مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آٹا بحران،وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی درآمد کی اجازت دی جائے گی اور اس حوالے سے درآمد کی مقدار پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں گندم کی ضروریات کو پورا کرنےا ور آٹے کی قیمتوں پر کنٹرول کو یقینی بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے جس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ 

سرکاری اعلامیے میں کہاگیاہےکہ ملک بھر میں آٹے اور گندم کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت کے حوالے سے تمام پابندیاں فوری طور پر اٹھا لی جائیں گی اور چیک پوسٹیں ختم کر دی جائیں گی

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی درآمد کی اجازت دی جائے گی اور اس حوالے سے درآمد کی مقدار پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ یہ درآمد نجی شعبے کے ذریعے کی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی درآمد پر عائد ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔ (واضح رہے کہ اس وقت گندم کی درآمد پر چھ فیصد اور اضافی دو فیصد ڈیوٹی عائد ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ ڈیوٹی ختم کر دی جائے گی)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم اور آٹے کی بیرون ملک اسمگلنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے گی۔

گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اجلاس میں صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں گندم کی پیداوار ، صوبائی حکومتوں کی جانب سے گندم کی خرید، موجود اسٹاک اور ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

%d bloggers like this: