دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ غازیخان ():ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے سابق جنرل سیکرٹری ملک مشتاق احمد بقضائے الٰہی وفات پاگئے جن کے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی گئی مرحوم نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں فٹ بال کھیل کو فروغ دینے کیلئے ان تھک محنت کی ڈیرہ غازی خان کی عوام کو تفریحی کیلئے لائف بوائے ٹرافی آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ بمقام سٹی پارک میں کرایا ملک مشتاق احمد کی فٹبال کھیل سے دلچسپی اور لگن کو زندہ رکھنے کے لیے لاک ڈاون کے بعد ایک فٹ بال ٹورنامنٹ کروانے کا اعلان کیا گیا ڈی ایف اے کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت استاد مجاہدفرید،شیخ الیاس احمد، شیخ زبیراحمد ہوا اجلاس میں لالہ غلام مصطفے، سجاد حیدر سجو،جمشید جمی، منصور شاہ ودیگر عہداران نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی گئی کہ دعا ہے اللہ تعالی مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس نصیب فرمائے۔

ڈیرہ غازیخان (): پیرطریقت شیخ المشائخ حضرت اقدس مولانا پیر محمد شاہ مدظلہ 12جون 2020جمعۃ المبارک کاخطبہ جامعہ قاسمیہ گلشن انوارات مجید جامع مسجد الخلیل گیلانی ٹمبر مارکیٹ قاسم ٹاؤن مدنی چوک پر ارشاد فرمائیں گے اورزیر تعمیر مسجد کی پہلی اینٹ رکھ کر سنگ بنیاد بھی کریں گے اور نماز جمعہ کے بعد مریدوں کو بیعت کریں گے۔

ڈیرہ غازیخان (): وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ کرونا ایک وباء ہے اور اس سے محفوظ رہنے کے لئے عوام کو سخت احتیاط کی ضرورت ہے معیشت کو تالا لگا کر سب کو گھر بٹھا دینا کہیں سے بھی صحیح حکمت عملی نہیں پوری دنیا اپنی معیشت، تجارتی مراکزکھول رہی ہے کیونکہ اس وقت سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہورہا ہے لوگوں کا کاروبار کھلے گاتو عوام خوشحال ہوگی،کاروبار بند کرکے عوام کو بھوک سے مرتا بھی نہیں دیکھ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کے ساتھ ایک مربوط حکمت عملی بدلتے حالات کے مطابق مسلسل بنا رہی ہے،تنقید کرنا آسان ہے، لیکن جو معصومانہ حل حزب اختلاف کی طرف سے بتائے جا رہے ہیں اور کچھ حلقوں کی طرف سے، وہ معیشت کا پہیہ مکمل جام کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہیں کورونا کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ یہ کب تک رہتا ہے ہمیں اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے اپوزیشن کی کوشش ہے کہ غلط مشورے دے کر ملک میں افراتفری پیدا کرائے مگر ان کی باتوں کی کوئی اہمیت نہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی وجہ سے سندھ میں حالات خراب ہیں بلاول زرداری دعووں کے برخلاف، کورونا کے معاملے میں ڈوبی ہوئی سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔لیکن سندھ کی معصوم قوم کے لئے پچھلے آٹھ سالوں میں صحت کے لئے وفاق کی طرف سے دیئے گئے ساڑھے پانچ کھرب روپے جانے کہاں پہنچا دیئے اس کا حساب قوم ان سے لے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکمت عملی بری طرح فیل ہو چکی ہے ڈاکٹروں اور دوسرے طبی عملے کو انہوں نے بے سہاراچھوڑ دیا ہے اور پریس کانفرنسز کے دوران ان کے کرپٹ لیڈران کہانیاں اور شگوفے چھوڑتے رہتے ہیں پرائیویٹ ہسپتالوں سے معاہدے کرتے پھر رہے ہیں کیونکہ سرکاری ہسپتالوں پر ان کے اپنے وزیروں کو اعتبار نہیں احساس کیش ریلیف پروگرام کے ذریعے سندھ کے مستحق طبقے کو 81 ارب روپے اب تک وفاقی حکومت دے چکی ہے۔ اور وہ کہتی ہیں کہ 37 ارب ملے ہیں سب ریکارڈ پر ہے زرتاج گل نے کہا کہ فرمودات بلاول میں اضافہ فرزند زرداری نے یہ شگوفہ چھوڑ دیا کہ کورونا کو وفاقی حکومت نے پھیلایا ہے پڑھائی بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکی ٹڈی دل کے معاملے میں بھی وفاق نے بھاری امداد کی ہے اور معاملہ اپنے ہاتھ میں لیا جبکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد یہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری تھی۔ نالائق فرزند زرداری کو اٹھارویں ترمیم پر ٹیوشن لے لینی چا ہئے تاکہ غفلت کی دنیا سے باہر قدم رکھ سکیں حکومت پنجاب عوام کو ہر ممکن ریلف دینے کے لئے دن رات محنت کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وبائی امراض کے باوجود معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں عوام کو اس مشکل گھڑی میں امداد فراہم کی جارہی ہے ترقی کا پہیہ بھی چل رہا ہے مشکلات ضرور ہیں مگر ہمت اور حوصلہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے عمران خان ہی ملک کو گرداب سے نکالیں گے۔

ڈیرہ غازیخان (): ریجنل پولیس آفیسرعمران احمر کی ہدایات پر ریجن کے چاروں اضلاع کے اے ایس آئی،ایس آئی،ٹرینی ایس آئی اور دیگر اہلکاروں کی سی آرز،ڈی سی آرز،سروس رولز، فوجی مثلز کی جانچ پڑتال کی گئی عدم تکمیل ریکارڈ کی صورت میں متعلقہ ذمہ داران کو شوکاز نوٹس جاری۔تفصیلات کیمطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کی ہدایات پر چاروں اضلاع کے آفس سپرنٹنڈنٹ،اسٹیبلشمنٹ کلرک اوردیگرڈیلنگ ہینڈ کوریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازیخان میں بمعہ ریکارڈ طلب کرکے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرائی گئی آر پی او عمران احمر کی زیر نگرانی سی آرز،ڈی سی آرز،سروس رولز، فوجی مثلز کی جانچ پڑتال میں تمام ترضروری ڈاکومنٹس کا ملاحظہ کیا گیاافسران وملازمان کے سروس رولز،اے سی آر،کیریکٹررولز کے ریکارڈ کی عدم تکمیل کی صورت میں آر پی او عمران احمر نے متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے اور انہیں سختی سے ہدایت کی گئی کہ ایک ہفتہ کے اندرریکارڈ کی تکمیل کو ہرصورت مکمل کرکے دوبارہ ملاحظہ کے لیے لائیں اس موقع پر آر پی او عمران احمر کا کہنا تھا کہ افسران و ملازمان کے ریکارڈ کی تکمیل بہت اہم ذمہ داری ہے اس معاملے میں سستی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ آفیسران اپنے فرائض کو احسن انداز سے سرانجام دیں۔

ڈیرہ غازیخان (): ڈیرہ شہر کے بلاک نمبر 2 کے گھر میں سلنڈر دھماکہ،دو افراد زخمی۔ ریسکیو 1122 کے امدادی اہلکاروں نے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے وسط میں واقع بلاک 2 میں گیس لیک ہونے سے گھر میں رکھاگیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیااور گھرمیں آگ لگ گئی آگ لگنے سے گھر میں موجود دو افراد زخمی ہوئے دونوں افراد محمد اشرف اور محمد طلحہ کے جسم %70 جھلس جانے کے وجہ سے انہیں ٹیچنگ ہسپتال سے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا، ریسکیو فائر فائٹرز نے ایک گھنٹےکی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور تک سنائی دی اور نزدیکی ہمسائے خوف کے سبب اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ڈیرہ غازیخان (): ڈیرہ غازیخان میں ذخیرہ اندوزی کر کے رات کی تاریکی میں ڈرموں کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے پر اٹک پٹرولیم سروس پل ڈاٹ کو سیل کر دیاگیا. کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر تین بس ویگن سٹینڈز سمیت 80دکانوں کو چار روز کے دوران سربمہر کیاگیا ہے. اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے کارروائی کرتے ہوئے کاروباری مراکز سیل کیے. انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی سربراہی میں کام کیا جارہا ہے. کسی کو پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کر کے مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی. کمپنیوں کو بھی پابند کیا جارہا ہے کہ وہ پٹرول پمپ پر پٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار میں مسلسل فراہمی یقینی بنائیں. انہوں نے عوام سے بھی کہا کہ وہ پٹرول پمپ پر کورونا وائر س سے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلوں اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں. اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ کاروباری مراکز میں کورونا وائر س کا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں.

ڈیرہ غازیخان (): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے. پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر ناجائز منافع خوروں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں. اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں اور پٹرول پمپس کے معائنہ کے دوران 23ہزار روپے جرمانہ عائد کیا. سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سمیت افسران سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد یوسف چھینہ نے اطلاع پر آٹا سیل پو ائنٹ پر گرانفروشی پر پانچ ہزارروپے جرمانہ عائد کیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار نے بتایا کہ آٹھ جون کو ضلع میں تعینات 25پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں کے 730معائنے کر کے 31مقامات پر سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کو 61500روپے جرمانہ عائد کیا اور تین مقدمات درج کر کے تین گرانفروشوں کو گرفتار کیاگیا.

ڈیرہ غازیخان ():بی ایم پی تھانہ بواٹہ کی کاروائی،نان کسٹم پیڈ گاڑی اور بھاری مقدار میں بھارتی چھالیہ اور گٹکا برآمد،اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بواٹہ اقبال خان لغاری نے بلوچستان پنجاب بارڈر ایریا پر کاروائی کے دوران بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب آنے والی قیمتی نان کسٹم پیڈ گاڑی اور بھاری مقدار میں بھارتی چھالیہ اور گٹکا پکڑ لیا جسے براستہ ڈی جی خان پنجاب کے مختلف اضلاع میں سمگل کیا جانا تھا اس موقع پر کمانڈنٹ بی ایم پی محمدحمزہ سالک نے کہا کہ ایسی کاروائیوں کے ذریعے ہی ملک دشمن سماج دشمن عناصر کے حوصلے پست کیے جاسکتے ہیں انہوں نے بی ایم پی اہلکاروں کو ہدایت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ تمام افسران اپنے علاقوں میں چوکنا ہوکر اپنے فرائض منصبی ادا کریں تاکہ سمگلنگ جیسے گھناؤنے دھندے میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرکے انہیں کیفرکردارتک پہنچایاجاسکے۔

ڈیرہ غازیخان ():ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی کرونا کے وار جاری،24گھنٹوں کے دوران ڈی ایچ او ایچ آر ڈاکٹر ریاض ملک سمیت مزید 43افراد میں کرونا کی تصدیق،کل تعداد 719ہو گئی،1شخص جاں بحق،ایس او پی کی خلاف ورزی پر 3ویگن اسٹینڈ ز،80دکانیں اور ایک نجی بنک سیل کر دیا گیا اس سلسلہ میں مزید تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان ضلع میں کرو نا وائرس کا شکار ہو نے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ 24گھنٹوں میں ڈی ایچ او ایچ آر ڈاکٹر ریاض ملک سمیت 43مریضوں کا اضافہ ہو نے کے بعد ضلع میں سرکاری اعدادو شمار کے مطابق تعداد 719ہو گئی ہے جبکہ آزاد ذرائع کے مطابق یہ تعداد کئی گنا زیادہ ہے ادھر خانپور جنوبی کے علاقے میں مکینوں کے مطابق قیصر نامی شخص کرونا کے باعث انتقال کر گیا جس کی آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئی کرونا کے بڑھتے ہو ئے حملوں کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد سخت کر دیا ہے اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے گزشتہ روز ایس او پی پر عملدرآمد نہ کر نے پر 80دکانوں اور تین ویگن اڈوں اور ایک نجی بنک کو سیل کر دیا گیا ہے اور مارکیٹوں میں ماسک اور حفاظتی انتظامات کی سختی سے چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ڈیرہ غازیخان (): تھانہ کوٹ مبارک کے علاقہ میں لادی گینگ نے مبینہ طور پرمخبری کے شک کی بناپر غلام نبی نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ مبارک کے علاقہ میں ایک گھر میں خیرات کا اہتمام جاری تھا کہ اچانک لادی گینگ کے مسلح افراد نے حملہ کردیا اور نبی بخش نامی شخص کو گولی مار کر قتل کردیا علاقہ مکینوں کے مطابق لادی گینگ کوشک تھا کہ نبی بخش پولیس کا مخبر تھا اس نے مجید لادی کی مخبری کی تھی اس بنا پر اسے قتل کردیا گیاکوٹ مبارک پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔

About The Author