دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

 آٹے کا بحران سراٹھانے لگا ،بیس کلو آٹے کا تھیلہ 1200 روپے سے تجاوز کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ فوڈ اور ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کی نااہلی ،ڈیرہ میں آٹے کا بحران سراٹھانے لگا ،بیس کلو آٹے کا تھیلہ 1200 روپے سے تجاوز کردیا ، غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے اور قیمت سن کر چودہ طبق بھی روشن ہو نے لگے ۔

صوبے بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی آٹے کا بحران بڑھنے لگا ہے۔ بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ساڑھے بار ہ سو روپے تک جا پہنچی ہے۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گندم ذخیرہ کر لی گئی ہے۔

چکیوں پر بھی آٹا 60 سے 70 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ عام مارکیٹ سے معیاری آٹا بھی نایاب ہو چکا ہے۔ بعض مقامات پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 900 سے1250 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی قلت کے علاوہ قیمت کے بڑھنے میں بڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوزی کا بھی عنصر بھی شامل ہے جس کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔شہریوں کے مطابق یو ٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا اور چینی دستیاب نہیں ،

اوپن مارکیٹ میں آٹے کا تھیلہ 900 سے 1200 روپے جبکہ چینی کی 85روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ، شہری بازار سے مہنگے داموں آٹا اور چینی خریدنے پر مجبور ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ منصوعی مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہے ،

شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں آٹے کے چار طرح کے ریٹ قائم ہیں ،شہریوں کے مطابق ایک ہی طرح کا بیس کلو آٹے کے تھیلہ شہرمیں چار مختلف ریٹوں 900 روپے 950 ،1050 اور 1250 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ،

ذرائع کے مطابق شہر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ کئی روز سے805 روپے کا آٹا اور 68 روپے کلو والی چینی دستیاب ہی نہیں ہے تاہم 805 روپے کے حساب سے دستیاب 20 کلو کے سرخ آٹے کا معیار بھی ٹھیک نہیںپایاگیا

جبکہ رہی سہی کسر اشیائے خورونوش کی نایابی اور عام مارکیٹ کے برابر قیمتوں نے پوری کر دی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی اکثریت یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیائے خوردونوش کی تلاش میں خوار ہو رہی ہے۔ جبکہ اوپن میں مارکیٹ میں چینی 85روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے،

آٹے ریٹ بھی شہر بھر مختلف ہیں اور آٹا چار مختلف ریٹس پر فروخت کیا جارہا ہے جبکہ چکیوں پر آٹا 45روپے سے 60اور 65روپے کلو کے حساب سے فروخت ہورہا ہے ،

شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ منصوعی مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی۔انہوںنے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور مہنگا آٹافروخت کرنے والے مافیا کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ وہ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی مہیا کرسکیں ۔

٭٭٭

شہر ی سے ساڑھے چار لاکھ روپے نقدی لوٹنے کے مقدمہ میں گرفتار تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سنیئر سول جج ڈیرہ احسان الحق نے تھانہ سٹی کی حدود سرکلر روڈ لیاقت پار ک کے قریب ڈکیتی کے دوران شہر ی سے ساڑھے چار لاکھ روپے نقدی لوٹنے کے مقدمہ میں گرفتار تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کرکے کے احکامات جاری کردیئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق رواں ماہ یکم جون کو تھانہ سٹی کی حدود سرکلر روڈ پر لیاقت پارک کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل پر سوار شہری ثمین جان گنڈہ پور ولد نصر اللہ جان سکنہ کلاچی کو روک کر اسلحہ کی نوک پر اس سے ساڑھے چارلاکھ روپے چھین لیے ۔

ڈاکوﺅں نے موٹرسائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن متاثرہ شہری نے ایک ڈاکو کو دبوچ کر قابو کرلیا جبکہ اس کے ساتھی نقدی سمیت وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو حراست میں لے کر اسے مزید تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کردیا،

گرفتار ملزم فاروق دین کے قبضہ سے 30 بور پستول معہ دو عدد میگزین اور 10 کارتوس بر آ مد ہوئے ملزم فاروق دین نے دوران تفتیش اپنے دیگر دو ساتھی ملزمان ماجد ولد سلیم قوم یوسفزئی سکنہ بختاور آ باد حال کراچی اور سمیع اللہ ولد قیصر اللہ سکنہ عید گاہ کے نام اگل دیئے ،

پولیس نے دیگر دو ملزمان کو نہایت ہی حکمت عملی اور مہارت سے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹی گئی رقم 450,000 روپے اور جامہ تلاشی لینے پر ملزم سمیع اللہ کے قبضہ سے 125 گرام آئس جبکہ ملزم ماجد سے 130 گرام آ ئس اور 410 گرام ہیروئن بر آ مد ہوئی۔

تینوں ملزمان نے عدالت میں ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی ،عدالت نے درخواست پر بحث سننے کے بعد تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کرکے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،

٭٭٭

 سولہ سالہ میڑک کے طالبعلم نے گھر کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ کینٹ کی حدود بستی نادعلی شاہ میں زندگی سے بیزار سولہ سالہ میڑک کے طالبعلم نے گھر کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ،متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ،

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود بستی نادعلی شاہ میں زندگی سے بیزار سولہ سالہ میڑک کے طالبعلم نے گزشتہ روز صبح ساڑھے آٹھ بجے گھر کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے،متوفی کی لاش کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے ،

پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ہے۔

٭٭٭

 شمسی پلیٹیں ،بیٹیریاں اور کنوریٹر چوری کرنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بند کورائی پولیس نے ٹی دھپانوالی کے قریب شمسی پلیٹیں ،بیٹیریاں اور کنوریٹر چوری کرنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ لانگ خیر شاہ کے رہائشی اختر عباس شاہ ولد غلام عباس شاہ قوم سید نے تھانہ بندکورائی میں رپورٹ درج کرائی کہ دو ماہ قبل ملزمان ٹی دھپانوالی کے قریب اس کی 17 عدد شمسی پلیٹیں ،

دوعدد موبائل سادہ ٹچ اور ایک عدد کنورٹر چوری کرکے لے گئے ہیں ،پولیس نے چار ملزمان بخت اللہ ،سیف اللہ پسران امان اللہ ساکنان نواب ،جاوید ولد سردار علی سکنہ نون اور یوسف ولد بادشاہ سکنہ پہاڑپور کو ٹریس

کرکے واقعہ کے دوماہ بعد بعد ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

٭٭٭

واپڈا ڈیرہ کا بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن جاری،36 افراد کے خلاف مقدمات درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)واپڈا ڈیرہ کا بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن جاری ،ڈائریکٹ کنڈے کے ذریعے بجلی چوری کرنے کے الزام میں 36 افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،

ایس ڈی او پنیالہ سب ڈویژن محمد اشرف ، ایس ڈی او پہاڑپور وقاص محسود ،ایس ڈی او یوسف زمان اور ایس ڈی اومعاذ اللہ کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن کیاگیا ، مختلف سب ڈویژن میں واپڈا کی ٹیموں نے کریک ڈاﺅن کے دوران

ایل ٹی تاروں سے ڈائریکٹ کنڈوں کے ذریعے بجلی چوری کرنے کے الزام میں 36 افراد کے ڈائریکٹ کنڈے اتار کرسینکڑوں گز تار تحویل میں لے لیں ، بجلی چوروں کے خلاف تھانہ نواب ،تھانہ صدر ،تھانہ پہاڑپور اور تھانہ بند کورائی میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں،

٭٭٭

 ملزمان کا گھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون پر تشدد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)مکان کے تنازع پر ملزمان کا گھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون پر تشدد ،دو بھائیوں سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،

برکت آباد ڈیرہ کی رہائشی شادی شدہ خاتون ماجدہ کنڈی نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ مکان کے تنازع پر ملزمان میرے گھر میں زبردستی داخل ہوئے ،مجھے پکڑ کر تشدد کانشانہ بنایا اور میری عفت پامال کی ،

پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر دو بھائیوں سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

٭٭٭

 اسلحہ کی نوک پر شہری سے نقدی چھین لی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈکیتی کی ایک اور واردات ،تھانہ کینٹ کی حدود محسود مارکیٹ کے قریب اسلحہ کی نوک پر شہری سے نقدی چھین لی گئی ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،محسود مارکیٹ ڈیرہ کے کرایہ دار عبدالاحد نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ

ملزم خالد امین ولد عطاءاللہ سکنہ کرایہ دار محسود مارکیٹ میرے پاس آیا اور میرے اوپر پسٹل تان کر مجھ سے ایک ہزار روپے زبردستی چھین لیے ہیں ،پولیس نے ملزم کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ،

٭٭٭

 موبائل سم ایکٹو کرنے کے لئے جعلی فنگر پرنٹس کے استعمال کی تحقیقات شروع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)موبائل سم ایکٹو کرنے کے لئے جعلی فنگر پرنٹس کے استعمال کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ،ڈیرہ سمیت صوبے بھر کے بازاروں میں موبائل فون سمز فروخت کرنے والوں کی تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں ،

ایف آئی اے سائبر ونگ نے اس صمن میں تحقیقات شروع کردی ہیں ،بازاروں میں کھلے عام مختلف مقامات پر موبائل فون سموں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ذرائع کے مطابق

شہریوں کے نام پر جعل سازی سے بعض موبائل کمپنیوں کی سم ایکٹو کرکے جرائم پیشہ افراد کے گروہ کو فروخت کردی جاتی ہیں ،جبکہ احساس ایمرجنسی کیس پروگرام یا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر بھی سادہ لوح افرا د سے ایک دفعہ کی بجائے

دو سے تین دفعہ فنگر پرنٹس ایک شناختی کارڈ پر لیے جاتے ہیں ،ایک سم متعلقہ شخص کو دی جاتی جبکہ متعلقہ شخص کے شناختی کارڈ پر دو سے تین سمز کھل جاتی ہیں ،بعض سمیں افغان مہاجرین اور جرائم پیشہ افراد کوبھی فروخت کردی جاتی ہیں ،

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تحقیقات کا دائرہ صوبے بھر تک بڑھا دیاہے۔

٭٭٭

 تنخواہوں میں بیس سے پچاس فیصد تک اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے دس فیصد اضافہ کی تجویز پیش

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا کی موجودہ صورتحال کے باعث ملازمین کی تنخواہوں میں بیس سے پچاس فیصد تک اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے دس فیصد اضافہ کی تجویز وزیر اعظم کو دے دی گئی ہے ،

وفاق کی جانب سے دس فیصد اضافہ کی منظوری کے ساتھ صوبے میں بھی ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ ہوگا ،کورونا وائرس اور ملکی معاشی صورتحال کے باعث آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد سے زائد اضافہ ممکن قرار نہیں دیاگیا ہے ،

تجویز میں کہا گیاہے کہ گزشتہ دو ایڈہاک الاﺅنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے بنیادی پے سکیل پر نظر ثانی کی جائے اور تنخواہوں میں پانچ سے دس فیصد اضافہ کیا جائے ،دوسری صورت میںبنیادی تنخواہ پر دس فیصد ایڈہاک الاﺅنس دیا جائے ،

گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اور گریڈ سترہ سے گریڈ بائیس تک کے افسران کی تنخواہوں میں پچاس فیصد یا گریڈ ایک سے گریڈ بائیس تک کے افسران کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کی تجویز کو ناقابل عمل قرار دیاگیا ہے ،

وفاق کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے بھی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان کیا جائے گا۔

٭٭٭

 شہریوں اور تاجروں کی اکثریت کے غیر ذمہ دار وغیر سنجیدہ رویے نے خطرے کا سائرن بجادیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کور وکنے کے لئے شہریوں اور تاجروں کی اکثریت کے غیر ذمہ دار وغیر سنجیدہ رویے نے خطرے کا سائرن بجادیا ہے ،کیسز میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی بے احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کو یکسر نظر انداز کرنے کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے ،

تجارتی مراکز میں ایس او پیز پر عمل درآمد صرف دکھاوے کی حدتک محدود ہوکر رہ گیا ہے ،بڑے شاپنگ مالز ،بڑی دکانوں میں داخلے سے قبل لگائے جانے والے سینٹی ٹائزر واک تھروگیٹس بھی غیر فعال ہوچکے ہیں

جبکہ تھرمل گن کے ذریعے درجہ حرارت چیک کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی جارہی ،دکانوں ،کریانہ سٹورز ،سبزی ،فروٹ ،دودھ کی دکانوں پر حفاظتی تدابیر کا بالکل خیال نہیں رکھا جارہا ہے ،سبزی منڈی

،بازاروں ،سرکلر روڈ ،ہوٹلز ،ریسٹورنٹس میں حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کرنے کے باعث سینکڑوں تاجر بھی کورونا وائر س کا شکار ہونا شروع ہورہے ہیں ۔

٭٭٭

انتظامیہ پیٹرول بحران پرقابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ،سستا پیٹرول عوام کو مہنگا پڑ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)انتظامیہ پیٹرول بحران پرقابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ،سستا پیٹرول عوام کو مہنگا پڑ گیا ہے جس کی تلاش میں عوام صبح شام خور ہونے لگے ،ڈیرہ میں پیٹرول کا بحران بدستور برقرار ہے ،

ایک ہفتہ گزرنے ے بعد انتظامیہ پیٹرول بحران پرقابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے ،اوگرا کی جانب سے ذمہ دار کمپنیوں کو جاری کردہ نوٹسز کا بھی کوئی اثر نہیں ہوا ،ڈیرہ کے بیشتر علاقوں میں پیٹرول پمپ بند ہونے سے شہری بلیک میں پیٹرول خرید نے پر مجبور ہوگئے ہیں ،

پیٹرول پمپ ملازمین پیٹرول کو بوتلوں میں بھر کر مہنگے داموں مختلف دکانوں پر فروخت کررہے ہیں ،نجی کمپنیوں کے بیشتر پمپس پر پیٹرول کی قلت بدستور قائم ہے ،تاہم سرکاری آئل کمپنی کے پمپس پر پیٹرول کی قلت بدستور جاری ہے ،

تاہم دوسرے پیٹرول پمپس پر قلت اور بندش کی وجہ سے لمبی قطاریں اور رش رہنے لگا ہے ،سرکلر روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر پیٹرول بحران برقرار ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کے ریٹس کم ہونے کی خوشی انہیں راس نہیں آئی ،

اگر قیمتیں کم کرکے حکومت پیٹرول نہیں دے سکتی تو ایسے ریلیف کا کیا فائدہ ، پیٹرول پم مالکان پیٹرول کی قلت کی ذمہ داری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر ڈال رہے ہیں جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول سستا ہونے کی اطلاعات پر پمپ مالکان نے یکم جون سے پہلے ہی آڈر روک دیئے تھے

تاہم قیمتیں کم ہونے پر ان کا سٹاک نہ ہونے کے برابر ہے تاکہ ان کے پاس سٹاک پر مالی نقصان نہ ہو جبکہ پیٹرول پمپس مالکان کی جانب سے سپلائی چین ٹوٹنے کی ذمہ داری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر ڈالی جارہی ہے۔

٭٭٭

 گرمی کی لہر میں اضافہ ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر میں اضافہ ہوگیا ہے ،منگل کے روز ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ،

ماحولیاتی تبدیلی کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے ،گرمی میں اچانک اضافہ کے باعث ٹھنڈے مشروبات کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے ،ڈیرہ میں گڑ ،ستو کے مشروبات سب سے زیادہ استعمال ہورہے ہیں ،

برف کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ،لاک ڈاﺅن کے دوران گاڑیاں نہ ہونے کے باعث موسم بہتر تھا تاہم گاڑیوں کے رش کے باعث بھی موسم مزید ابتر ہورہا ہے ،ڈیرہ سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہورہا ہے ۔

تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے امکانات ہیں اور کل سے بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔

٭٭٭

 المعز پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث گرڈ روڈ پر المعز پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی سے آئل ٹینکر ، ایک موٹر کار جل کر خاکستر، پیٹرول پمپ کو جزوی نقصان پہنچا،

ریسکیو1122کے ڈی ای او کاشف سلام کی قیادت میں فائر فائٹرز نے 2گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق سوموار اور منگل کی درمیانی شب رات گئے گرڈ روڈ پر مقامی شادی ہال کے قریب واقع المعز پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پیٹرول پمپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اگ اتنی شدید تھی کہ اس کے شعلے دور دور سے نظر آرہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کاشف سلام کی قیادت میں فائر فائٹرز اور آگ بجھانے والی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں

اور آگ کی شدت کے پیش نظر قریبی گھروں کو بھی خالی کرالیا گیا تاہم ریسکیو1122کے فائر فائٹرزنے دو گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا اور اور اسے مزید بڑھنے سے روک دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،

آتشزدگی کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور پیٹرول پمپ پر کھڑی سوزوکی مہران کار جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ پیٹرول پمپ کو جزوی نقصان پہنچا۔ اہل علاقہ نے پیٹرول پمپ اور آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر جانفشانی سے قابو پانے اور اسے قریبی رہائشی علاقہ تک پھیلنے سے روکنے کی ریسکیو1122 کے فائر فائٹرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

٭٭٭

 ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی کاروائی،ملاوٹ شدہ دودھ تلف کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی کاروائی ،پنجاب سے ڈیرہ شہر میں داخل ہونے والے دودھ کے ٹینکر میں ملاوٹ کی شکایات پر سنیپ چیکنگ کے دوران ملاوٹ ،مافیا کی ڈسٹرکٹ فوڈ کی ٹیموں کو چکمہ دیکر فرار ہونے کی ناکام کوشش،

8ہزار لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ تلف کردیا گیا، ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دو ٹینکرز مالکان کو90ہزارروپے کے جرمانے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کے ڈائریکٹر واصف خان کی ہدایت پرفوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے

پنجاب سے ٹینکرز میں پنجاب سے ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور پشاور سپلائی ہونے والے دودھ میں پانی کی ملاوٹ کی شکایات پر علی الصبح سنیپ چیکنگ کی۔ سنیپ چیکنگ کے دوران پنجاب سے آنیوالے دودھ کے ٹینکرز اورملاوٹ مافیا نے حلال فوڈ کی ٹیموں کو چکمہ دیکر فرار ہونے کی کوشش کی

تاہم فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ان ٹینکرز کا تعاقب کرکے انہیں پکڑ لیا اور ٹینکرز میں موجود دودھ کی موقع پر موبائل ٹیسٹنگ لیب میں جانچ پڑتال کی تو دودھ میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے پر آٹھ ہزار لیٹر دودھ کوموقع پر ہی تلف کردیا گیا۔ اسی طرح ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 2ٹینکرز مالکان کو90ہزارروپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔

٭٭٭

 ڈاکٹر زبھی کورونا کی زد میں آگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا بے لگام ہونے لگا، عام شہریوں کے ساتھ ساتھ فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹر بھی کورونا کی زد میں، ڈی ایچ او ڈیرہ سمیت مفتی محمود ہسپتال کے چار ڈاکٹر اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ٹراما سنٹر کے 10اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے،

ضلعی انتظامیہ کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی کورونا وائرس بے لگام ہونے لگا ہے، عام شہریوں کے ساتھ ساتھ کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے محکمہ صحت کے اہلکار اور ڈاکٹر بھی اس کی زد میں آنے لگے ہیں۔

گزشتہ روز محکمہ صحت ڈیرہ کے ضلعی سربراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عارف محمود نے محکمہ کے دیگر اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا جس کے بعد ڈی ایچ او ڈاکٹر عارف محمود نے خود کو گھر پر کورنٹائن کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ٹراما سنٹر کے ڈاکٹروں سمیت پیرا میڈیکل سٹاف کے 10اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ مفتی محمودمیموریل ٹیچنگ ہسپتال کے چار ڈاکٹروں کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آنے کی اطلاعات ہیں،

اس کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں کورونا کے نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے

کیونکہ کورونا سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر ہی واحد اور موثر ہتھیار ہے اور شہری سماجی دوری، ماسک اورسینٹائزر کا استعمال اپنی عادت بنائیں۔

٭٭٭

 ڈیرہ پولیس کی منشیات اور ناجائز اسلحہ کیخلاف دس روزہ مہم جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس کی منشیات اور ناجائز اسلحہ کیخلاف دس روزہ مہم جاری منشیات فروشوں سے آدھا کلو سے زائد ہیروئن، اڑھائی کلو کے قریب چرس، 1کلاشنکوف، 2رائفل اور30کارتوس برآمد کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق کلاچی پولیس نے لونی، کوٹ کندیاں اور ٹکوااڑہ میں منشیات روشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف کاروائیوں کے دوران 550گرام ہیروئن، 400گرام چرس، 1کلاشنکوف2رائفل اور10کارتوس برآمد کرکے تین ملزمان ممتاز،

خانزمان اور اور روزی خان کو گرفتار کرلیا ۔ اسی طرح تھانہ نواب شہید پولیس نے علاقہ شرقی خیل پنیالہ میں فضل الرحمن سے 2035گرام چرس اور10کارتوس برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفار کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

٭٭٭

سبزیوں کی کاشت کا مشغلہ انسانی صحت کے لئے اکسیرکی حیثیت رکھتاہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ترجمان محکمہ زراعت نے صحافیوںکوبتایا کہ گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا مشغلہ نہ صرف انسانی صحت کے لئے اکسیرکی حیثیت رکھتاہے بلکہ یہ انسان کے جسم اور دماغ کو توانارکھنے میں بھی اہم کردار ادا کاموجب ہوتاہے

کیونکہ گھر کے باغیچہ میں کاشت کی گئی سبزیاں سپرے اور دیگر غلاظتوں سے پاک ہوتی ہیں لہذاعوام کو چاہئیے کہ وہ بازاری سبزیوں کی خرید سے بچنے اوراپنی صحت کو بہترین حالت میں رکھنے کیلئے کچن گارڈننگ کوفروغ دیں اور اگرگھریلوپیمانے پر سبزیوں کی کاشت کیلئے جگہ دستیاب نہ ہو

تو ضرورت کیلئے گملوں ‘ کھلے ڈبوں‘ پلاسٹک یالکڑی کی ٹرے میں بھی سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں۔محکمہ زراعت نے مختلف اداروں میں سبزیوں کی کاشت کے نمائشی پلاٹس لگانے کا سلسلہ شروع کردیاہے تاکہ کچن گارڈننگ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیاجاسکے۔

٭٭٭

آم کے باغبانوں کیلئے خصوصی سفارشات پرعملدرآمد کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر آم کے باغبانوں کیلئے خصوصی سفارشات پرعملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ موسمی صورتحال کے باعث آم پر پھول نکلنے اور پھل بننے کا عمل متاثر ہواہے

لہذاآم کے باغبان مختلف مسائل سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے صحافیوںکوبتایاکہ آم کے ایسے پودے جن پر پھول آچکے ہیں اورپھل بن چکاہو ان کونائٹروجنی کھاد بالکل نہ دی جائے

البتہ پوٹاش والی کھاد اگر پھل کی برداشت کے بعد نہیں ڈالی گئی تو اس وقت ڈالی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے پودے جو ڈائی بیک یا غذائی عناصرکی کمی کا شکارہوں ان میں نائٹروجنی کھاد ڈال کر نئی منزلیں لینے کے بعد فاسفورس اورپوٹاش والی کھادیں ڈال دینی چاہئیں۔

 ٭٭٭

لوگوں کی بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا کی صورتحال بگڑ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) لوگوں کی بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا کی صورتحال بگڑ گئی ہے۔بیماری ڈاکٹرز میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے،اور اس پر قابو پانے میں دو ماہ کا عرصہ لگا سکتا ہے۔ان کا خیالات کا اظہار معروف معالجین نے صحافیوںسے گفتگو میں کیا۔

ڈیرہ کے معروف معالج کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کا گراف پیک کی طرف گامزن ہے ،جب پاکستان میں لاک ڈاو¿ن کیا گیا تھا تو یہ گرافک فلیٹ تھا، اب لوگوں کی بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا پھیل گیا ہے،

کورونا کے واپس آنے میں میں مزید دو ماہ لگ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ماسک کا استعمال کریں اور سماجی دوری اختیار کرنی چاہیے۔ہمارے اسپتالوں میں میں اتنی گنجائش نہیں کہ وہ کورونا کے مریضوں کا مزید بوجھ برداشت کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو خود احتیاط اور احساس کرنے کی ضرورت ہے۔اسی طرح معروف معالج نے کہا ہے کہ اس وقت کورو نا اپنے پیک کی طرف جا رہا ہے اور جو حالات پاکستان میں بن گئے ہیں جون کے آخر تک یا جولائی کی شروع تک پیک رہے گی۔

اب یہ صورت حال ہو گئی ہے کہ لوگ سڑکوں پر کورونا کو لے کر گھوم رہے ہیں اور یہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو خود بھی اختیار کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنا خیال رکھنا ہوگا۔قوت مدافعت بہتر کرنی ہو گی۔

معروف معالج کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے ابھی پاکستان میں کورونا کی پیک آنی ہے، جیسے ہم نے سوچا تھا کہ کورونا بہت تیزی سے آئے گا ایسا نہیں ہوا لیکن اب کورونا وائرس میں تیزی آ گئی ہے، ڈاکٹرز میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے

٭٭٭٭

غیر قانونی طور پر ریت اٹھانے یا کھدائی کرنے پر مکمل پابندی عائد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود میں غیر قانونی طور پر ریت اٹھانے یا کھدائی کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔اس پابندی کا اطلاق مفاد عامہ اور بہتر ریاستی مفاد میں کیا گیا ہے

تاکہ اہم تعمیرات جن میں پُل اور سیلاب سے بچاﺅ کیلئے تعمیر کیے گئے بند وغیرہ شامل ہیں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ محکمہ معدنیات سے مکمل طریقہ کار کے مطابق اجازت یافتہ اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ فوری طور پر نافذ العمل ہونے والی اس پابندی کا اطلاق 30یوم تک رہے گا

جبکہ خلاف ورزی کرنےوالوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

٭٭٭٭

پانچ سے زائد افرادکے جمع ہونے ، میلہ کے انعقادیا عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس ڈیرہ کے اجازت نامے کے بغیر پانچ سے زائد افراد کے اکھٹے ٹھہرنے یا مجمع لگانے، کسی بھی قسم کے میلہ کے انعقادیا عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

اس پابندی کا اطلاق مفاد عامہ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔فوری طور پر نافذ العمل ہونے والے اس حکمنامے کا اطلاق 30یوم تک رہے گا جبکہ خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

٭٭٭٭

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو رحمد اﷲ خان نے مختلف بازاروںاور پٹرول پمپس کا معائنہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کورونا وائرس کے پھیلاو کے تدارک کے حوالے سے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو رحمد اﷲ خان نے مختلف بازاروںاور پٹرول پمپس کا معائنہ کیا اور موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو رحمد اﷲ خان نے کورونا وائرس کے تدارک کے حوالے سے وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کا جائزہ لینے کیلئے مختلف کپڑوں کی دکانوں، بیکریز، جنرل سٹورز اور ہوٹلز کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال، ماسک پہننے اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا اور موقع پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا ایک خطرناک وائرس ہے اور اب تک اسکا علاج دریافت نہ ہونے کے باعث احتیاطی تدابیر ہی اسکا واحد علاج ہیں

لہذا ہم سب کو چاہیے کہ حکومت کی جانب سے وضع کردہ تمام تر احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

اور وہ ڈر گئے ہیں اگر ڈاکٹرز ڈر گئے تو علاج کون کرے گا، انہوں نے کہا کہ ابھی تو اسپتالوں میں آکسیجن مل رہی ہے ،آگے کے حالات ایسے نہ بن جائیں کہ لوگ آکسیجن کو بھی ترسے اسی لئے سب سے بہتر احتیاط ہے۔

٭٭٭

About The Author