دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور، جام پور اور وجھان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

[4:58 PM, 6/8/2020] Aftab Mastoi: جام پور ( آفتاب نواز مستوئی سے )ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ عوام خریداری کے لئے بازاروں میں جاتے وقت تمام حفاظتی اقدامات ضرور کریں اور ماسک لازمی پہنیں تا کہ کورونا وائرس سے خود بھی بچ سکیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔تاجر برداری کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر من و عن عمل کریں۔یہ باتیں انہوں نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدر آمد کا جائزہ لیتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت کا تحفظ اور انہیں کورونا وائرس کے جان لیوا حملے سے بچانا سب کی ذمہ داری ہے جس میں کسی کوتاہی کی گنجائش نہیں ۔ دکانوں میں کام کرنے والے تمام عملے کا ماسک پہننا بھی بے حد ضروری ہے اور کوئی گاہک ماسک کے بغیر دوکان کے اندر داخل نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تاجروں اور عوام کی سہولت کے لئے مارکیٹس کھولی ہیں لیکن طے کردہ ضابطہ اخلاق پر پابندی بھی لازم ہے۔ جس دکان یا مارکیٹ میں ان احکامات پر عملدر آمد نہیں کیا جائےگا اسے فی الفور سیل کر دیا جائے گا۔
[7:03 PM, 6/8/2020] Aftab Mastoi: جام پور (وقائع نگار )ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ محکمہ عشر زکو ٰ ة پنجاب غریب اور مستحق افراد میں مالی امداد اور گزارہ الاﺅنس کی میرٹ پر تقسیم کر رہا ہے ۔حکومت پنجاب کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانا ہے ۔یہ باتیں انہوں نے چیئر مین محکمہ عشر زکو ٰ ة راجن پور رزاق راجہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر عشر زکو ٰ ة راجن پورثنا الرحمان انجم اورسماجی شخصیت عبداللہ موجود تھے ۔اس موقع پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں مالی سال غریب اور مستحق افراد کی امداد کے لئے 263کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں ۔کمیٹیوں کی تشکیل کے دوران میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ۔
[7:03 PM, 6/8/2020] Aftab Mastoi: جامپور ( وقائع نگار )ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی کو تیز کیا جائے اور تمام ریونیو افسران سرکاری محصولات کی ریکوری میں تیزی لانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔ یہ ہدایات انہوں نے محکمہ مال کے افسران و اہلکاران کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ، تینوں تحصیلوں کے تحصیل داروں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ آبیانہ اورزرعی انکم ٹیکس کو وصولی کو بھی تیز کیا جائے۔بقایا جات نہیں ہونے چاہئیں ۔تمام ریوینو افسران اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق عمل کیا جائے۔سرکاری واجبات کی وصولی کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے ۔اس سلسلے میں زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جام پور ( وقائع نگار ) گورنمنٹ پنجاب سکولز ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے 1227 ایلیمنٹری سکولز کو ھائی سکولز کا درجہ دے دیا جن میں 606گرلز ایلیمنٹری جبکہ 621بوائز ایلیمنٹری سکولز شامل ھیں سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع راجن پور کے 11گورنمنٹ ایلیمنٹری سکولز کو ھائی کا درجہ دیا گیا ھے جن میں تحصیل راجن پور میں گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کوٹلہ اندرون ۔ گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول جاگیر گبول۔تحصیل روجھان میں گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول سنگت بزدار ۔گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول ڈیرہ دلدار جبکہ تحصیل جام پور میں گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول مستوئی والا ۔گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول تتار والا ۔گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول نمبر 1گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول نمبر 3 گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول بستی لشاری ۔گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول بستی انڑ ۔ گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ایلیمنٹری سکول کوٹلہ دیوان ۔گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول تتار والا نزد جنرل بس اسٹینڈ جامپور اس طرح جامپور شہر میں بوائز ھائی سکولز کی تعداد چار ھو جائے گی

About The Author