جون 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور، جام پور اور وجھان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

راجن پور ( آفتاب نواز مستوئی بیورو چیف )مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے لاری اڈا راجن پور کو ایک نئے ڈیزائن کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا جن کی لاگت 1 کروڑ 50لاکھ روپے ہو گی۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے لاری اڈا کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ایکسین بلڈنگ شاہدریاض، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ فہد خان، سی او میونسپل کمیٹی راجن پور ساجد ریاض اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں مسافروں کےلئے بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے پہلے مرحلہ میں راجن پور میں ایک نئے ڈیزائن کا لاری اڈا کی تعمیر کی جائے گی جس میں مسافروں کےلئے ہر قسم کی سہولیات ملیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بلڈنگ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ تعمیراتی کام میں میٹیریل کا صحیح استعمال ہونا چاہیے اور کام کی نگرانی کی جائے
راجن پور ( بیورو چیف )اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو کی پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی۔ انہوں نے مختلف دکانات، مارکیٹوں کا دورہ کیا۔ اور حکومتی مقررکردہ نرخوں سے زائد پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کیے اور مختلف دکانیں و پٹرول پمپس سیل کر دیے گئے ہیں۔ پٹرول پمپس اسٹاک موجود ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات فروخت نہ کرنے پر سیل کیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو کا کہنا تھا کہ لوگوں کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی اولین ترجیح پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ زیادہ منافع حاصل کرنے والے افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیاء خورد نوش فراہم کی جائیں۔ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ راجن پور ۔ ( بیورو چیف ) اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو نے کرونا سے بچاؤ کیلئے گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرکے متعدد دکانیں سیل کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہےکہ کرونا وائرس (کوویڈ 19) تلخ حقیقت ہے۔ زیادہ تر گھر پر ہی رہیں ، باہر رہتے وقت ہر وقت ماسک کااستعمال کریں ، سماجی فاصلہ کم از کم تین فٹ رکھیں،ایک دن میں کم سے کم 18 تا 20 بار ہاتھ دھوئیں۔ اور تمام افراد کارونا ایس او پیز پر پوری طرح عمل درآمد یقینی بنائیں۔


۔۔۔۔جامپور ۔۔(آفتاب نواز مستوئی سے ۔) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے آج رحیم یار خان،روجھان اورگڑھی چاکر، میرپور ماتھیلو کا دورہ کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رحیم یارخان میں کورونا اور ٹڈی دل پر قابو پانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کاجائزہ لیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے رحیم یار خان کے ائیر پورٹ پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا اور ٹڈی دل سے نمٹنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اس ضمن میں حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ٹڈی دل پر کنٹرول کرنے کے لئے تمام ممکنہ وسائل اور اقدامات بروئے کارلائے جائیں اور کسانوں کی فصلوں کو نقصان سے بچایاجائے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کاحکم د یتے ہوئے کہاکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی- عوام کو کورونا سے بچانے کے لئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائیں گے-ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹوں اور بازاروں کو سیل کردیاجائے گا- وزیراعلیٰ نے کہاکہ کورونا ہو یا ٹڈی دل،اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں -میں خود شہر شہر جا کرصورتحال کا جائزہ لے رہاہوں اور موقع پر ہی فیصلے کئے جاتے ہیں -عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں – حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں ہی تحفظ اور حفاظت ہے-انہوں نے کہاکہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر متعلقہ کاروباری اداروں اور افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی-تاجر،دکاندار، ٹرانسپورٹ،ٹریڈر ایسوسی ایشنز کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں – بہاولپورریجن میں اب تک 8598 کورونا کے مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں -752 مریض پازیٹو ہیں جبکہ 370صحت یاب ہوچکے ہیں -بہاولپور کے 3فیلڈ ہسپتالوں میں 505بیڈز موجود ہیں اوراب تک بہاولپور میں 3507ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ بہاولپور ڈویژن میں ڈینگی کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ بہاولپور میں ٹڈی دل سے بچاؤ کے لئے موثر اقدامات کئے گئے اورٹڈی دل سے بچاؤ کے لئے موثر سرویلنس میکنزم وضع کیاگیاہے – 95535 ہیکٹر رقبے پر سپرے کیا جا رہا ہے- 2جہاز اور 50سے زائد گاڑیاں ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کی جارہی ہیں -بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خا ن میں ایک کروڑایکڑ سے زائد رقبے کی سرویلنس کی جا رہی ہے-ٹڈی دل کو کنٹرول کے لئے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں -گندم ذخیرہ کرنیوالے سماج دشمن عناصر کے خلاف 118ایف آئی آر درج کر کے 6666میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی ہے-بہاولپور میں احسا س ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ساڑھے سات ارب روپے سوا 6لاکھ سے زائد خاندانوں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں -اجلاس میں ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ کے مرحوم والد محترم اور عامر نواز چانڈیہ کے مرحوم بیٹے کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی-اجلاس میں ضلع رحیم یار خان کے اراکین اسمبلی،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، کمشنر بہاولپور ڈویژن، آر پی او بہاولپور،ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان،ڈی پی او رحیم یار خان،ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی-کمشنر بہاولپور نے رحیم یار خان میں کورونا،ڈینگی، ٹڈی دل اوراحساس ایمرجنسی پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی – وزیراعلی عثمان خان بزداررحیم یار خان کے دورے کے بعد ضلع راجن پورکی تحصیل روجھان پہنچے اور سابق ایم پی اے مقتول سردار عاطف مزاری کے بھائی سردار شمشیر علی مزاری کی رہائش گاہ پر گئے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقتول سردار عاطف مزاری کے خاندان سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے سردار عاطف مزاری کے قتل کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کااظہارکیا-وزیراعلی نے مرحوم سردار عاطف مزاری کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ سردار عاطف مزاری کے قتل سے دلی دکھ اور رنج پہنچا ہے-سردار عاطف مزاری ایک ملنسار اور علاقہ کے لوگوں کے لیے درددل رکھنے والے سیاستدان تھے-ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری، مشیر حنیف پتافی،رکن پنجاب اسمبلی سرداراحمد علی دریشک اور قبائلی عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے-بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدارصوبہ سندھ کے علاقے گڑھی چاکر،میر پورماتھیلو پہنچے اور سردار رحیم بخش بزدار کی رہائش گاہ پر گئے-وزیراعلیٰ نے سردار رحیم بخش بزدار سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا-وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور دکھ کااظہارکیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے گڑھی چاکر میں قبائلی عمائدین اورمعززین علاقہ نے ملاقات کی-وزیراعلیٰ نے قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی- وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں صوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے پہلے بلوچستان گیا،آج سندھ آیا ہوں -سندھ کے عوام کے لئے بھائی چارے، محبت، یگانگت اور اتحاد کا پیغام لیکر آیا ہوں -انہوں نے کہاکہ ہم سب ایک لڑی میں پروے ہوئے ہیں – ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں -صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے خیبر پختونخوا بھی جاؤں گا -انہوں نے کہاکہ پسماندہ علاقوں کی ترقی میرا اولین مشن ہے-جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کے لئے ہماری حکومت نے مثالی اقدام کئے ہیں -جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے پیش رفت جاری ہے اوربہت جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فنکشنل ہوجائے گا-بہاولپور اور ملتان میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی ہوگی-جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کام کے سلسلے میں لاہور کا سفر نہیں کرنا پڑے گا-قبائلی عمائدین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے دور میں جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق ملاہے-آپ نے 2سال کے عرصے میں جنوبی پنجاب میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں -ہم چاہتے ہیں کہ یہی ترقی ہمارے علاقے میں بھی نظر آئے-
کورونا سے شہید ہونیوالے سروسز ہسپتال کے ڈاکٹر حافظ مقصود کو خراج عقیدت:وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کورونا وائرس کے باعث شہید ہونے والے سروسز ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حافظ مقصودکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر حافظ مقصود نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا-شہید ڈاکٹر حافظ مقصود جیسے عظیم مسیحا طب کے شعبے کی شان ہیں۔شہید ڈاکٹر حافظ مقصود نے دکھی انسانیت کی خدمت کر کے نئی مثال قائم کی- انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز،نرسز اورپیرا میڈیکل سٹاف کورونا کے خلاف جنگ میں ہمارا ہراول دستہ ہیں۔ہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید ڈاکٹر حافظ مقصود کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
تحریک انصاف علماء و مشائخ ونگ کے رہنما ڈاکٹر مختار کے انتقال پر اظہارتعزیت: وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تحریک انصاف علماء و مشائخ ونگ کے رہنما ڈاکٹر مختار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے- وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کے لئے ایک چیلنج ہے-ہم نے اپنی نسلوں کو آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے- ماحولیاتی آلودگی پر قابوپانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنا ہوگا-ماحولیاتی آلودگی کے باعث انسانی صحت اور قدرتی ماحول بری طرح متاثر ہو رہا ہے-انہوں نے کہاکہ اقوام عالم کو مل کر قدرتی ماحول پر اثرانداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا-تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور صنعتی ترقی کرہ ارض کے ماحول پر اثرانداز ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے آلودگی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں – کلین اینڈ گرین پاکستان اور بلین ٹری سونامی پروگرام سے پاکستان میں آلودگی پر قابوپانے میں مدد مل رہی ہے اور اسی طرح ہماری حکومت نے شجرکاری مہم کو ایک تحریک بنایا ہے-قدرتی وسائل کے تحفظ اور عوام میں آگاہی کے ذریعے ماحول کو محفوظ بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ ماحول کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ جنگلات کی مسلسل کٹائی بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے جنگلات کی بقا اور اس کی حفاظت ناگزیر ہے۔سرسبز و شاداب اور گھنے درخت خوبصورتی کا ایسا روپ ہیں جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ آج کے دن ہمیں نئی نسلوں کیلئے صاف ستھرا، سرسبزوشاداب اور قدرتی ماحول یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔


جام پور وقائع نگار خانوادہ غازی خان (بانی ڈیرہ غازیخان ) کے چشم وچراغ درویش صفت انسان دوست شخصیت معروف نامور شاعر حضرت سرور کربلائی کے ھونہار خلیق ملنسار صاحبزادے عمار یاسر خان میرانی کو ایس ایچ او تھانہ سٹی جام پور تعینات کر دیا گیا واضح رھے کہ سابقہ ایس ایچ او اختر خان حجبانی جن پر مبینہ تشدد سے ملازم حسین مکول کی ھلاکت کا مقدمہ درج ھے اور عبوری ضمانت پر ھیں کی معطلی کے بعد یہ آسامی خالی چلی آرھی تھی

%d bloggers like this: