دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جموں کشمیر: خاتون فوٹوجرنلسٹ مسرت زہرا کو بین الاقوامی فوٹو جرنلزم ایواڈ کا حق دار قرار دیا گیا

مسرت زہرا کے خلاف اپریل میں بھارتی حکام نے متنازعہ قانون کے تحت مقدمہ بھی درج کیا تھا

مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی خاتون فوٹوجرنلسٹ مسرت زہرا کو بین الاقوامی فوٹو جرنلزم ایواڈ کا حق دار قرار دیا گیا۔

مسرت زہرا کے خلاف اپریل میں بھارتی حکام نے متنازعہ قانون کے تحت مقدمہ بھی درج کیا تھا۔

انٹرنیشنل وومینز میڈیا فاؤنڈیشن نے مقبوضہ کشمیر کی مسرت زہرا کو 2020 کے
Anja Niedringhaus Courage in Photojournalism Award
کی فاتح قرار دیا ہے،

ایوارڈ منتخب کرنے والی جیوری نے مسرت زہرا کے کام اور ان کے احساس فکر کی تعریف بھی کی۔ یہ ایوارڈ جرمن خاتون فوٹو جرنلسٹ کے نام سے منسوب ہے،

جنہیں 2014 میں افغانستان میں قتل کر دیا گیا تھا۔ سالانہ ایوارڈ جیتنے والی خواتین کو ایوارڈ کے علاوہ بیس ہزار ڈالر بھی دیے جاتے ہیں۔

مسرت زہرا کے مطابقیہ ایوارڈ ظاہر کرتا ہے کہ چھوٹے علاقوں سے تعلق رکھنے والے ان جیسے صحافیوں کے کام کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

About The Author