دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جناتی چمگا دڑوں کا ملتان کے مضافاتی علاقوں پر حملہ

مقامی زمیندار کے مطابق گذشتہ 7، 8 روز سے بڑے سائز کی چمگادڑیں ہمارے باغات پر حملہ آور ہوتی ہے اور ہماری فصلوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

جناتی چمگا دڑوں کا ملتان کے مضافاتی علاقوں پر حملہ، کروڑوں روپے مالیت کے لیچی کے باغات تباہ کردئیے

ملتان میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے نواحی علاقے میںنواب پور میں رات کے وقت فلائنگ فاکس نامی چمگادڑیں جو ہزاروں کی تعداد میں تھیں لیچی کے باغات پر حملہ آورہوگئیں اور لیچی کی فصل کو تباہ و برباد کرنا شروع دیا۔ 

مقامی زمیندار کے مطابق گذشتہ 7، 8 روز سے بڑے سائز کی چمگادڑیں ہمارے باغات پر حملہ آور ہوتی ہے اور ہماری فصلوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ گذشتہ رات مقامی زمینداروں نے فلائنگ فاکس نامی چمگادڑوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ڈنڈوں، سوٹوں سے مار گرایا اور ایک ایک چمگادڑ کے 5 سے لیکر 7 فٹ تک پروں کا پھیلائو تھے۔

ایسی صورتحال میں اہل علاقہ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس آفت سے شہریوں کو نجات دلائی جائے اور ان چمگادڑوں کا قلعہ قمع کیا جائے کیا جائے تاکہ مقامی زمینداروں کو کروڑوں روپے کے نقصان سے بچایا جاسکے۔

About The Author