دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

سابق کپتان سرفراز احمد کو بطور وکٹ کیپر انگلینڈ ساتھ لے کر جایا جائے گا،،،، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔۔۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے انتیس رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو پانچ برس کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔سابق کپتان سرفراز احمد کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہو گئی ہے۔۔۔۔محمد عامر، حسن علی اور حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی ظاہر نہیں کی۔۔۔۔

دورہ انگلینڈ کے لیے چار اوپنر،،،، نو مڈل آرڈر بیٹسمین،،،، دس فاسٹ باولرز اور دو وکٹ کیپرز کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔۔۔۔

سابق کپتان سرفراز احمد کو بطور وکٹ کیپر انگلینڈ ساتھ لے کر جایا جائے گا،،،، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔۔۔۔

اوپنر عابد علی،،،،شان مسعود،،،، فخر زمان،،،، اور امام الحق اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔۔۔۔

مڈل آرڈر بیٹسمین میں اظہر علی،، بابر اعظم ،، اسد شفیق،، فواد عالم اور حیدر علی کو شامل کیا گیا ہے۔۔۔۔

افتخار احمد،، خوش دل شاہ،، محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔۔۔۔

فاسٹ باولرز میں فہیم اشرف،، حارث روف،، عمران خان،، محمد عباس،، محمد حسنین،، اور نسیم شاہ ٹیم کو شامل کیا گیا ہے۔۔۔

شاہین شاہ آفریدی،، سہیل خان،، عثمان شنواری اور وہاب ریاض بھی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔۔۔۔

اسپنرز یاسر شاہ،، عماد وسیم،، کاشف بھٹی اور شاداب خان کو دورہ انگلینڈ کے لیے چنا گیا ہے۔۔۔۔

About The Author