نومبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹوئٹر نےکس ملک کی حکومت سے وابستہ ایک لاکھ 70 ہزار اکاؤنٹس بلاک کئے؟

چین میں ٹوئٹر کے استعمال پر پابندی ہے تاہم چینی شہری وی پی این کے ذریعے ٹوئٹر کو چلا رہے ہیں،،

ٹوئٹر نےعوامی جمہوریہ چین کے صارفین کےایک لاکھ 70 ہزار اکاؤنٹس بلاک کردئیے،

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق یہ اکاؤنٹس چینی حکومت کی جانب سے چلائے جارہے تھے جس میں کورونا وائرس اور ہانگ کانگ مظاہروں سے متعلق چین نے گمراہ کن اور اپنی فیور پر مشتمل مواد آگے بڑھایا ہے،،

انتظامیہ کے مطابق یہ اکاؤنٹس چین کی کمیونسٹ پارٹی کے موافق جیو پولیٹیکل بیانیے پھیلا رہا تھا،،

چین میں ٹوئٹر کے استعمال پر پابندی ہے تاہم چینی شہری وی پی این کے ذریعے ٹوئٹر کو چلا رہے ہیں،،

ریسرچرز کے مطابق 23 ہزار 750 اکاؤنٹس نے مجموعی طور پر 3 لاکھ 47 ہزار 608 ٹوئٹس کی تھیں،،

اس سے قبل 2019 میں ٹوئٹر نے چین کے ممکنہ طور پر ایک ہزار اکاؤنٹس معطل کیے تھے۔

About The Author