دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

جائید اد کی تقسیم کے تنازع پربھائی کے ہاتھوں بھائی قتل بھتیجا شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خون سفید ہوگیا ،جائید اد کی تقسیم کے تنازع پربھائی کے ہاتھوںبھائی قتل بھتیجا شدید زخمی ،تھانہ کلاچی کی حدود ٹکواڑہ کے قریب جائید اد کی تقسیم کے تنازع پر مسلح شخص نے بیٹوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ سے سگے بھائی کو قتل جبکہ بھتیجے شدید زخمی کردیا ،

ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے باپ بیٹوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود علاقہ ٹکواڑہ کے رہائشی 23 سالہ نوجوان ارشاد ولد عطاءاللہ سکنہ ٹکواڑہ نے

پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والد ساٹھ سالہ عطاءاللہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر اراضی سے اپنے گھرٹکواڑہ کی جانب روانہ تھے کہ شب ساڑھے گیارہ بجے کچہ راستہ اراضی سبز علی پہنچنے پر مسلح بہ اسلح چچا حمید اللہ ولد کسیپ خان اپنے بیٹے نعمان ولد حمید اللہ اور روزی خان ولد فتح اللہ ساکنان ٹکواڑہ کے ہمراہ ہم پر فائرنگ کردی

جس کے نتیجے ہم دونوں زخمی ہوکر موٹرسائیکل سے گر پڑے ،تینوں افراد نے ہمارے اوپر آکر آپس میں باتیں کیں کہ دونوں مرچکے ہیں جبکہ میں مرنے کے خوف سے خاموش پڑا رہا تینوں وہاں سے چلے گئے ،وجہ عداوت گھر میں اراضی کی تقسیم پر تنازع ہے ،

موبائل فون کے ذریعے اطلاع پر اہل خانہ موقع پر پہنچ گئے اور مقتول کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا ،پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں ،

٭٭٭

 قیضار خان میانخیل ایڈوکیٹ کے سر پر نااہلی کا خطرہ منڈلانے لگا ،رانا ندیم ایڈوکیٹ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کے امکانات روشن ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)قیضار خان میانخیل ایڈوکیٹ کے سر پر نااہلی کا خطرہ منڈلانے لگا ،رانا ندیم ایڈوکیٹ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کے امکانات روشن ہوگئے،

ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ڈیرہ کے سالانہ انتخابات سال 2020 کے تیاریاں ایک بارپھر شروع کردی گئی ہیں ، ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے سالانہ انتخابات کے لئے 13 جون کو میدان سجے گا ،تاہم صدر کے اہم اور مضبوط امیداوار قیضار خان میانخیل ایڈوکیٹ کے خلاف

ا ینرولمینٹ کے لئے بوگس وکالت ناموں کی فہرست جمع کرانے پرخیبر پختونخوا بار کونسل کے ممبر طاہر وسیم ڈیال ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کے بعد ان کے سر پر ناہلی کا خطرہ شدت کے ساتھ منڈلانے لگا ،

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان نے وائس چیئر مین بارکونسل کے احکامات پر کاروائی کرتے ہوئے میانخیل برادران کو ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، مقرر ہ کردہ مدت تک عدالت میں ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکنے پر قیضار خان میانخیل ایڈوکیٹ کی نااہلی کا شدید خطرہ ،

رانا ندیم ایڈوکیٹ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کے روشن امکانات پائے جانے لگے ،ملک بھر میں کورونالاک ڈاﺅن کے باعث28 مارچ کو ہونے والے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ کے سالانہ انتخابات سال 2020 کو ملتوی کردیاگیا

تاہم لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد خیبر پختونخوا بارکونسل کی جانب سے سالانہ انتخابات کے لئے 13 جون کی تاریخ مقرر کی گئی جس کے بعد ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ میں سالانہ انتخابات کی تیاریاں ایک بار پھر شروع کردی گئی ہیں ،

تاہم خیبر پختونخوا بار کونسل کے ممبر طاہر وسیم ڈیال ایڈوکیٹ کی جانب سے 02 مئی 2020 کوصدر کے امیدوار قیضار خان میانخیل ایڈوکیٹ ،ان کے بھائیوں عمر فاروق ایڈووکٹ اور عنایت اللہ ایڈووکیٹ کے خلاف خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئر مین کو بھیجی گئی درخواست کے بعد ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے انتخابات نیا رخ اختیار کرگئے ہیں ،

درخواست گزار طاہر وسیم ڈیال ایڈوکیٹ نے اپنی ارسال کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میانخیل برادران نے ایڈوکیٹ کے اینرولمینٹ کے لئے بار کونسل میں بوگس وکالت ناموں کی فہرست جمع کرائی ہے۔

وائس چیئر مین خیبر پختونخوا بارکونسل شاہد رضاملک نے 07 مئی 2020 کو لیٹر نمبر152 کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ کو میانخیل برداران کی جانب سے جمع کرائے گئے وکالت ناموں کی ویری فیکشن کرنے کے احکامات جاری کیے ،

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ کی عدالت میں درخواست پر سماعت روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے جس میں میانخیل برادران کو ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ،تاہم قانونی ماہرین کے مطابق مقرر مدت کے دوران

اگر قیضار خان میانخیل ایڈوکیٹ اوران کے بھائیوں کی جانب سے عدالت میں شواہد پیش کرنے میں ناکامی پر صدر کے امیدوار قیضار خان میانخیل کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل قرار دیا جاسکتاہے

جس کے بعد صدر کے لئے دوسرے اہم امیدوار رانا ندیم ایڈووکیٹ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کے امکانات انتہائی روشن پائے جارہے ہیں ۔

٭٭٭

 چنگ ڈرائیور اور دس سالہ بچے سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)مزدا ٹرک اور چنگ چی میں تصادم ،چنگ ڈرائیور اور دس سالہ بچے سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،

سرکلر روڈ اسلامیہ سکول ڈیرہ کے قریب تیز رفتار مزد ا ٹرک بے قابو ہوکر چنگ چی کے ساتھ جاٹکرایا جس کے نتیجے میں چنگ چی ڈرائیور سید جہانزیب اور دس سالہ بچہ احسن شدید زخمی ہوگئے ،

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ،

٭٭٭

بائیس سالہ لڑکی کو اغواءکرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تحصیل پروآ کے علاقہ عادل سپرا میں بائیس سالہ لڑکی کو اغواءکرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق عادل سپرا کے رہائشی فتح شیر نے تھانہ پروآ میں رپورٹ درج کرائی کہ

ملزما ن اسلم عرف قادرا اور حبیب اللہ پسران اللہ وسایاساکنان عادل سپرا اس کی بیٹی بائیس سالہ (ر بی بی ) کو اغواءکرکے لے گئے ہیں ،پولیس نے باپ کی رپورٹ پر دونوں ملزمان بھائیوں کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

٭٭٭

 کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ،پانچ سالہ معصوم بچہ جنسی درندے کی بھینٹ چڑھ گیا ،تھانہ بندکورائی کی حدود علاقہ کیچ میں درندہ صفت شخص نے پانچ سالہ معصوم بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا ،

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا ،ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں معصوم بچوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ،تھانہ بند کورائی کی حدود علاقہ کیچ میں درندہ صفت شخص نے پانچ سالہ معصوم بچے کو اپنی درندگی کا نشانہ بناڈالا اور موقع سے فرار ہوگیا ،

متاثرہ بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے کاروائی کے دوران گرفتارکرلیا ہے۔

٭٭٭

 شرمناک حرکات وسکنات کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو گرفتارکرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پنیالہ کے علاقہ وانڈا جمال میں شرمناک حرکات وسکنات کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو گرفتارکرلیا ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا

،پولیس ذرائع کے مطابق پنیالہ کے علاقہ وانڈا جمال میں دونوجوان ایک چارپائی پر برہنہ حالت میں اپنے اوپر رضائی ڈال کر شرمناک حرکات و سکنات کرتے ہوئے موبائل فون پر فحش ودیو دیکھتے ہوئے پائے گئے،

اطلاع پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو موقع سے گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ 

٭٭٭

جعلساز ملزمان کے قبضہ سے ایک لاکھ اٹھارہ ہزار روپے مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) صدر پولیس نے ناکہ بندی کے دوران دو جعلساز ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ اٹھارہ ہزار روپے مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرلیے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر پرویز شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ مفتی محمود چوک پر ناکہ بندی کے دوران ملزم عبدالمنان خروٹی سکنہ مندھراں کلاں سے1000روپے مالیت کے40 عددجعلی نوٹ جبکہ شیخ یوسف اڈا پر ملزم تسلیم مروت سکنہ وانڈہ جندر سے1000روپے مالیت کے78نوٹ برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ دونوں ملزمان معصوم شہریوں اور بالخصوص آڑھتیوں کو خریداری کی آڑ میں جعلی کرنسی نوٹ تھمادیتے ہیں ۔ پولیس نے دونوں نوسربازوں سے مجموعی طور پر1لاکھ18ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

٭٭٭

 مختلف سرکاری دفاتر اور رہائشی علاقوں میں جراثیم کش اسپرے مہم جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبر پختونخواہ ڈاکٹر خطیر احمد خان کی خصوصی ہدایات اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کاشف سلام کی نگرانی میں کرونا وائرس سے بچا و¿کے پیش نظر ضلع بھر میں مختلف سرکاری دفاتر اور رہائشی علاقوں میں جراثیم کش اسپرے مہم جاری۔

اسی تسلسل میںتحصیل پہاڑپور میں نماز جمعہ سے پہلے مختلف مساجد اور عوامی مقامات پر جراثیم کش اسپرے کروا دیا گیاجس میں جامعہ مسجد پہاڑپور، نملی اڈہ جامعہ مسجد، جامعہ مسجد ملا نظر، جامعہ مسجد صدیقیہ، جامعہ مسجد بہار مدینہ، مسجد گندہ پور،

مدرسہ مولوی جبار، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، کنڈی پٹرول پمپ اور رنگ اڈہ و مسجد شامل ہیں۔اس موقع پر عوامی حلقوں اور معززین علاقہ نے کورونا وائرس کے تدارک کے سلسلے میں ریسکیو 1122کی خدمات اور کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا۔

٭٭٭

 منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی ساڑھے 5کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق یارک پولیس نے چنڈہ چیک پوسٹ پر دوران تلاشی حبیب اللہ شاہ ولد تاج علی شاہ سکنہ سیدخیل لکی مروت سے 3090گرام چرس برآمد کے گرفتار کرلیا۔ ادھر چودھون پولیس نے شاہ عالم کے قریب، ترخوبہ پل اور اور اڈا موسیٰ زئی کے قریب سے1980گرام چرس برآمد کرکے

تین ملزمان اسماعیل، رضوان اور داﺅد کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح پہاڑ پور پولیس نے صغیر ولد ملک شیر سکنہ کوٹلہ لودھیان سے630گرام چرس برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

٭٭٭

 جائیداد کے تنازع پر دو گروپ ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) جائیداد کے تنازع پر دو گروپ ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے ،دونوں جانب سے لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں کا بے دریخ استعمال، ایک جانب تین افراد جبکہ دوسری جانب دو بھائی زخمی ہوگئے ،

پولیس نے دونوں جانب کے 26افراد کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان کی حدود علاقہ گرہ ازک میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے اور دونوں جانب سے لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

لڑائی کے دوران ایک جانب حفیظ الرحمن بلوچ ، اسکے دو بھائی عتیق الرحمن اور شفیق الرحمن جبکہ دوسری جانب رمضان بلوچ اور اسکا بھائی عمران زخمی ہوگئے۔ چودھوان پولیس نے دونوں جانب کی الگ الگ رپورٹس پر دونوں جانب کے 26افراد کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

٭٭٭

گراں فروشوں کا راج ، شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شہر سمیت ضلع بھر میں گراں فروشوں کا راج ،گوشت ،دودھ ،دہی اور پیڑول فروخت کرنے والے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ،انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی ،

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر سمیت ضلع بھر میں دکانداروں ،کاروباری طبقہ نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نرخ ناموں کو مسترد کرتے ہوئے لوٹ مار کی انتہاءکررکھی ہے ،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر نرخ نامہ توجاری کردیا جاتاہے مگر اس کا عملی نفاذ کہیں نظر نہیں آتا ،

قصابوں ،دودھ ودہی فروخت کرنے والوں سمیت فروٹ فروخت کرنے والوں نے سرکاری نرخ نامے کے برعکس عوام کو دل کھول کر لوٹنا معمول بنالیاہے۔دودھ دہی 90 روپے سے 100 روپے فی کلو ،آم 120 سے 150 روپے فی کلو ،

کیلا 100 روپے ،خربوزہ 50 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے ،قصابوں نے بڑا گوشت 375 کی بجائے 500 روپے جبکہ چھوٹا گوشت 750 کی بجائے 1000 روپے فی کلو جبکہ مرغی کا گوشت 320 روپے فی کلو فروخت کرنا شروع کررکھا ہے جوکہ ضلعی انتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔ 

٭٭٭

 احساس پروگرام کے تحت ان مستحقین میں ایمرجنسی کیش کی تقسیم کا نیا نظام متعارف

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)احساس پروگرام کے تحت ان مستحقین میں ایمرجنسی کیش کی تقسیم کا نیا نظام متعارف کرایاگیا ہے جو امداد کے اہل قرار پائے تھے ،مگر انہیں بائیو میڑک کے تحت رقم نکالنے میں مسائل کا سامنا تھا ،

نئے طریقہ کار میں نادرا دفاتر سے انگلیوں کے نشانات کی تصدیق نہیں ہوگی ،مستحقین کو بائیو میڑک کے بغیر پارٹنر بینکوں کی نامزد بینک شاخوں سے خصوصی طور پر رقوم کی ادائیگیاں کی جائیں گی ،ایمرجنسی کیش کی فراہمی کے لئے دوپارٹنر بینک احساس کے ساتھ منسلک ہیں ،

خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور آذاد جموں وکشمیر میں بینک الفلاح ،پنجا ب ،سندھ ،بلوچستان میں حبیب بینک لمٹیڈ ہیں ،طریقہ کار کے تحت احساس 8171 سروس کے ذریعے اہل مستحقین کو رقوم کی ادائیگی کے لئے ایک نیا ایس ایم ایس بھیجے گا ،

یہ پیغام مستحق فرد کے نام ،شناختی کارڈ نمبر ،ادائیگی کی تاریخ ،نامزد بینک کے نام ،اس کی شاخ اور پتہ پر مشتمل ہوگا ۔

٭٭٭

 ٹیکسوں کی ریکوری نہ ہونے کے باعث حکومت کے لئے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ایک چیلنج بن گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے لئے سفارشات تیار کرنے والے پے اینڈ پنشن کمیشن کے قیام کو ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود اجلاس نہیں ہوسکا ،

جبکہ موجودہ کورونا وباءکی صورتحال کے باعث تنخواہوں کو منجمد کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے ،ٹیکسوں کی ریکوری نہ ہونے کے باعث حکومت کے لئے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ایک چیلنج بن گیا ہے ،کورونا وائرس کے لاک ڈاﺅن کے باعث صوبائی اور وفاق کی سطح پر ٹیکسوں کی مد میں خسارے کا سامنا حکومتوں کو کرنا پڑرہاہے ،

کمیشن کا اجلاس نہ ہونے کے باعث آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے لئے ابتدائی سفارشات پیش ہونا مشکل ہوگیا ہے ،پے اینڈ کمیشن کو 15 اکتوبر تک اپنی سفارشات تیار کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں ،

وفاقی حکومت نے سول ودفاعی ملازمین اور نیم خود مختیاروریگولیٹری اتھارٹیز کے ملازمین کی بنیادی تنخواہ کے ڈھانچے کو یکساں کرنے اور تنخواہوں وپنشن میں اضافے کے متعلق سفارشات تیار کرنے کے لئے 14 اپریل کو سابق وفاقی سیکرٹری کی صدارت میں چھ رکنی پے اینڈ پنشن کمیشن تشکیل دیا تھا ،

کمیشن کے سرکاری ممبران میں وفاقی سیکرٹری خزانہ ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،سیکرٹری دفاع ،چاروں صوبوں اور آذاد کشمیر وگلگت بلتستان کے سیکرٹری خزانہ ،آڈیٹر جنرل پاکستان کا گریڈ 21 افسر شامل ،جبکہ وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکرٹری ریگولیشن کمیشن کے سیکرٹری ہیں تاہم ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود پے اینڈ پنشن کمیشن کا اجلاس نہیں ہوسکا ۔

٭٭٭

 خیبر پختونخوا حکومت نے لینڈ ایکوزیشن رولز بناکر ملک بھر میں منفرداعزاز حاصل کر لیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894کے تحت رولز بناکر ملک بھر میں منفرداعزاز حاصل کر لیا جس کا سہرا صوبے کے ڈائریکٹر لینڈ ر یکارڈ اور بورڈ آف ریونیو کے حکام کے سر ہے۔

بورڈ آف ریونیو زرائع کے مطابق یہ امر قابل ذکر ہے کہ خیبر پختونخوا یہ اعزاز حاصل کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ ہے اور 126سال بعد مذکرہ رولز میسر آئے ہیں، بورڈ آف ریونیو نے یہ رولز نہ صرف بندوبستی اضلاع بلکہ ضم شدہ اضلاع کے لئے بھی بنائے ہیں،

ان رولز کی تشکیل اور ان کے عملی نفاذ کے نتیجے میں نہ صرف خیبر پختونخوا میں لینڈ ریکارڈ سے متعلق مسائل کا خاتمہ ہو گا بلکہ عوام کو ان کی زمینوں کے انتقالات اور اس سے جڑے دیگر معاملات میں بے پناہ سہولیات میسر آئیں گی اور انہیں بندوبستِ اراضی سے متعلق مسائل سے نجات ملے گی۔

٭٭٭

ادویات کی قلت پیدا ہونے سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان فارما سوٹیکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن نے ادویات کی قلت پیدا ہونے سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی، بھارت سے خام مال کی درآمد پر پابندی سے بہت سی ادویات کا سٹاک ختم ہوجائے گا، جس کی ذمہ داری فیصلہ ساز اداروں پر ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان فارما سوٹیکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن(پی پی ایم اے) کا کہنا ہے کہ بھارت سے ادویات کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے لیکن اس کے متبادل ذرائع کو بھی استعمال نہیں کیا گیا، کہ ان ادویات کی کمی کو کس طرح اور کن ذرائع سے درآمد کرکے پورا کیا جائے گا۔

فیصلہ ساز اداروں کو مطلع کرتے ہیں کہ ملک میں ادویات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ کیونکہ سٹاک میں موجود خام مال ختم ہونے سے دواو¿ں کی تیاری بند ہونے والی ہے۔جس کے باعث ملک میں بہت ساری ادویات کی قلت پیدا ہوجائے گی۔

ہمارا کام فیصلہ سازوں کو بروقت مطلع کرنا ہے تاکہ بروقت اقدامات کیے جاسکیں۔ اگر ادویات کی قلت کو دور کرنے کیلئے اقدامات نہ کیے گئے تو اس کی ذمہ داری ہمارے اوپر نہیں ہوگی۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے جان بچانے والی ادویات کی آڑ میں بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد کا انکشاف کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں اس وقت ہوا جب بھارت سے مزید 429 ادویات درآمد کرنے کی سمری پیش ہوئی، سمری میں لائف سیونگ اور ملٹی وٹامن ادویات درآمد کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

وزیراعظم سمیت کابینہ ارکان نے بھارت سے معمول کی ادویات اور وٹامنز کی درآمد پر سوالات اٹھائے جبکہ کابینہ ارکان نے استفسار کیا کہ بھارت سے درآمد ادویات کونسی ہیں کیا تمام ادویات جان بچانے والی ہیں؟

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت نے موقف اختیار کیا کہ فہرست کی تیاری میرے علم میں نہیں۔ جس پر وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو بھارتی ادویات کی درآمد پرحقائق سامنے لانے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بھارت سے لائف سیونگ کے سوا مزید ادویات درآمد کرنے کی سمری مسترد کردی۔

٭٭٭

پانی ملے گوشت کی فروخت کے بعد اب پانی ملی گلی سڑی سبزیاں فروخت ہونے لگی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں پانی ملے گوشت کی فروخت کے بعد اب پانی ملی گلی سڑی سبزیاں فروخت ہونے لگی ،ضلع بھر میں مضر صحت گلے سڑے فروٹ، سبزیاں اور پانی لگا گوشت اور خوردنوش اشیاء،جعلی مشروبات بیماریوں کا سبب بننے لگے،

شہریوں نے ان کی کھلے عام فروخت پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھانے پینے کی مضر صحت اشیاءکی فروخت پر سخت پابندی لگائی جائے۔شہریوں کا کہنا ہے پانی لگا گوشت کی فروخت کو روکا نہیں جا سکا۔

اب گلے سڑے آموں ،آڑو،آلو بخارہ،سمیت دیگرباسی پھل اور سبزیوں کو بھی پانی میں مسلسل ڈبو کر کھلے عام فروخت کیا جارہا ہے جو کہ بیماریوں کا باعث بن رہا ہے ان کی فوری فروخت فوری بند کرائی جائے۔

مرغی کے گوشت کو بھی پانی میں بار بار دھو کر فروخت کیا جارہا ہے۔چھوٹے بڑے گوشت کی بھی ایسی ہی صورت حال ہے۔ اس کے ساتھ بیمار جانوروں کو گوشت بھی فروخت کیا جارہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل مانیٹرنگ اور کارروائی سے ہی مضر صحت پھل ،سبزیوں اور گوشت کی فروخت کو روکا جاسکتا ہے۔

٭٭٭٭٭٭

 ضلع میں” نوماسک نو سروس”مہم شروع کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایت پر ضلع میں” نوماسک نو سروس”مہم شروع کردی گئی مہم کورونا وائرس سے بچاﺅ بارے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے شروع کی گئی ہے۔مہم کے پہلے مرحلہ میں سرکاری ہسپتالوں کے باہر پینا فلیکس آویزاں کیے جارہے ہیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق تاجروں اور بڑے کمرشل اداروں کے مالکان کو ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے سختی سے ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں کمرشل اداروں کے مالکان کو بھی یہ ہدایت کی گئی ہے کہ ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو کوئی سروس فراہم نہ کی جائے اور سماجی فاصلہ کا بھی خیال رکھا جائے۔

٭٭٭

 آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کے لیے (پی ٹی اے) کی جانب سے مزید 3جولائی تک توسیع کر دی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کورونا وائرس (کویڈ-19) کے تناظر میں موبائل نیٹ ورکس پرموجود تمام جی ایس ایم اے منظورشدہ آئی ایم ای آئی جو ابھی تک پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں،

ایسے آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے مزید 3جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔یہ توسیع موجودہ صورتحال میں عوام کوآسانی اورسماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے کی گئی ہے۔

غیر منظور شدہ موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ اب 4 جولائی 2020 سے کی جائے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعہ اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔قواعد کے مطابق ا یسی تمام موبائل ڈیوا ئسز جن کو لوکل سم کے ذریعے کسی بھی مقامی موبائل فون نیٹ ورک سے منسلک کیا جاتا ہے

انہیں پہلی بار مقامی نیٹ ورک استعمال کرنے کے 60 یوم کے اندر رجسٹر کروانا ضروری ہے۔لیکن غیر معمولی حالات کے پیش نظر، ایسی غیر تصدیق شدہ موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ جنہیں 18 مارچ سے 3 جولائی 2020 کے درمیان بلاک ہوناتھا،

اب انہیں 4 جو لائی 2020 سے بلاک کیا جائے گا۔ پی ٹی اے نے ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن رجسٹریشن بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) متعارف کرایاتھا جس کے تحت موبائل ڈیوائس صارفین ویب سائٹ (https://dirbs.pta.gov.pk/drs)یا *8484# ڈائل کرکے اپنا موبائل رجسٹر کرا سکتے ہیں۔

٭٭٭

 گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر اور گردونواح میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیاگیا ،شہریوں نے کہا ہے کہ موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے اور دن بدن ڈیرہ کی گرمی میں بھی اضافہ ہورہا ہے اوپر سے واپڈا کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی نے عوام کی مشکلات اور پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے ،

ڈیرہ شہر سمیت مختلف نواحی علاقوں اور گردونواح میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجرین بنا رکھی ہے انہوں نے واپڈا کے لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی کو عوام دشمن عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید سے ڈیرہ سمیت دیگر علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایکگھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے

جس کے باعث کاروبار سمیت گھریلو صارفین شدید متاثر ہوچکے ہیں واپڈا کی جانب سے ڈیرہ اور گردونواح سے سب سے زیادہ بل وصول کیے جاتے ہیں اور مہینے کے آخر میں بل آتے ہی ڈیرہ کے مکین شدید گرمی میں لمبی قطاروں میں بینک اور کسٹمر سروس کے دکانوں کے باہرواجبات کی ادائیگی کیلئے کھڑے ہوتے ہیں

مگر واپڈا پھر بھی سہولیت فراہم نہیں کررہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے لاک ڈان میں نرمی کر کے درزی اور دیگر شعبہ جات کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی مگر بجلی ودیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی نہیں بنا یا جاسکا

دوسری جانب لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے درزی،ویڈنگ،پریس ودیگر بجلی سے وابستہ شعبات متاثر ہوگئے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس دوران بجلی کی وولٹیج اتنی کم ہوتی ہے کہ نہ بلب روشن ہوتا ہے اور نہ ہی دیگر برقی آلات کام کرتے ہیں

بجلی کی کم وولٹیج کی وجہ سے نہ صرف برقی آلات جل کرنا کارہ ہوجاتے ہے بلکہ مختلف علاقوں کا ٹرانسفرمرز بھی جل جاتا ہے لوگوں کی برقی آلات جلنے سے ہر ماہ ہزاروں روپے کا نقصان کرنا پڑتا ہے۔

٭٭٭

 ڈیرہ سمیت ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کھول دیئے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وفاقی محکمہ داخلہ نے ڈیرہ سمیت ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کھول دیئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ یہ دفاتر بالخصوص تارکین وطن کے لئے پاسپورٹ کے حصول کے سلسلے میں کھولے گئے ہیں،

ان دفاتر سے وہ شہری جنہوں نے ان دفاتر کی بندش سے قبل پاسپورٹ کے حصول کی درخواستیں جمع کروا رکھی تھیں ان شہریوں کو بھی پاسپورٹ کے حصول کی اجازت دے دی گئی ہے، تاہم پاسپورٹ کے دفاتر مقامی شہریوں سے درخواستیں وصول نہیں کر سکیں گے۔

٭٭٭

 پابندی کے باوجود غیر قانونی قرار دی گئی رہائشی کالونیوں کی تشہیری مہم جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں پابندی کے باوجود غیر قانونی قرار دی گئی رہائشی کالونیوں کی تشہیری مہم جاری، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے خاموش تماشائی ،

ذرائع کے مطابق ایسی نجی ہاوسنگ سکیمیں جنہیں ضلع کونسل نے قوائد و ضوابط پورے نہ ہونے پر غیر قانونی قرار دے رکھے ہیں کے مالکان کی جانب سے انتظامیہ کے بعض افسران کی مبینہ ملی بھگت اور آشیر باد سے پرکشش آسائشیں ظاہر کر کے تشہیری مہم کے ذریعے شہریوں کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،

جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کر تے ہو ئے کہا کہ ایسی غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کی جانب سے لگائے گئے بورڈز و دیگر تشہیری میٹریل فوری طور پر اتروانے کے ساتھ ساتھ عملدرآمد نہ کروانے والی ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کے احکامات جاری کیے جائیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکان نے پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں میں ڈونیشن دے رکھے ہیں جس کے باعث ان کے خلاف کاروائی موجودہ صورتحال میں ناممکن نظر آرہی ہے،

٭٭٭٭

About The Author