ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

کورونا وائرس سے بچاﺅ کا واحد طریقہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہے ،رحمت اللہ مروت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بلدیات و دیہی ترقی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان رحمت اللہ مروت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس قدرتی آفت ہے یا امتحان، رب کریم نے ہر مرض کی دوا، علاج کی سہولت اور مداوے کا طریقہ کار بتا رکھا ہے جبکہ موت کا کوئی علاج نہیں اور یہ مسلمہ حقیقت ہے

۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل درابن کے تمام علاقائی سیکرٹریزدیہی ترقی اور شہری کونسلز سے علاقہ کے دورہ کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ضلعی فوکل پرسن ملک رستم، تحصیل درابن کلاں کے فوکل پرسن مسعود الرحمن خان اورکثیر تعداد میں سیکرٹریز موجود تھے۔

شرکاءوفد سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رحمت اللہ مروت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور وزارت صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ اختیار کرنے، گلے ملنے، ہاتھ ملانے سے پرہیز اور چھینک یا کھانسی کے وقت کپڑا اور منہ کے سامنے رکھنا اشد ضروری ہے۔

کورونا وائرس سے بچاﺅ کا واحد طریقہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہے، مساجد میں روزانہ کی بنیاد پر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام شہریوں تک پہنچایا جائے، انہوں نے سیکرٹریز کے پاس موجود دفتری ریکارڈ بارے تجاویز دیں اور ریکارڈ کا فوکل پرسن کے ذریعے حسب ضابطہ معائنہ اور پڑتال کرائی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر خزانہ خیبر پختونخوا اور معاون خصوصی بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام افسران جنہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام میں ایمرجنس ڈیوٹی سرانجام دیں ،

ان تمام سیکرٹریز دیہی و شہری کونسلز جنہوں نے لاک ڈاﺅن کے دوران گلی گلی جا کر متاثرہ دیہاڑی دار مزدوروں کی فہرستیں مرتب کی ہیں کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ فوری طور پر مہیا کرنے کی منظوری دی جائے۔
٭٭٭
ماں اپنی بیٹی کی طلاق کے درپے ،انکار پر ساس کو تشدد کا نشانہ بنادیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ماںاپنی بیٹی کی طلاق کے درپے،داماد کا طلاق دینے سے انکار، لڑکی کی ماں کا دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ سسرالیوں کے گھر دھاوا ،بیٹی کی ساس کو تشدد کرکے زخمی کردیاگیا ،لڑکی کی ماں سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

حافظ خیر محمد قبرستان عید گاہ کلاں کی رہائشی خاتون (ش بی بی ) نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ میری بہوکی ماںدیگر رشتہ داروں کے ہمراہ ہمارے گھر میں داخل ہوئی اور مجھے پکڑ کر لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کے وار سے زدوکوب کر کے زخمی کردیاہے۔

وجہ عداوت یہ بیان کی کہ میری بہو طلاق لینا چاہتی ہے جبکہ میرا بیٹا طلاق نہیں دیا ،پولیس نے لڑکی ماں سمیت تین افراد کے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔
٭٭٭
ریڈیو پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئر پشتو کمپیئر بقضائے الٰہی وفات پا گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ریڈیو پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئر پشتو کمپیئر اور درازندہ کے معروف صحافی ہارون شاہ شیرانی بقضائے الٰہی وفات پا گئے ۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاﺅں درازندہ میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں معززین علاقہ ، ریڈیو پاکستان کے ملازمین، صحافیوں اور دوست رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی بعدازاں آبائی قبرستان میں انکی تدفین کردی گئی۔

ریڈیو پاکستان ڈیرہ کے سینئر پشتو کمپیئر و معروف ہارون شاہ شیرانی کی وفات پر صحافتی حلقوں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہارون شاہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
٭٭٭
ایس اوپیز کے تحت محکمہ ایکسائز دفتر کھل گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ ایسائز دفتر ڈیرہ پیر15جون2020کو کھل جائے گا ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ڈیرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کے سدباب اور عوام کو اس سے بچاﺅ کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

کوئی بھی شہری کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے بغیر ماسک کے دفتر میں داخل نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ جون2020میں مالی سال کے اختتام پر شہری اپنے پروفیشنل ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس وغیرہ کے واجبات 30جون تک جمع کراکے ماہ جولائی 2020میں ٹیکس ریبیٹ کے حقدار بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس جمع کرانا ہم سب کا قومی فریضہ بھی ہے، کسی پریشانی سے بچنے کیلئے ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے محکمہ کے واجب الادا ٹیکسز بروقت جمع کرائیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر فہیم خان وزیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
٭٭٭
منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پنیالہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن، منشیات فروش سے103 گرام آئس اور1کلو سے زائد چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید ایس ایچ او ثمر عباس نے پرانا عبدالخیل روڈ پنیالہ پر

چھاپے کے دوران منشیات فروش شاہد علی سکنہ تالگی سے دوران تلاشی103گرام آئس اور 1043گرام چرس برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
وڈیوبنانے پر موٹرورکشاپ مکینک کی معروف سیاسی شخصیت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) وڈیوبنانے پر موٹرورکشاپ مکینک کی معروف سیاسی شخصیت فریدون خان گنڈہ پور کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کلاچی کی معروف سیاسی شخصیت اور امیدوار صوبائی اسمبلی فریدون خان گنڈہ پور نے تھانہ کلاچی میں 506-427ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ مڈی گیٹ پر واقع گورنمنٹ پرائمری سکول کی سرکاری عمارت میں مبینہ موٹر مکینک ورکشاپ قائم ہونے کی شکایت پر موقع پر گیا

اور موبائل فون سے وڈیو بنانے کی کوشش کی تو اس دوران موٹر سائیکل مکینک ملزم احسان اللہ سکنہ محلہ جعفر زئی نے گالم گلوچ کی اور ہاتھا پائی کرتے ہوئے میرا موبائل فون توڑ دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ کلاچی پولیس نے فریدون خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کو گرفتار کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔
٭٭٭
بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری ، کنڈہ مافیا اور لاکھوں روپے کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پردرابن اور موسیٰ زئی میں گرینڈ آپریشن،درجنوں علاقوں میں بجلی کے29ٹرانسفارمرز کے لنک اتار لئے، نادہندگان کو فوری طور پر بقایا جات جمع کرانے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق ایکسین پیسکو سٹی ڈویژن ملک عبدالحفیظ کی ہدایت پر ایس ڈی او پیسکو درابن ثناءاللہ خان نے واپڈا سٹاف اور پولیس کے ہمراہ درابن کلاں اور موسیٰ زئی میں کنڈہ مافیا اور لاکھوں روپے کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر گرینڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران محلہ انعام تاجو خیل، محلہ قدوس شیخ، محلہ متین بابڑ، محلہ سفرزئی، محلہ موسیٰ زئی، چودھوان اڈا اور دیگر علاقوں

میں200کے وی ے6ٹرانسفارمرز،100کے20ٹرانسفارمرز اور 50کے وی کے 3ٹرانسفارمرز سمیت مجموعی طور پر29ٹرانسفارمرز کے لنک ہٹا کر ان علاقوں کو بجلی کی سپلائی منقطع کردی اور نادہندگان کو فوری طور پر بقایا جات جمع کرانے کی ہدایت کی۔
٭٭٭
امرودکے پودوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ امرودکے پودوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں‘ امرود کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ پودوں کی مناسب دیکھ بھال کریں ‘امرودکی گرمیوں کی فصل کوپھل کی مکھی سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔

انہوں نے دوران ملاقات صحافیوںکوبتایاکہ یہ مکھی پھل کے اندر اپنا ڈنگ داخل کرکے انڈے دیتی ہے جس سے چھوٹی چھوٹی سنڈیاں پیدا ہوکر گودے کو کھان شروع کردیتی ہیں اور پھل گل سڑکر زمین پرگرجاتاہے ‘

سوکے کی بیماری کے حملہ سے پودے کی شاخیں پتوں کا رنگ زردہوجاتاہے ‘زمین کے نزدیک تنے سے چھلکا سوکھناشروع ہوجاتاہے ‘جڑگل جاتی ہے اور چند مہینوں میں پودامرجاتاہے‘یہ بیماری جڑوں پر حملہ کرنیوالی پھپھوندی کی وجہ سے پھیلتی ہے

ایسے باغات میں پودوں کی جڑوں میں سفارش کردہ پھپھوندی کش دوائی ڈالیں ‘امرودکوسال میں12سی15مرتبہ آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے
٭٭٭
ترشادہ باغات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے موثرنظام آبپاشی سے استفادہ کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)باغبانوں کو ترشادہ باغات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے موثرنظام آبپاشی سے استفادہ کی ہدایت ،پاکستان میں ترشادہ پھلوں کے باغات کا رقبہ5لاکھ ایکڑ سے تجاوزکرگیاہے اور اوسط پیداوار4.5ٹن فی ایکڑ تک پہنچ گئی ہے

جبکہ باغبانوں کو ترشادہ باغات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے موثرنظام آبپاشی سے استفادہ کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمانمحکمہ زراعت نے بتایاکہ ترشادہ پھلوں کی خاطرخواہ نشوونما میں پانی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پودوں میں خوراک جڑوں سے پتوں اور دیگر حصوں تک پا نی کے ذریعے ہی رسائی پاتی ہے

‘پانی پودوں میں ضیائی تالیف کا لازمی جزوہونے کے لاوہ عمل تبخیر سے پودوں کو برے اثرات سے محفوظ رکھتاہے۔انہوں نے بتایا کہ موسم گرما کے دوران ماہ جون سے اگست تک پھلدار پودوں کو 10سی15دن کے وقفہ سے پانی دیناضروری ہے۔
٭٭٭
ٹماٹرکے کاشتکاروں کوفصل کی آبپاشی میں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محکمہ زراعت نے ٹماٹرکے کاشتکاروں کوفصل کی آبپاشی میں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ موسمی درجہ حرارت کی تبدیلی کے باعث فصل کو 15 سے 20روزکے اندر کے بعد پانی دیاجائے اور ٹماٹرکی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ابتدائی ایام میں ہی 2سے 3مرتبہ مناسب گوڈی کر دی جائے

تاکہ ٹماٹرکے پودوں کو نقصان نہ پہنچ سکے۔ ترجمان محکمہ ذراعت نے صحافیوںکوبتایاکہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ گوڈی کرتے وقت ٹماٹر کے پودوں پرمٹی چڑھادیں اورپودوں کا رخ پٹڑیوں کی جانب کرتے رہیں تاکہ ٹماٹر پانی میں گرکر ضائع نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ٹماٹرکے کاشتکار جڑی بوٹیو ں کے کیمیائی انسداد کیلئے ماہرین زراعت کی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کاسپرے کریں ۔
٭٭٭
گنے کا رس کینسرکا قدرتی علاج ہے،ماہرین طب

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ماہرین طب یونانی کے مطابق گنے کا رس کینسرکا قدرتی علاج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گنے کے رس میں کیلشیم‘ میگنیشیم‘ پوٹاشیم اور آئرن کی کافی مقدار موجودہوتی ہے جس کیوجہ سے اس کوکینسر کا قدرتی علاج سمجھاجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ گنے کا رس شدید گرم موسم میں انسانی جسم کو ٹھنڈارکھنے ‘نظام ہضم کی درستگی اور خوراک کو باآسانی ہضم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتاہے جبکہ گنے کا رس شوگرکے مریضوں کیلئے بھی بیحدمفیدہے اسکے علاوہ یہ گردوں کی صحت کیلئے بھی اہم کردار کاحامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گنے کا رس انسانی صحت کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے جس کے استعمال سے جسم کو مختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کیاجاسکتاہے۔
٭٭٭
سبز مرچوں کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ترجمان محکمہ زراعت نے سبزمرچ کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں‘ مرچ کے کوڑھ کی بیماری کے حملہ سے پیداوارمیں کمی واقع ہوتی ہے

یہ بیماری ابتدائی پھل پرگول گہرے دھبوں کیہ صورت میں ظاہرہوتی ہے جیسے جیسے یہ دھبے پھیلتے جاتے ہیں اورآخرمیں سارا پھل سیاہ ہو کر گل سڑجاتاہے ‘پتوں کے موڑاﺅںکیوجہ سے پتے چڑمڑہوجاتے ہیں‘پھول جھڑجاتے ہیں اور جو پھول بنتاہے وہ بھی چھوٹا ہوتاہے۔

انہوں نے صحافیوںکوبتایاکہ مرچ کا مرجھاﺅکی بیماری پتوں پر گول یہ نوک دار بھورے داغوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جوبعدمیں سیاہ رنگت اختیار کرلیتے ہیں ‘مرچ کے تناﺅ کا گلاﺅ کے حملہ سے پودے کا تنازمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتاہے بعدازاں سارا پھول سوکھ جاتاہے

اس بیماری سے بچاﺅ کیلئے پھل آوری سے پہلے ٹاپسن ایم ریڈومل گولڈ یہ متبادل زہرین 3تا5مرتبہ بدل کر سپرے کریں ‘بیماریوں کے بروقت تدارک کیلئے پودوں کا وقفے وقفے سے معائنہ کرتے رہیں۔
٭٭٭
کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے اورکہاہے کہ باغبان ترشادہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں۔

ترجمان محکمہ زراعت نے صحافیوںکو بتایا کہ کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کرنے کے بعد ایک کلو یوریا‘ ایک کلوڈی اے پی‘ایک کلوپوٹاش فی پودا ڈالنی چاہئیے اور تنے سے پودے کے پھیلاﺅ کے برابر دائرہ میں کھادڈالنے کے علاوہ نئے پودے لگانے کیلئے 3مربع فٹ کے گڑھے کھودے جائیں اورانہیں دوہفتوں کیلئے کھلا چھوڑ دیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ نئے پودے لگانے سے پہلے گڑھوں میں گلی سڑی گوبرکی کھادڈالنے سے پودوں کی افزائش میں زبردست بڑھوتری ہوسکتی ہے۔
٭٭٭
حکومت نے عوام کو 70 روپے فی کلو چینی کی دستیابی یقینی بنانے کی کوششیں شروع کردیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) حکومت نے عوام کو 70 روپے فی کلو چینی کی دستیابی یقینی بنانے کی کوششیں شروع کردیں اس حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار نے شوگر مل ایسوسی ایشن کو خط لکھ دیا۔ وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق عوام کو عدالتی حکم پر 70 روپے فی کلو چینی فراہمی کیلئے شوگر ملز ایسوسی ایشن 63 روپے فی کلو پر چینی فراہم کرے۔

وزارت صنعت کے مطابق شوگر مل ایسوسی ایشن چینی کے مطلوبہ اسٹاک کی فراہمی کے انتظامات کرے،تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی 70 روپے فی کلو دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔خط کی کاپی صوبائی چیف سیکرٹریز, شوگر مل ایسوسی ایشن اور یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھجوا دی گئی۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز کانرپوریشن نے بھی شوگر ملز ایسو سی ایشن کو خط لکھ دیا۔یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے 63 روپے فی کلو چینی فراہمی کا مطالبہ کر دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ملک بھر میں چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو فکس ہوئی ہے۔

یوٹیلٹی سٹور ز کے مطابق شوگر ملز یوٹیلیٹی سٹور کو 63 روپے فی کلو تک چینی فراہم کریں،تاکہ شہریوں کو ریلیف دیا جا سکے۔
٭٭٭
ڈیرہ شہر بھر میں پٹرول کی فراہمی معمول پر آنا شروع ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر بھر میں پٹرول کی فراہمی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے، اس سلسلہ میں مختلف مقامات پر پٹرول پمپس نے سپلائی کا عمل شروع کردیا ہے جس سے لمبی لائنیں ختم ہورہی ہیں، بعض مقامات پر پٹرول کی ترسیل آج سے مزیدبہتر ہوجائیگی

تاہم گزشتہ روز لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ٹریفک کی آمدو رفت کم ہونے سے بھی پٹرول پمپس پر رش کا بوجھ کم ہوا ہے، البتہ کئی مقامات سے پٹرول کی عدم دستیابی کی بھی اطلاعات ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں ضلع بھر میں کسی بھی پٹرول پمپ پر پٹرول کی کمی نہیں ہوگی عوام جتنا چاہیں پٹرول لے سکتے ہیں۔
٭٭٭
لوگوں نے ستوکے شربت اور لسی کی دکانو ں کا رخ کر لیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر اور گردونواح علاقوں میں گرم لوح اور شدید گرمی کے باعث لوگ اپنی پیاس بجھانے اور جسم کو تسکین پہنچانے کے لئے ستوکے شربت اور لسی کی دکانو ں کا رخ کر لیا ہے جس کے باعث لسی کی دکانوں میں لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے،

گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں کا کہنا ہے کہ ستو کا شربت اور لسی کے پینے سے ٹھنڈک محسوس ہونے کے ساتھ گرمی کی وجہ سے ہونے والی جسم کی پیاس بجھ جاتی ہے، ستو کے شربت کے علاوہ لسی نمکین ہو یا میٹھی انسان کو تسکین تازہ دم کرنے کے ساتھ تمام تھکاوٹ کو بھی دور کرتی ہے
٭٭٭
کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کروانے کے لئے کمشنرز کو اختیارات دے دیئے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کروانے کے لئے کمشنرز کو اختیارات دے دیئے گئے، چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان بھر میں بھی تباہی مچائی ہوئی ہے

جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر عمل کروانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی ضمن میں اب کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کروانے کے لئے کمشنرز کو اختیارات دے دیئے گئے۔

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمشنر ڈویڑن میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے جو بھی اقدامات کرنا چاہیں کرسکتے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے یہ اختیارات اس لئے دیئے گئے ہیں تا کہ لوگوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کا پابند بنا دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اختیارات متعلقہ کمشنرز کو سونپ دیئے ہیں تاکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بناکر کرونا وائرس سے بچا جاسکے۔

خیال رہے کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ حالات کو کنٹرول کر لیا جائے. اگر مجموعی تعداد کا اندازہ لگایا جائے تو ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے

جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2551 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 132405 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی ضمن میں اب حکومت نے کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کروانے کے لئے کمشنرز کو اختیارات دے دیئے گئے۔

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمشنر ڈویڑن میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے جو بھی اقدامات کرنا چاہیں کرسکتے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے یہ اختیارات اس لئے دیئے گئے ہیں تا کہ لوگوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کا پابند بنا دیا جائے۔
٭٭٭
پشاورہائیکورٹ اوراسکے ماتحت عدالتوں کی موسم گرماکی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پشاورہائیکورٹ اوراسکے ماتحت عدالتوں کی موسم گرماکی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اس سلسلے میں چھٹیوں کی منسوخی کااعلامیہ جاری کردیاگیاہے

اعلامیہ کے مطابق عدالتوں میں رواں سال موسم گرما کی چھٹیاں نہیں ہوگی عدالتوں میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت جاری رہے گی ججزکوجولائی میں صرف10چھٹیوں کی اجازت ہوگی۔
٭٭٭
سعودی عرب سے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے زریعے آنے والے مسافروں کیلئے کرایہ فکس کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب سے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے زریعے اسلام آباد،لاہور،پشاور،فیصل آباد اور ملتان آنے والے مسافروں کیلئے کرایہ فکس کردیا ہے۔

پاکستانی سفارتخانے نے پی آئی اے سے سفر کرنے والوں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا۔پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق حکومت کی جانب سے سعودی عرب سے اسلام آباد،لاہور،پشاور،فیصل آباد اورملتان آنیوالے مسافروں کیلئے کرایہ فکس کر دیاگیا ہے،

سعودی عرب سے پاکستان اکنامی کلاس کاکرایہ ایک ہزار 861 ریال جبکہ اکنامی پلس کیلئے 2 ہزار 182 ریال مقرر کردیا ہے۔ٹکٹ کے لئے سفارتخانے یا قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے،مسافر پی آئی اے آفس، مجاز ٹریول ایجنٹس یا پی آئی اے کی ویب سائٹ سے ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اگر کسی ٹریول ایجنٹ نے فکس ریٹ سے زیادہ رقم کا مطالبہ کیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
٭٭٭
بجٹ میں کم ازکم اجرت ساڑھے17 ہزار برقرار رکھنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) حکومت نے بجٹ میں کم ازکم اجرت ساڑھے17 ہزار برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے جب ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا تو پھر کم از کم اجرت میں اضافے کا بھی جواز نہیں بنتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ 2020-21ء میں معاشی حالات کے پیش نظر ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا، جو کہ حکومت کیلئے انتہائی مشکل اور غیرمقبول فیصلہ تھا۔

کیونکہ کورونا کی صورتحال کے باعث معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ حکومتی اخراجات کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ جب ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تو پھر مزدروں کی کم ازکم اجرت میں اضافہ کرنا بھی ممکن نہیں تھا۔اس لیے کم از کم اجرت 17 ہزار 500 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔
٭٭٭
عید الضحیٰ کی آمد کے باعث جانوروں کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) عید الضحیٰ کی آمد کے باعث جانوروں کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہیں۔مال مویشی منڈیاں بھی سج گئی ہیں۔ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے خریداری کا سلسلہ شہریوں نے شروع کردیا ہے

تاہم منڈیوں میں کرونا وائرس سے بچنے کے لئے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس کے باعث سینکڑوں خریداروں اور فروخت کنندگان کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
مختلف مقامات پر واقع منڈیوں میں چھوٹے بڑے جانوروں کی قیمتوں میں

گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 5سے 30ہزار روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔ جانوروں کی قیمتیں تاحال آسمان تک پہنچی ہیں۔ چھوٹے جانوروں ، بڑے جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ کرونا وائرس کے باعث تاجروں نے کیا ہے۔

تاہم بارڈر کے سیل ہونے کے باوجود جانوروں کی قیمتوں میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے بیشتر شہریوں نے خریداری مکمل کر لی ہے بکروں ،دنبوں کے علاوہ بڑے اور چھوٹے گائے اور بھینس بھی خرید لئے ہیں۔

خریداروں کے مطابق کرونا وائرس سے بچنے کے لئے انہوں نے پہلے سے ہی خریداری کر لی ہے۔ مال شارٹ ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ تاہم رواں سال عید الضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی قوت خرید میںکمی کے باعث کم جانوروں کی خرید و فروخت کے امکانات ہیں۔

About The Author