دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ غازیخان () ریجنل پولیس آفیسرعمران احمر کی ہدایات پر ریجنل پولیس آفس سٹاف کے تما م افسران و اہلکاران کے کرونا ٹیسٹ کرانے کا سلسلہ شروع،تمام افسران و اہلکاران ”کرونا وائرس ”کی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل پیرا ہوں۔آرپی او عمران احمر تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کی ہدایات پر ریجنل پولیس آفس کے تمام افسران و اہلکاران کے کرونا ٹیسٹ کرائے گئے ہیں ٹیسٹ کا سلسلہ مرحلہ وار شروع کیا گیا ہے۔آر پی او سے لے کر درجہ چہارم تک کے تما م اہلکاران کے کرونا ٹیسٹ سمپل لیے جائیں گے ابتدائی مرحلہ میں 30 سے زائد افسران و اہلکاران کے کرونا ٹیسٹ کیلئے نمونہ جات حاصل کیے گئے حاصل شدہ نمونہ جات کو چیک اپ کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیاجن کے کچھ دن تک رزلٹ آجائیں گے پھر اگلے مرحلے میں دوبارہ ٹیسٹ کرائے جائیں گے اس موقع پر آر پی او عمران احمر کا کہنا تھا کہ جملہ سٹاف کرونا وائرس کیخلاف مہم میں احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل پیرا ہوں خود کو اور اپنے ساتھیوں کو موذی وباء سے محفوظ رکھنے اور بچانے کے لئے عملی کردار ادا کریں اپنے اردگر د سوشل ڈسٹینس رکھیں ماسک،دستانے اور سنیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ایس او پیزکی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔

ڈیرہ غازی خان() پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا سلسلہ جاری، 7روز سے عوام ذلیل و خوار، پیٹرول پمپ مالکان کی اجارہ داری قائم، متعلقہ اداروں کی ملی بھگت سے لوٹ مار، شہر کے دیگر نجی پمپس سمیت چوک چورہٹہ کے نزدیک کوالٹی پیڑول پمپ پر فی لیٹر 150 روپے میں پیڑول دھڑلے سے فروخت، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی ساتویں روز شہریوں کو پیٹرول کی قلت کا سامنا رہا اورایک لیٹر تیل کے حصول کے لئے شہری سارا دن گرداں نظر آئے۔ پیٹرول کی بندش کے سبب نجی کمپنی مالکان نے زیادہ نرخ وصول کرکے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے حالیہ پیڑول کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول پمپوں پر پیٹرول نایاب ہوچکا ہے PSO پمپوں پر پیٹرول حکومتی نرخ میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ شہر کے دیگر پیٹرول پمپوں پر 150 روپے سے 200 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے شہری تنویراحمد، ناصر، اسلم، وقار، مجید ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ چوک چورہٹہ کے قریب کوالٹی پیڑول پمپ پر فی لیٹر پیڑول 150 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے وہ پیٹرول ڈلوانے کے لئے گئے تو انہوں نے مبینہ طور پر 150 روپے وصول کیے جس پر استفسار کیا تو پمپ عملہ مبینہ طور پر بدتمیزی پراتر آیا اس دوران ویڈیو بنانے پر عملہ ہاتھ پائی پر اتر آیا اور موبائل چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کر دی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل عدم دلچسپی اور لا پرواہی کی وجہ سے شہری لٹنے پر مجبورہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور ایسے تمام پمپوں کو سیل کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

ڈیرہ غازیخان() جہانگیر مغل ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ جوکہ دو روز قبل انتقال کر گئیں تھی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج بروز منگل ہونا تھی ملکی حالات (کرونا) کے پیش نظر موخر کر دی گئی ہے۔ اہلخانہ نے دوستوں اور رشتہ داروں سے اپنے گھروں میں بیٹھ کر دعا کی درخواست کی ہے۔

ڈیرہ غازیخان () کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس کا بی ایم پی چیک پوسٹ اور مختلف تھانوں کا اچانک دورہ،ملازمین کی حاضری چیک کی افسران نے کارروائیوں کے متعلق بریف کیا تفصیلات کے مطابق بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ بی ایم پی و بلوچ لیوی حمزہ سالک نے مختلف تھانوں سخی سرور، راکھی منہ،راکھی گاج ودیگر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ملازمین کی حاضری کو چیک کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جبکہ تھانوں کے ایس ایچ اوز نے مختلف امور پر بریفنگ دی کمانڈنٹ حمزہ سالک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائبل ایریا کی عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے بین الصوبائی سمگلنگ اور نان کسٹم اشیاء کی سمگلنگ کا جڑ سے خاتمہ کر کے دم لیں گے کمانڈنٹ حمزہ سالک نے کہا کہ بی ایم پی میں موجود کالی بھیڑوں کا خاتمہ کریں گے کام کرنے والے لوگ ہی محکمہ میں رہیں گے۔

ڈیرہ غازی خان ()ڈیرہ غازی خان میں اس وقت کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے میری ڈیرہ غازی خان کی عوام سے گزارش ہے کہ خدارا اپنا اور اپنے بچوں کا خیال کریں ان خیالات کااظہار سابق گورنر پنجاب سردار ذوا لفقار علی خان کھوسہ نے ڈیرہ غازی خان کے عوام کیلئے آگاہی پیغام کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کسی ضروری کام کے ہو تے ہوئے باہر جائیں نہیں تو نہ جائیں کیوں کہ آپ کا باہر نکلنا آپ کے گھر والوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے گھر میں رہیں اور اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھیں ماسک اور دستانوں کا استعمال کریں اور اپنے گھر کو سپرے کریں اور سماجی فاصلہ برقرار ر کھیں۔

ڈیرہ غازی خان ()تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت ہر محاذ پر بے نقاب ہو گئی ہے حالیہ کرونا وبا کے سنجیدہ معاملے پر حکومت کوئی واضح پالیسی نہ دے سکی جس سے کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا پٹرول شارٹ ہونے سے ایس او پیز کی دھجیاں بکھر گئیں ان خیالات کااظہار پیپلز پارٹی کے سینئر را ہنما عابد محمود بکھائی نے سابق بار جنرل سیکرٹری جہانگیر خان وڈانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹا مافیا کے خلاف ثبوت آنے کے بعد ان پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا اسی تبدیلی کیلئے شہید بھٹو اور بی بی شہید اور جیالوں نے پھانسی،قید اور کوڑے برداشت کیے اس لوٹ کھسوٹ نا انصافی کے سسٹم میں شہریوں کا استحصال ہو رہاہے اقتدار کی سیاست کے سسٹم نے مست ہاتھی کی طرح عوامی حقوق پر پاؤں رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ عوام مسلسل چیخ رہی ہے کہ ہمیں سانس نہیں آ رہا مگر کوئی آواز نہیں سن رہا یا تو اللہ تعالیٰ اس ہاتھی پر ابا بیل بھیجے گا یا غریب عوام کا دم نکل جائیگا۔

ڈیرہ غازیخان (): وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی طرف سے قبائلیوں کیلئے احسن اقدام سامنے آیا ہے. قبائلی علاقہ درگ میں نادرا رجسٹریشن سنٹر قائم کر دیا گیا جہاں قبائلیو ں کو گھر کی دہلیز پر شناختی کارڈ اور اس سے متعلق دیگر دستاویزات کا حصول ممکن ہو گا. قبائلیوں نے نادرا سنٹر کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو خراج تحسین پیش کیاہے علاوہ ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ڈیرہ غازیخان اکبر علی کھوسہ نے بتایا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر قبائلی علاقہ بارتھی میں نادرا رجسٹریشن سنٹر قائم کیا جا رہاہے تعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ایک ہفتے کے اندر سنٹر کو فنکشنل کر د یا جائے گا اسی طرح وہوا میں نادرا سنٹر کو اپ گریڈ کر دیاگیا ہے. سیمی موبائل رجسٹریشن یونٹ سے نادرا رجسٹریشن سنٹرکر د یاگیا ہے جہاں ون ونڈو اور کیو میٹرک کاونٹر کے ذریعے عوام کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں.

ڈیرہ غازیخان (): ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے ضلع میں پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرول پمپ مالکان کا اجلاس طلب کیا. مسائل سننے کے ساتھ ساتھ حل کیلئے تجاویز طلب کیں. ڈپٹی کمشنر نے مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنر سے بھی رابطہ کر کے پارکو کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے. علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک اور دیگر افسران کے ہمراہ بی ایم پی سرائے سمیت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا. کام کی رفتار تیز تر کرنے اور معیاری مٹیریل استعمال کرنے کی ہدایت کی. انہوں نے پل پیارے والی او ردیگر علاقوں کا دورہ کیا. اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ، ایکسیئن بلڈنگز ہمایوں مسرور اوردیگر افسران موجو دتھے.

ڈیرہ غازیخان (): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیر ہ غازیخان میں گرانفر وشوں اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے. اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے رانی بازار میں 12دکانیں سیل جبکہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اسی طرح پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اعظم خان گوپانگ نے تین مقدمات درج کرا کے گرانفروشوں کو گرفتار کرایا. اقبال عباسی نے20ہزارروپے جرمانہ عائد کیا.

ڈیرہ غازیخان (): سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان میں فرضی مشق کا مظاہرہ کیاگیا۔قائمقام سپرنٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ کے مراسلہ کے مطابق موک ایکسرسائز میں تمام سکیورٹی اداروں نے حصہ لیا جن میں پنجاب پولیس، جیل پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس،ریسکیو1122، فائر بریگیڈ، بم ڈسپوزل سکواڈ اوردیگر شامل تھے۔اس موقع پر جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے.

ڈیرہ غازیخان (): ڈیرہ پولیس نے مجرم اشتہاری کو بھاگنے کی مدد کرنے ،اغوا کر نے اور جیب سے نقدی 40 ہزار ،پسٹل سے وارداتوں پر مقدمات درج کیے ہیں تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ صدر کی ASI شازیہ نے تحریر دی ہے کہ ملزم شوکت ولد محمد لعل دوران تفتیش مقدمہ و گرفتاری ملزم اشتہاری محمد کاشف مقدمہ نمبر 181/18 بجرم 376 تھانہ صدر مخبر نے اطلاع دی کہ اس وقت اپنے گھر کے پاس موجود ہے اطلاع معقول جان کر موقع جان کر موقع پر پہنچے تو مجرم اشتہاری کے بھائی محمد شوکت نے زور دار آواز دے کر اور موٹر سائیکل پر بیٹھا کر فراری میں مدد دی ہے پولیس صدر کے علاقہ چورہٹہ کوٹ ہیبت کے رہائشی فیاض احمد ولد تاج محمد نے بیان دیا ہے کہ مورخہ 5 جون 2020 کو اپنی دکان پر موجود تھا کہ اچانک ملزمان رشید وغیرہ 7 نامزد 1 نامعلوم مذکوران آگئے اور مجھے زبردستی پکڑ کر لے گئے اور مجھے پسٹل کا وار کر کے ناحق مضروب کیا اور میرے بھائی شہزاد دیگر کے آجائے سے میری جان بخشی ہوئی ملزمان نے میری جیب سے 40 ہزار بھی سرقہ کر لیا ہے۔

ڈیرہ غازیخان (): تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے کاروائی کر کے ناجاٸز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او کوٹ چھٹہ قیصر حسنین نے دوران کاروائی ملزم منیر حسین ولد مولا بخش سکنہ بخاری والا حیدر قریشی سے رپیٹر سیمی 12 بور برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس کا علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانا اولین ترجیح ہے اور فساد برپا کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا

About The Author