق کوئی بھی طالب علم ذاتی حیثیت پیپر جمع کرانے نہیں آئے گا ۔
طلبہ کو اپنے پرچے ریجنل آفس بھیجنے کی آخری تاریخ بعد میں بتائی جائے گی۔
اے وی پڑھو
خیبر پختونخوا: نو مئی کے واقعات میں ملوث 18 اساتذہ معطل کردئے گئے
پشاور، خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی پشاور یونیورسٹی مالی بحران کاشکار
خیبر پختونخوا : تعلیمی بورڈز کے امتحانی نتائج کا اعلان ایک ہی روزکروانے کا فیصلہ