دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظاہرین سے طاقت کے ذریعے نمٹنے کا طریقہ ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے پڑگیا

ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے سابق خواہش مند مٹ رومنی نے بھی دوٹوک انداز میں کہہ دیا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے حامی نہیں،

مظاہرین سے طاقت کے ذریعے نمٹنے کا طریقہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے پڑگیا ہے، ری پبلکن پارٹی کے سرکردہ افراد نے دوبارہ صدارت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔

سابق صدر جارج بش، سابق وزیر خارجہ کولن پاول اور سینیٹر مٹ رومنی   2020 انتجابات میں ٹرمپ کی حمایت نہیں کریں گے،

امریکا کے سابق وزیر خارجہ کولن پاول نے صدر ٹرمپ کو پکا جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بار ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کو ووٹ دیں گے،،

ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے سابق خواہش مند مٹ رومنی نے بھی دوٹوک انداز میں کہہ دیا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے حامی نہیں،

مٹ رومنی واحد ری پبلکن سینیٹر ہیں جنہوں نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں بھی ووٹ دیا تھا۔ اور اب وہ نسل پرستی کیخلاف مظاہرے میں بھی شریک ہوئے۔

About The Author