مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت میں کورونا وبا کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کا ماحول تیار کیا جارہا ہے۔ بھارتی مصنفہ

دانشوروں کے نزدیک یہ نسل کشی کی جانب پہلا قدم ہے

معروف بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی آڑ میں

مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کا ماحول تیار کیا جارہا ہے۔ ایک انٹرویو میں ارون دھتی رائے نے کہا کہ وہ ایسا اس لیے کہہ رہی ہیں کیونکہ عالمگیر وبا کی ابتدا سے ہی میڈیا نے

کورونا کو مسلمانوں پر تھوپ دیا، بالکل اسی طرح جیسے نازیوں نے یہودیوں پر بیماری پھیلانے کا الزام لگایا تھا۔ بھارتی مصنفہ کا کہنا تھا کہ

مسلمانوں کو کورونا جہادی اور انسانی بم کے طور پر پیش کیا گیا جبکہ ان کا اسپتالوں میں داخلہ بھی بند کردیا گیا۔

مزید کہا کہ بی جے پی رہنماؤں نے مسلمان پھل اور سبزی فروشوں کے بائیکاٹ کی ترغیب دی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو انسانی رتبے سے گرایا جارہا ہے، دانشوروں کے نزدیک یہ نسل کشی کی جانب پہلا قدم ہے۔

%d bloggers like this: