دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع بہاول نگر، چشتیاں ، ہارون آباد ،فورٹ عباس اور منچن آباد سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

                                                                                                                بہاولنگر

صاحبزادہ وحید کھرل

بجٹ میں ترجیحات کا درست تعین ، اپوزیشن شور کی بجائے برداشت کرے سابقہ ادوار میں کھوکھلے نعروں سے جنوبی پنجاب کی عوام کو بہلایا گیا

عوام اب باشعور ہوچکے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کے معاون خاص اور تحریک انصاف کے ضلعی رہنما میاں فیض رسول لالیکا نے کیا .

انہوں نے کہا کہ کوروناواٸرس عالمی وبا ہے اس سے بچاو کے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، حکومت کے ساتھ ساتھ ہر شہری اپنا کردار ادا کرے اپوزیشن کے پاس کورونا کا نہیں اپنی کرپشن چھپانے کا ایجنڈا ہے ،

مشکل وقت میں دکھی انسانیت کو تنہا چھوڑنے والے اپوزیشن رہنماؤں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی . میاں فیض رسول لالیکا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان ٹیکس فری بجٹ پر مبارکباد کے مستحق ہیں.

موجودہ حکومت قومی خدمت کے مشن پر کام کررہی ہے بجٹ میں غریب اور عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ َریلیف دیا گیا ہے. ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم کے دورہ لاہور میں بریفنگ

اور سخت اقدامات کی ہدایت کسانوں کے ساتھ والہانہ لگاو کا اظہار ہے . انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہونگے

اور اس عمل سے گورننس بہتر ہوگی . منچن آباد سپورٹس کملپلیکس کے لئے صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کی ذاتی کاوشوں سے فنڈز جاری ہوچکے ہیں،

خالد مقبول پارک کی تعمیر کا کام بھی شروع ہوچکا ہے علاقے کی تعمیر و ترقی ہمارے گروپ کا طرہ امتیاز ہے۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ بخشن خاں پولیس کی بروقت اور بڑی کاروائی, منشیات کا عادی مجرم گرفتار، قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد، مقدمہ درج، تفتیش جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،

ایس ایچ اوتھانہ بخشن خاں انسپکٹر عبدالرزاق شاکر کی سربراہی میں ایس آئی محمد علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر 52فتح سے مخبر کی اطلاع پر منشیات کے

عادی ملزم اکبر علی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1215گرام چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس نے ملزم سے وقوعہ سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

اس موقع پر ایس ایچ اوعبدالرزاق شاکر نے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت کی ذمہ داری ہم پر ہے۔منشیات جیسی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنے کے لیے شہری منشیات فروشوں کی نشاندہی کرکے ہماراساتھ دیں

تاکہ ان معاشرتی ناسوروں کو پولیس تحویل میں لے کر قانون کے مطابق قرار واقعی سزادلوائی جاسکے۔ڈی پی او قدوس بیگ نے کہاہے کہ

نشہ ایک لعنت ہے اوراس لعنت کے استعمال سے اپنی نوجوان نسل کو بچانا پولیس اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ منشیات استعمال کرنے والوں سے زیادہ منشیات فروش ہمارے نشانے پر ہیں اورایسے عناصر کا پیچھاکرکے انہیں کیفرکردارتک پہنچایاجائے گا۔


 بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ سٹی اے ڈویثرن بہاولنگرپولیس کی بڑی کاروائی،عرصہ دوسال سے مفروراے کیٹیگری کےمجرم اشتہاری سمیت عادی منشیات فروش گرفتار۔

ملزم کے قبضہ سے 02کلو سے زائد بھنگ برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم کی بیخ کنی کے لیے

پولیس کاکریک ڈاون جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈو یثرن بہاولنگرانسپکٹر عارف باجوہ کی سربراہی میں ا ے ایس آئی رضوان عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے

عرصہ دوسال سے مفرور اے کیٹیگری کے مجرم اشتہاری محسن کوگرفتارکرلیا۔مجرم اشتہاری محسن نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کرخواجہ عدیل الیکٹرونکس چشتیاں روڈ پر واقع دوکان پر ڈکیتی کی

واردات کی تھی۔مجرم اشتہاری محسن واردات کے بعد گرفتاری کے خوف سے مختلف اضلاع میں روپوش رہا۔پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اورسائنٹیفک طریقہ کار اپناتے ہوئے

مجرم محسن کوگرفتار کرلیا۔مجرم اشتہاری محسن انتہائی خطرناک گروہ کا رکن ہے۔پولیس نے مجرم اشتہاری سے وقوعہ سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری کاروائی میں اے ایس آئی رضوان نے پولیس ٹیم کے ہمرا ہ محلہ امیر کوٹ کے قریب سے ملزم شوکت علی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2100گرام بھنگ برآمدکرلی۔

ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا ہے کہ

منشیات کا زہر ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے.قوم کے ان معماروں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لیے ضلعی پولیس اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں مزید کہاکہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، عوام کی جان و مال کی حفاظت اور منشیات فروشوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔


: بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)

بہاولنگر کی تقریبا 30لاکھ سے زائدکی آبادی ہے میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود ضلع بھر میں صرف تین وینٹی لیٹرز ہیں اور انتظامیہ کی طرف سے کسی ایک وینٹی لیٹر کو ابھی تاحال فنکشنل نہیں کیا جا سکا.

ڈسٹرکٹ کورونا کوآرڈینیشن کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اسوقت ضلع بھر میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 144 جن میں بہاولنگر پولیس کےایس پی انوسٹی گیشن ,

ڈی ایس پی صدرسرکل سمیت ڈی پی اوآفس کےانوسٹی گیشن اور ریڈر برانچ کے 16 اہلکاران کے علاوہ 6ڈاکٹرز اور 10 پیرا میڈکس شامل ہیں جبکہ 362 افراد کے ٹیسٹ ابھی پراسس میں ہیں.

سرکاری طور کورونا سے 2 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں . اس ساری صورتحال اور بہاولنگر میں سرکاری اہلکاران کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے باوجود, حکومت کی جانب سے مذکورہ مقامات کو ڈس انفیکٹ نہی کیا گیا,

آفتاب کو ذرائع سے معلوم ہوا کہ جمعہ کے روز بجٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد بھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں ہمیشہ کی طرح معمول کے مطابق کام جاری رہا.

بجٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر نے خود کو تو کورنٹاین کر لیا لیکن انکے آفس کو نہ تو سیل کیا گیا اور نہ ہی ڈس انفیکٹڈ. ایجوکیشن چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلم اعجاز نے آفتاب کو بتایا کہ

انہوں نے مذکورہ صورتحال پر سی ای او ہیلتھ کو مطلع کیا تو انہوں نے انفیکٹڈ برانچ کے وزٹ کے لیے ابھی تک اپنا کوئی نمائندہ نہیں بھیجا.

ایجوکیشن سی ای او کا کہنا تھا کہ محکمہ ہیلتھ نے مذکورہ برانچ کے کسی اہلکار کو ٹیسٹ بھی نہیں کیا. انکے مطابق انہوں نے اپنے آفس کی اکاؤنٹ برانچ کو خود سیل کیا.

ایس پی انوسٹی گیشن طارق محمود اور ڈی ایس پی صدر منصور عالم سمیت انوسٹی گیشن برانچ اور ریڈر برانچ کے 16اہلکاران میں کورونا وائرس پایا گیا ہے.

آفیشلز کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد مذکورہ دونوں برانچز کوسیل کر دیا گیا ہے. اسی طر ح پبلک ہاسپٹلز کے 6 ڈاکٹرز اور 10 پیرامیڈکس میں کورونا وائرس پازیٹو آنے کے بعد مذکورہ میڈکس نے خود کو اپنے گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے.

ڈسٹرکٹ کورونا کوآرڈینیشن کمیٹی کے مطابق ضلع بھر میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 144 ہے جبکہ 362 افراد کے ٹیسٹ ابھی پراسس میں ہیں. سرکاری طورپر کورونا سے 2 اموات رپورٹ ہو چکی .

جبکہ دوسری طرف ڈسٹرکٹ میں کوئی فنکشنل وینٹی لیٹر دستیاب نہیں ہے. محکمہ ہیلتھ زرائع کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے پاس سابقہ حکومت کیجانب سے ملنے والے14 وینٹی لیٹرز موجود تھے

جن میں سے 11 وینٹی لیٹرز کورونا وباء کے ابتدائی دنوں میں نشر ہسپتال ملتان بھجوا دیے گئےجبکہ ریمیننگ 3 وینٹی لیٹرز ابھی تک فنکشنل نہیں کیے جاسکے. ذرائع کے مطابق سیریس مریضوں کو بہاولپور اور لاہور ریفر کر دیا جاتا ہے.

انستھیزیا سپیشلسٹ اور آئی سی یو انچارج ڈاکٹر عتیق مشتاق کاکہنا تھا کہ وہ ڈسفنکشنل وینٹی لیٹرز کے متعلق متعدد بار ہاسپٹل انتظامیہ کو یاد دلا چکے ہیں

تاہم میری بار بار یاددہانی کے باوجودانتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی, ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر انعام الحق جمالی کا کہنا تھا کہ

سی ایم ایچ کی ہیلپ سے وینٹی لیٹرز کو ایک دو دن کے اندر بحال کر لیا جائے گا۔

About The Author