دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ غازیخان (): ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے مارکیٹوں کا دورہ کرتے ہوئے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے، حکومت پنجاب کی طے کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے دکانو ں میں جا کر ماسک پہننے، سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے دکاندار و ں سے گفتگو کی. انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس سے احتیاطی و حفاظتی اقدامات کر کے بچا جاسکتا ہے. اپنی او ر دوسروں کی زندگیاں محفوظ کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیاجائے.علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے پر بارہ دکاندارو ں کو جرمانے عائد کر دیئے. اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سرکاری دفاتر اور کاروباری مراکز میں ماسک لازمی قرار دیاگیاہے دکاندار ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں.

ڈیرہ غازیخان (): ڈیرہ غازیخان میں کوروناوائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر صدر بازار میں مزید دس دکانیں سیل کردی گئی ہیں. اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دکانیں سیل کیں. انہوں نے مختلف پٹرول پمپس کا بھی دورہ کیا. پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ ٹینک چیک کرنے کے ساتھ پٹرول کی خرید وفروخت کا ریکارڈ بھی چیک کیا.

ڈیرہ غازیخان (): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کی حدود میں چینی کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے 70روپے فی کلو چینی کا نیا نرخ مقرر کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے. انہوں نے نوٹیفکیشن کے ذریعے دکانداروں کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ نئے نرخ پر چینی کی دستیابی اور فروخت کو یقینی بنائیں. نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چاہئیں. خلاف ورزی پر پرائس ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی. انہو ں نے عوام سے کہاکہ وہ اس سلسلے میں شکایات قیمت پنجاب ایپ کے علاوہ ٹال فری نمبر 080002345اور 064-9260346 پر درج کرا سکتے ہیں.

ڈیرہ غازیخان ():پی ٹی آئی رہنماء محمد کامران کو پاکستان سپورٹس ا ینڈ کلچر فیڈریشن ڈیرہ غازیخان کا چیئرمین مقرر کر دیاگیا ہے اور صدر افتخار راہی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے. چیئرمین پاکستان سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن ڈیرہ غازیخان محمد کامران نے کہا کہ وہ حکومت اور فیڈریشن کے سینئر عہدیداروں کے شکرگزار ہیں ان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ڈیر ہ غازیخان میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے.

ڈیرہ غازیخان ():وزیر اعلی پنجاب کے آبائی ضلع ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ غازی خان میں لاوارث اور نامعلوم و ناقابل شناخت نعشوں کیلئے گذشتہ کئی دہائیوں سے سرد خانے کا قیام عمل میں نہ لایا جاسکا لواحقین کا شدید احتجاج۔تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں اچانک مختلف حادثات کے اور دیگر طبی بیماریوں سے ہونے والی اموات کے سبب ان نامعلوم نعشوں کو ریسکیو 1122 کے امدادی اہلکاروں کے ذریعے ٹیچنگ ہسپتال ڈ ی جی خان لایا جاتا ہے اور پھر کچھ دیر تک لاوارث پڑے رہنے کے بعد ٹی ایم اے کے سپرد کر کے ان کی تدفین کر دی جاتی ہے جن میں بیشتر ایسے واقعات بھی سامنے آئے ہیں کچھ عرصہ بعد نامعلوم نعشوں کے لواحقین تلاش کرتے کرتے جب ان کی شناخت ہوتی ہیں تو اس وقت ان کی تدفین ہو چکی ہوتی ہے اور اسطرح نہ صرف وہ اپنے پیاروں کا آخری دیدار کرنے سے بھی محروم ہو جاتے ہیں بلکہ کئی قبر کشا ئی کے بعد اپنے آبائی علاقوں میں لے جا کر تدفین کے بھی خواہش مند ہوتے ہیں لیکن سرد خانہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار،مشیر صحت حنیف خان پتافی،کمشنر ڈیرہ ساجد ظفر ڈال اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال ڈ ی جی خان میں فوری طور پر سرد خانہ تعمیر کر کے اس کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ لاوارث نعشوں کو محفوظ کر کے شناخت کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کی جا سکے۔

ڈیرہ غازیخان (): بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار، منشیات سمگلر سے لاکھوں روپے مالیتی55کلو چرس برآمد۔ڈی ایس پی سرکل صدر مہر ناصر نے بتایا کہ انچارج چیک پوسٹ غازیگھاٹ ذیشان شبر T/ SI معہ ایس ایچ او تھانہ دراہمہ اللہ ڈتہ کو اطلاع ملی کہ کار نمبر نمبری ATH-773ٹیوٹا کرولا جو کہ صوبہ بلوچستان سے آ رہی ہے جس میں کافی مقدار میں چرس موجود ہے۔ جس پر انچارج چیک پوسٹ غازیگھاٹ معہ ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے کار کو روک کر کار کی تلاشی لی تو کار میں سے55کلو چرس برآمد ہوئی جسے ملزم سمگلنگ کی غرض سے لے کر جارہا تھا۔پولیس تھانہ دراہمہ نے ملزم حق داد ولد حاجی داد سکنہ کوئٹہ حال کوٹ ادوکوکار و چرس سمیت گرفتا ر کر کے مقدمہ درج کر دیاہے۔ڈی ایس پی سرکل صدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ دراہمہ اور چیک پوسٹ غازیگھاٹ کی کارکردگی کو سرہاتا ہوں کیونکہ اتنی زیادہ منشیات کی کھیپ کا پکڑا جانا ان لوگوں کی محنت ہے میں ان کو شاباش دیتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں چیکنگ کے نظام کو سخت کر دیا ہے کرائم سے پاک معاشرہ اور کرائمنل اشخاص کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ معاشرے کے ناسور اور منشیات جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث منشیات سمگلروں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے اور ڈی پی او اختر فاروق کے ویژ ن کے مطابق ضلع بھر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے ضلع بھر کی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ آخر میں ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان نے کہا کہ میری عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ بھی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے متعلق اطلاع دے کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ڈیرہ غازیخان (): ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر قصبہ کوٹ قیصرانی میں پولیس کا کامیاب آپریشن، دوران آپریشن کرائمنل اشخاص اسلحہ و منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار۔مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو مخبری ہوئی کہ منشیات فروش اور نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصررفاقت اکبر نعیم اکبر۔زبیر اکبر،نشاد اکبر،فہیم اکبر،نعمان اکبر،محمد رفیع اکبر،خرم ولد غلام فرید اقوام حیدرانی مشہور نائی سکنائے کوٹ قیصرانی،قصبہ کوٹ قیصرانی میں منشیات فروش کررہے ہیں جس پر سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ کی زیر نگرانی رانا محمد اقبال انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ صدرتونسہ،زمان یسینٰ ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ،عبدالکریم ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ،محمد لطیف ایس ایچ او تھانہ وہوا،ایلیٹ فورس کے جوان فوری طوپر کوٹ قیصرانی پہنچ گئے ملزمان نے پولیس کو آتا دیکھ کرفائرنگ شروع کردی شہری آبادی کی جان کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہیں ملزمان کاگھیرا تنگ کرتے ہوئے بہتر حکمت عملی اور جدید طریقہ کارکے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان رفاقت اکبر،نعیم اکبر،زبیر اکبر،نشاد اکبر،فہیم اکبر،نعمان، رفیع،خرم اقوام حیدرانی مشہور نائی سکنائے کوٹ قیصرانی، کو اسلحہ، منیشات سمیت گرفتار کر لیا برآمدگی اسلحہ،کلاشنکوف1عددرپیٹر،1عدد،پسٹل30بور،1عدد،9MMِِ,2عددبندوق12بور,1عددچرس 4کلو سے زائد 7کلو سے زائدچرس جبکہ تھانہ وہوا سے منشیات چرس 4 کلو،شراب 200 لیٹربرآمد کرلی۔اس موقع پر سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ نے اس کاروائی کے دوران سپیشل ٹیموں،سپیشل آپریشن یونٹ کے جوانوں کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ تونسہ پولیس نے ماضی میں بھی بہادری اور فرض شناسی کی لازوال تاریخ رقم کی ہے تونسہ پولیس عوام کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے شہریوں کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے اس سلسلہ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا تحصیل تونسہ میں جہاں بھی شرپسند عناصر اسی طرح کی قانون شکنی کریں گے تو تونسہ پولیس ان کے خلاف تیز کاروائی کرتے ہوئے اپنا فرض ادا کرے گی ایسے شرپسند اور سماج دشمن عناصر ک فوری سرکوبی کی جائے گی تاکہ شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہوسکے۔

ڈیرہ غازیخان ():ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے کہا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں کرونا کے خلاف لڑنے اور کرونا پازیٹو مریضوں کی دن رات کیئر کرنے میں ہمارے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے حوصلے بلند ہیں ہسپتال میں اس وقت تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے پرنسپل غازی خان میڈیکل کالج ڈاکٹر آصف قریشی، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر خالد تحسین سمیت تمام ایڈمنسٹریشن مسلسل ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے یہاں اپنے آفس میں ینگ ڈاکٹرز کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل خان سکھانی بھی موجود تھے ایم ایس ڈاکٹر شاہد مگسی نے کہا کہ ڈاکٹر زکمیونٹی اپنے پیشے سے مخلص ہو کر صحیح معنوں میں کرونا کو شکست دینے مصروف ہیں نوجوان ڈاکٹر ز کا بھی جذبہ مثالی ہے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے ہسپتال میں آئیسو لیشن وارڈ، ایچ ڈی یو اور آئی سی یو وارڈ فعال ہے اور تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ڈیرہ غازیخان (): ریجنل پولیس آفیسرعمران احمر کی ہدایات پراے ڈی آئی جی ریحان الرسول کی زیر نگرانی پولیس آفس سٹاف کے کرونا ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیاتمام افسران و اہلکاران "کرونا وائرس "کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔آرپی او عمران احمر تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کی ہدایات پراے ڈی آئی جی ریحان الرسول کی زیر نگرانی ریجنل پولیس آفس سٹاف کے تما م افسران و اہلکاران کے کرونا ٹیسٹ کرائے گئے ۔آر پی او سے لے کر درجہ چہارم تک ریجنل پولیس آفس کے جملہ سٹاف کےکرونا ٹیسٹ سمپل لئے گئے ہیں کرونا ٹیسٹ سمپل کے نمونہ جات کو چیک اپ کےلیے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔جن کے کچھ دن تک رزلٹ آجائیں گے اس موقع پر آر پی او عمران احمر کا کہنا تھا کہ جملہ سٹاف کرونا وائر س کےخلاف مہم میں اپنا کردارادا کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل پیرا ہوں کرونا وائرس کے خلاف جاری مہم عملی کردار ادا کریں اپنے گرد سوشل ڈسٹینس رکھیں ماسک ،دستانے اور سنیٹائزر کےاستعمال کو یقینی بنائیں۔

ڈیرہ غازی خان ()ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی کاوشوں سے واپڈا نے ٹی ایم اے کی واٹر سپلائی سکیموں کے کنکشن بحال کر دیے شہر یوں کو آج 13 جون سے پانی کی فراہمی شرو ع کر دی جائیگی۔تفصیل کے مطابق تین روز قبل واپڈا حکام نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ٹی ایم اے کی تمام واٹر سپلائی سکیموں کے کنکشن منقطع کر دیے تھے جس سے شدید گرمی میں شہر یوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس پڑ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے پانی کے کی بحالی کیلئے واپڈا حکام سے مذاکرات کئے اور ان کے کامیاب مذاکرات کے نتیجہ میں واپڈا نے شام گئے منقطع کنکشن بحال کر دیے اس ضمن میں ایگزیکٹو انجینئر واپڈا ممتاز احمد سولنگی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی بھر پور مداخلت کے بعد ٹی ایم اے کی طرف سے 33 لاکھ روپے کے واجبات کی ادائیگی پر کنکشن بحال کر دے ہیں دریں اثنا زرائع کے مطابق کمشنر ڈیرہ ساجد ظفر ڈال کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے واپڈا حکام سے مذاکرات کئے جبکہ مشیر صحت حنیف خان پتافی بھی اپنے طور پر پانی کی بحالی کیلئے کوشاں رہے کنکشن بحال ہونے پر شہر یوں نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور مشیر صحت حنیف پتافی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ضلعی انتظامیہ اس طرح عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کردار ادا کرے گی۔

ڈیرہ غازیخان (): ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ میں کاروکاری کے مبینہ الزام میں60 سالہ خاتون تاج بی بی کو شوہرنے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ بی ایم پی اہلکاروں نے نعش کو پو سٹ مارٹم کے لئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا،مقدمہ درج ،قانونی کاروائی شروع ، کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کا سخت نوٹس،واقعے کی تحقیقات کیلئے رسالدار اعجاز لغاری کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیاتفصیلات کے مطابق ٹرائبل ایریا مبارکی کے علاقہ میں مبینہ طور پر خاوندمیوہ لغاری نے اپنی 60سالہ بیوی راج بی بی کو کاروکاری کے مبینہ الزام میں فائرنگ کر کے قتل کردیافائرنگ کا واقعہ بی ایم پی تھانہ مبارکی میں پیش آیاواقع کی اطلاع ملتے ہی بارڈر ملٹری پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتو ن کی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا ذرائع کے مطابق بار ڈر ملٹری پولیس نے قتل ہونے والی خاتون اور اس کے شوہرکے درمیان کچھ عرصہ قبل صلح کروائی تھی شوہر سے صلح کے بعد راج بی بی کو بارڈر ملٹری پولیس نے اس کے شوہر کے حوالے کردیا تھاجبکہ رشتہ داروں نے راج بی بی کو اس کے شوہر کے حوالے کرنے سے منع کیا تھا۔انہیں شک تھا کہ اس کاشوہر میوہ راج بی بی کو قتل کر دے گا مقتولہ کے ورثاءکا مزید کہنا تھا کہ راج بی بی آٹھ بچوں کی ماں تھی اس پر اس کے خاوند اور بچوں کو ناجائز تعلقات کا شبہ تھا اس بنا پر خاوندمیوہ خان اوربد بخت بیٹوں نے مبینہ طور پر ملکر اسے قتل کیاخاوند دوسری شادی کرنے کا خواہش مند تھاورثاءنے الزام عائد کیا کہ راج بی بی کے قتل میں اس کے بیٹے بھی مبینہ طور پر ملوث ہیں انکو بھی شامل تفتیش کیاجائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں ادھر تھانہ بی ایم پی مبارکی نے مقتولہ کے بیٹے ابوبکر ولد میوہ لغاری کی مدعیت میں درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے راج بی بی کے قتل کا فوری نوٹس لیتے ہو ئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں مبارکی روانہ کر دیں اور واقعے کی تحقیقات کیلئے رسالدار اعجاز لغاری کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا کمانڈنٹ حمزہ سالک کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گیملزمان کے جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔

ڈیرہ غازی خان () صدر ایوان تجارت و صنعت ڈیرہ غازیخان سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ نے کہا ہے کہ حکومت نے بظاہر ٹیکس فری بجٹ پیش کر کے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی لیکن کرونا سے بے حال تباہ شدہ معیشت کو سہارا دینے کے لئے چھوٹے کاروبار اور گھریلو صنعتوں کے لئے کو ئی بڑا ریلیف نظر نہیں آرہا ہے ود ہولڈنگ اور بنکوں سے قرضوں پر شرح سود کو مزید کم کیا جا نا چاہئے تھا لیکن ایسا کو ئی اعلان نہیں کیا گیا سابق صدر ایوان تجارت و صنعت و ایگزیکٹو ممبر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر خواجہ محمد یونس نے کہا ہے کہ اس وقت کرونا کی صورتحال میں انتہائی متوازن بجٹ پیش کیا ہے اور قرضوں کو موخر کر نا بہتر ہے تاہم اس پر بنکوں کی طرف سے نفع بھی نہیں لینا چاہئے اور ایک سال تک موخر کریں خواجہ محمد یونس نے کہا کہ حکومت ایکسپورٹس میں اضافہ کے لئے مزید اقدامات کر ے تاکہ ملک میں زر مبادلہ کے ذخائز بہتر ہوں انہوں نے کہا کہ اے ڈی آر سی کمیٹی بنانا بہتر اقدام ہے اس سے معاملات جلد حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ کرونا کے حوالے سے حکومت سپیشل پیکج کا اعلان کرے تاکہ اس سے نمٹنے کے لئے کاروباری حضرات اپنے ملازمین کے روزگار کو برقرار رکھ کر خود بھی کاروبار جاری رکھ سکیں شناختی کارڈ کی شرط ایک لاکھ کی بجائے پانچ لاکھ تک کی جا ئے تاکہ لوگ آسانی سے کاروبار کر سکیں نائب صدر چیمبر آف کامرس مرزا محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ خام مال کو کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا جانا چاہئے اور معیشت کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جانا ضروری ہے سیمنٹ سیکٹر اور تعمیراتی مٹیریل پر ٹیکسوں میں خاطر خواہ کمی کی جا ئے اور ٹیکس ریفنڈ کا طریقہ کار آسان بنایا جا ئے بجٹ 2020 پر مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ غازی خان کے عہدیداران نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف اور ٹیکس فری بجٹ کے نام پر تاجر برادری کوعملًا کوئی ریلیف پیکیج نہیں دیا گیا ضلعی صدر انجمن تاجران شیخ محمد نقیب نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کے لیے قابل عمل فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اجرا کیا جائے انکم ٹیکس آمدن کی حد چار لاکھ روپے سے بڑھا کر بارہ لاکھ روپے سالنہکی جائے۔ ڈسٹری بیوٹرز اور ھول سیلرز کا ٹرن اوور ٹیکس 0.25 فیصد کیا جائے چیئر مین ضلعی انجمن تاجران شیخ اسرار احمد نے کہا کہ غیر حقیقت پسندانہ بجٹ میں صنعت و تجارت کی ترقی،زراعت میں بڑھوتری کیلئے عملًا کچھ نہیں کیا گیابنکوں سے نقد رقوم نکلوانے پر وودھولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے تعمیراتی شعبے کی طرز پر سرمایہ کاری کی تمام کاروباروں کیلئے اجازت بجٹ کا حصہ نہیں ضلعی سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران طارق اسماعیل نے کہا اِنکم ٹیکس رجسٹریشن کا آسان و سادہ فارم جاری کیا جائے۔کرونا کے حالات میں پوائنٹ آف سیلز لگانے کی پالیسی پر نظرثانی کی جائے اور سیلز ٹیکس میں لازمی رجسٹریشن کے قانون کا خاتمہ کیا جائے سٹی صدر مرکزی انجمن تاجران جان عالم خان لغاری نے کہا کہ آٹے،چینی و اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے ان پر سیلز ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے انکم ٹیکس و دیگر تمام ٹیکسز کی شرح کو کم ازکم پچاس فیصد کم کیا کاٹیج انڈسٹری کو سیلز ٹیکس سے استشنی اور خصوصی مراعات دی جائیں جنرل سیکرٹری سٹی انجمن تاجران جاوید اسحاق مستوئی نے کہا کہ حکومت شرح سود کو مزید کم کر کے 4% اور تاجروں کو بلاسود کاروبار کی ضمانت پر 5 لاکھ تا 5 کروڑ کے قرضے دیے جائیں اورابھی بھی بجٹ میں سیلز ٹیکس کو 17%سترہ فیصد سے سنگل ڈیجٹ نو فیصد پر لایا جائے صدر صرافہ کاشف صدیق آرائیں اور چیئرمین حاجی محمد زبیر نظای نے کہا کہ جیولرز،موبائل فونز،آٹوز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے زیرو ریٹڈ سیکٹر کو بحال کیا جائے وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سجاد رند نے کہا کہ آڑھتیوں کی سالانہ لائسنس فیسوں کو بجٹ میں ختم نہیں کیا گیا جبکہ اس وقت سبزی اور پھل کی مارکیٹ متاثر ہےمرکزی انجمن تاجران ڈیرہ غازی خان کے رہنماوں کا ردعمل میں مزید کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں چھوٹے کاروبار کو نظرانداز کردیا گیا۔ چھوٹا کاروبار ملک کی چالیس فیصد ورک فورس کو روزگار فراہم کرتاھےحکومت فائلر اور نان فائلر کا چکر چلا کر بری الزمہ نہیں ھوسکتی۔ تعمیراتی شعبے کی طرز پر تمام سیکٹرز کو سہولت دی جانی چاھئے۔فی کس آمدن کم ھوگئی، دکانوں پر ھُو کا عالم ھے۔ روپے کی قدر بے دردی سے کم کی اور مہنگائی کا جن بے قابو ھوگیا۔ اشیاہ ضروریہ کی قیمتوں میں 135 فیصد تک اضافہ ھوچکا ھے ۔مہنگائی کنٹرول میں نہیں اور عوام کی قوت خرید بھی جواب دے چکی ھے۔ چھوٹے تاجروں کے لئے ٹیکس ادائیگی کا آسان نظام بھی متعارف نہیں کروایا گیا۔ کرونا وبا میں پوانٹ آف سیلز کا سسٹم نظر ثانی کا متقاضی تھا۔ ایف بی آر میں اصلاحات لانے کا اعلان بھی نہیں گیا گیا۔ کم سے کم ٹیکس آمدن کی حد چار لاکھ سے بڑھا کر آٹھ لاکھ روپے نہیں کی گئی۔ ھم سخت مایوسی کا شکار ہیں اور اس حکومت سے نجات کے منتظر ہیں۔

About The Author