دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع بہاول نگر، چشتیاں ، ہارون آباد ،فورٹ عباس اور منچن آباد سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں فوڈ سیکیورٹی کے تحفظ اور معیشت کو منفی اثرات سے بچانے کی خاطر ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے تمام وسائل اور کاوشیں بروئے کار لا رہی ہے ۔یہ بات انہوں سٹی ہائی سکول بہاول نگر میں ٹڈی دل سے متعلق میگا فارمرز ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی زراعت و پیسٹ کنٹرول افسران ، کاشتکاروں و ٹائیگر فورس اوردیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ شعیب خان جدون نے کہا کہ ضلع بہاول نگرمیں نمبردار متعلقہ موضع کے دو کاشتکار ، پٹواری اور زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ پر مشتمل پانچ رکنی 1054کیمٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ لوکسٹ موبائل ایپلی کیشن پر اپنے مواضعات میں ٹڈی دل کی موجودگی کی ڈیجیٹل انفارمیشن مہیا کریں گے جس پر فوری کومبیٹ آپریشن کیا جائے گا۔شعیب جدون نے کہا کہ کرونا کی طرح ٹڈی دل بھی ایک عالمی وبا ہے۔ جو دوسرے ممالک سے پاکستان میں داخل ہوئی ہے۔ اس کا خاتمہ ہم نے ملکر خود کرنا ہے۔ موجودہ موسمیاتی تبدیلی کے دور میں ان کی تعداد کو کنٹرول کرنا عالمی طور پر ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔ ٹڈی دل پر کوئی ایک ملک قابو نہیں پا سکتا۔ بین الاقوامی سطح پر اس کی نگرانی کا نظام موجود ہے جس میں تقریبا تمام ممالک اپنے اپنے ملک میں اس کی افزائش اور دیگر تفصیلات کی معلومات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں جس کے بعد اس سے بچاؤ کے اقدامات مشترکہ طور پر اٹھائے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے حالیہ حملوں کے تانے بانے سنہ 2018 میں سعودی عرب اور مشرقی وسطی میں آنے والے سمندری طوفان اور صحراؤں میں ہونے والی غیر متوقع بارشوں سے جا ملتے ہیں۔ ٹڈی ایک صحرائی کیڑا ہے جو چند صدیوں پہلے تک تو تقریباً پورے دنیا کے صحراؤں میں پایا جاتا تھا مگر اب ان کی آمجگاہیں صرف ایشیا اور افریقہ کے صحراؤں تک محدود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بہاول نگر میں ٹڈی دل سے زیادہ نقصان نہیں ہوا اور ہماری ٹیمیں تمام اداروں کے ساتھ مل کر لوکسٹ کنٹرول میں مصروف عمل ہیں۔ زراعت افسران نے ورکشاپ میں بتایا کہ ضلع بھر کی تحصیلوں میں بیک وقت ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد لوکسٹ ایپ کو متعارف اور کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کرنا ہے اوریہ ورکشاپس اگلے دوروز تک جاری رہیں

گی۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں کورونا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر انعام جمالی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا کہ ضلع بہاول نگر میں کورونا کے 2238مشتبہ افراد کی سیمپلنگ کی گئی ہے اور ضلع میں 1404افراد کورونا نیگیٹو ہیں جبکہ 684کے رزلٹ باقی ہیں ضلع بہاول نگر میں 54 مریض کورونا کے مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں اور اس وقت ضلع بہاول نگر میں 95کورونا پازیٹو کے مریض ہیں.


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور ڈینگی کی روک تھام اور سدباب میں تمام محکمے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ وہ آج ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے تمام محکموں کی ڈینگی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ویران اور خالی عمارتوں، کاٹھ کباڑ کی جگہوں ،پانی کے احاطوں اور قبرستانوں و ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ میں تیزی لائی جائے اور ڈینگی لاروا کی تلفی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں 2002ڈینگی کے ہاٹ سٹاپس میں سے 1949 کی کوریج مکمل کرلی گئی ہے جبکہ 15850اینڈرئیڈ سرگرمیاں سرانجام دی گئی ہیں۔ ضلع بھر میں انسدا ڈینگی کی 633 ان ڈورٹیمیں مصروف عمل ہیں جبکہ 118آوٹ ڈور ٹیمیں سرویلینس کام کررہی ہیں۔


(صاحبزادہ وحید کھرل )

پولیس تھانہ ڈونگہ بونگہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت اور بڑی کاروائی ،منشیات فروش سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے تین ملزمان گرفتار، قبضہ سے چرس،افیون، دوبندوقیں دس کارتوس برآمد، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ،تفتیش جاری.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس کاکریک ڈاون جاری ہے. ایس ایچ او تھانہ ڈونگہ بونگہ سب انسپکٹرمطلوب احمد کی سربراہی میں اے ایس آئی بشیر احمد نےپولیس ٹیم کے ہمراہ دوران گشت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ناصر علی سکنہ روڑا سنگھ کو ڈونگہ بونگہ کے قریب سے گرفتار کرکےملزم کے قبضہ سے 250گرام افیون اور 205گرام چرس برآمد کرتے ہوئے پابند سلاسل کر دیا گیا، ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا عمل جاری ہے. جبکہ کےغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے کے خلاف دبنگ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد ایوب سکنہ بستی کوکارانوالی، استخار سکنہ موضع دامن پورہ کو پولیس ٹیم نے گرفتار کر لیا. ملزمان کے قبضہ سے دوبندوقیں 12بور معہ دس کارتوس برآمد کرتےملزمان کے خلاف ڈونگہ بونگہ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے. اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس منشیات کی روک تھام کے لیے اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری، جانفشانی سے سرانجام دے رہے ہیں. منشیات کا زہر ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو دیمک کی طرح چاٹ رہاہے. ان ناسوروں کے سدباب کے لیے عوام کو بھی پولیس کو اطلاع دے کر اپنا فرض ادا کرنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلیں منشیات جیسیلعنت سے محفوظ رہ سکیں.


( صاحبزادہ وحیدکھرل)

پولیس تھانہ مروٹ کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،پانچ جواری گرفتار، آلات قمار بازی سمیت داؤ پر لگی رقم بھی برآمد، مقدمہ درج تفتیش جاری.

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پرامن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں کیخلاف کی جانیوالی کارروائیوں میں ضلع پولیس مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہے. پولیس تھانہ مروٹ نے ایس ایچ او سب انسپکٹر نوید نزاکت کی سربراہی میں چک نمبر302ایچ آر کے قریب دبنگ کاروائی کرتے ہوئے پانچ جواری ملزمان کو گرفتار کرلیا. ملزمان کبوتر بازی کے ذریعے جواء کھیلنے میں مصروف تھے. موقع سے پولیس ٹیم نے آلات قمار بازی سمیت داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کرلی. مقدمہ درج کر لیا گیا ، تفتیش کا عمل جاری ہے. اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ تمام مہتمم تھانہ جات کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ وہ وہ اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کی سوفیصد گرفتاری کو یقینی بنائیں.


( صاحبزادہ وحید کھرل)

پولیس تھانہ شہرفرید کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت اور بڑی کاروائی ،منشیات فروش سمیت قمار باز گرفتار، قبضہ ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس، آلات قمار بازی سمیت داؤ پر لگی رقم بھی برآمد، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ،تفتیش جاری.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس کاکریک ڈاون جاری ہے. ایس ایچ او تھانہ شہرفرید سب انسپکٹر ظفر رفیق کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے دوران گشت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزم عبدالشکور عرف شکوری سکنہ بیدانہ شرقی کو اڈہ صفدر والا کے قریب سے گرفتار کرکےملزم سے1120 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے پابند سلاسل کر دیا گیا، ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے. جبکہ کے عادی جواریوں کےخلاف موضع مہار شریف میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے محمد حنیف وغیرہ تین ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے آلات قمار بازی سمیت داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کرلی. ملزمان کبوتر بازی کے ذریعے جواء کھیلنے میں مصروف تھے. ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا. ملزمان سے وقوعہ سے متعلق تفتیش جاری ہے. اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس منشیات کی روک تھام کے لیے اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دے رہے ہے. منشیات کا زہر ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو دیمک کی طرح چاٹ رہاہے. ان ناسوروں کے سدباب کے لیے عوام کو بھی پولیس کو اطلاع دے کر اپنا فرض ادا کرنا ہوگا. ضلعی پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے.


(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر کی ملی بھگت سے ڈی ایچ او آفس کی جانب سے 76 لاکھ مالیت کے کورونا سامان کی خریداری میں اوور پرائسنگ، غیر معیاری سامان اور فیک سپلائی کے ذریعے بھاری کرپشن کی شکایات ، سامان کی خریداری کا ٹھیکہ پیپرا رولز پر پورا نہ اترنے والی فرم کو دینے کا انکشاف۔
سی ای او ہیلتھ نے بھی مذکورہ فرم کے ڈاکیومنٹس مشکوک قرار دیتے ہوئے فرم کو ریجیکٹڈ قرار دے دیا ، اکائونٹ آفس کا بھی اوور پرائسنگ اور فرم کا ریکارڈ مینٹین نہ ہونے کا دعوی –

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے 7 ملین کے کورونا سامان کی خریداری کی آڑ میں مبینہ طور پر کی جانی والی ملینز کی کرپشن ، پیپرا رولز کو وائیولیٹ کرتے ہوئے ایک مخصوص پسندیدہ فرم(بودلہ ٹریڈرز) کو بغیر کسی کوٹیشن کے مذکورہ سپلائی آرڈرزجاری کرنے اور مذکورہ مخصوص فرم کو نوازنےکے لیے 20 ملین کے جنرل آئٹمز کے ٹینڈر میں پیپرا ٹرمز اینڈ کنڈیشن پر پورا اترنے والی فرم کوجعل سازی کے ذریعے ٹینڈر سے باہر کرنے پر، فرم کے مالک و ہیلتھ آفیشلز کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری، ڈی جی انٹی کرپشن و دیگر متعلقہ اداروں سے اس معاملہ پر ایک شفاف ڈیپارٹمنٹل انکوائری اور ذمہ داران کے خلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کیا گیاہے –

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر چند ہیلتھ آفیشلز نے ڈان کو بتایا کہ ڈی ایچ او آفس نےسٹیشنری اینڈ پرنٹنگ اور ایل پی جنرل آئٹمز وغیرہ کا تقریبا 20 ملین کا ٹینڈر جاری کیا جس میں بودلہ ٹریڈرز اور محمد ٹریڈرز سمیت متعدد فرمز نے حصہ لیا ۔ آفیشلز کے مطابق پیپرا کے قانون کے مطابق کسی بھی محکمہ صحت کے ادارہ میں ٹینڈر میں حصہ لینے کے لیے متعلقہ فرم کا پہلے سے کم از کم 50 ملین کا بزنس کیا جانا ضروری ہے اور اس شرط پر صرف محمد ٹریڈرز پورا اترتی تھی تاہم ڈی اچ او آفس نے سی ای او ہیلتھ کی ملی بھگت سے محمد ٹریڈرز کو جعل سازی کے ذریعے ٹینڈر سے آئوٹ کرنے کے بعد مذکورہ ٹیںڈر بودلہ ٹریڈرز نامی اس فرم کو ایوارڈ کر دیا جو صرف 4 ماہ قبل رجسٹرڈ ہوئی اور جس کا ایک روپے کا بزنس بھی نہیں تھا – آفیشلز کے مطابق اس مقصدکے لیے ہیلتھ انتظامیہ نے محمد ٹریڈرز کا جعلی لیٹر پیڈ اسکے جعلی سائن کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے ، اس لیٹر پیڈ پر سی ای او ہیلتھ کے نام لکھی گئی ایک درخواست میں ٹینڈرز پراسس پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ٹینڈر کو کینسل کرنے کا مطالبہ کیا اور سی ای او ہیلتھ نے مذکورہ فرم کو سنے بغیر محض ڈی ایچ او آفس کی جانب سے بھجوائی جانے والی درخواست کو فوری طور پر ایکسیپٹ کرتے ہوئے 20 ملین کا وہ ٹینڈر کینسل کر دیا ۔ آفیشلز کے مطابق چونکہ یہ تمام جعل سازی ایک مخصوص فرم بودلہ ٹریڈرز کو نوازنے کے لیے کی گئی تھی ،اسلیے ٹینڈر کینسلیشن کے بعد ، ڈی ایچ او آفس کی طرف سے دوبارہ ٹینڈر جاری کرنے کی بجائے مذکورہ ٹینڈر بودلہ ٹریڈرز کو ایوارڈ کرتے ہوئے تحریری طور پر ایک غیر قانونی جواز پیش کیا گیا کہ 50 ملین بزنس رکھنے اور پیپرا رولز پر پورا اترنے والی واحد فرم محمد ٹریڈرز ٹینڈر میں حصہ نہیں لینا چاہتی . آفیشلز کے مطابق بودلہ ٹریڈرز کو 20 ملین کا یہ ٹینڈر ایوارڈ کرنے کے چند ہفتوں بعد ڈی ایچ او آفس کی جانب سے کورونا سامان کی خریداری کے سلسلہ میں 7.6ملین کی پرچیزنگ کی گئی جس میں کوئی کوٹیشن دی گئی ،نہ ٹینڈر جاری کیا گیا بلکہ ڈائریکٹ پرچیز آرڈر بودلہ ٹریڈرز کو جاری کر دیے گئے-

۔ ذرائع کے مطابق دیگر اداروں کی طرف سے ڈونیٹ کیے جانے والے سامان کی فراوانی کے باعث مذکورہ آفیسرز نے فرم کی ملی بھگت سے سے 7 ملین میں سے صرف 10 پرسنٹ سامان کی سپلائی لی اوراس سلسلہ میں ایکسپنسز کو مین ٹین کرنے کے لیے مختلف محکموں مثلا ایجوکیشن ، بلدیہ ،واپڈا و دیگر محکموں کو کورونا سامان کی فراہمی سے متعلق جعلی رسیونگ لی گئیں – ذرائع نے دعوی کیا کہ اس سلسلہ میں ڈی ایچ او آفس نے مذکورہ فرم کو غیر قانونی طور پر 7 ملین کی رقم نا صرف ایڈوانس ادا کر دی بلکہ ڈی ایچ او آفس کی اکائونٹنٹ برانچ میں مذکورہ ٹینڈر کے سامان پرچیزنگ سے لے کر فرم کو کیش کی ادائیگی کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے –
ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹینڈر میں اوورپرائسنگ اور فیک بلنگز کی متعدد شکایات کے باوجود ڈپٹی ڈائریکٹر فائنانس ساجد جدھیانہ نے بغیر کسی ویریفیکشن کے اسکا بجٹ ریلز کیا .

مذکورہ ٹینڈر میں اوور پرائسنگ کی تصدیق کرتے ہوئے اکائونٹنٹ ڈی ایچ او آفس محمد اسلم کا کہنا تھا کہ اکائونٹ آفس کے پاس مذکورہ ٹینڈر سے متعلقہ کوئی ریکارڈ موجود نہیں بلکہ مذکورہ تمام ریکارڈ فرم بودلہ ٹریڈرزنے تاحال اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ اسلم کے مطابق متعدد بار یاددہانی کے باوجود اسے ڈی ایچ او ہیلتھ یا سی ای او کی طرف سے مذکورہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا رہا –

بغیر کسی ویریفیکیشن کے مذکورہ ٹینڈر کا بجٹ ریلیز کرنے کے متعلق ڈپٹی ڈائریکٹر فائنانس ساجد جدھیانہ کا کہنا تھا کہ ویریفیکیشن کرنا دراصل اس آفیسر کا کام ہوتا ہے جس کے پاس ڈی ڈی او پاورز ہوتی ہیں اور مذکورہ ٹینڈر میں یہ پاورز ڈی ایچ او ہیلتھ وحید افسر باجوہ کے پاس ہیں –

پیپرا رولز پر پورا اترنے والی فرم کو ڈی ایچ او آفس کی جانب سے جعل سازی کے ذریعےٹینڈرز سے آئوٹ کرنے اور اوورپرائسنگ کے سوال پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے ڈی ایچ او وحید افسر باجوہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے سامان کی سپلائی میں کوئی ہیرا پھیری نہیں کی گئی – انکا کہنا تھا کہ بودلہ ٹریڈرز نامی فرم کو انکے آفس نے نہیں بلکہ سی ای او ہیلتھ کی جانب سے بنائی جانے والی انسپکشن کمیٹی نے مذلورہ فرم کے ڈاکیومنٹس چیک کرنے کے بعد 20 ملین کے ٹینڈر کے لیے کوالیفائی کیا تھا –

سی ای او ہیلتھ بہاولنگر ڈاکٹر شاہد سلیم کا کہنا تھا کہ بودلہ ٹریڈرز کو ٹینڈر دینے کے ذمہ دار ڈی ایچ او ہیلتھ ہیں تاہم جب انہیں یہ بتایا گیا کہ ڈی ایچ او نے یہ دعوی کیا ہے کہ سی ای او ہیلتھ کی جانب سے بنائی جانے والی انسپکشن کمیٹی نے مذکورہ فرم کو ٹینڈر کے لیے کوالیفائی کیا تھا تو انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے بودلہ ٹریڈرز کے کاغذات ویری فائی کیے تھے جو انہیں ڈائوٹ فل لگے جس پر انہوں بودلہ ٹریڈرز کو ریجیکٹ کر دیا – سی ای او ہیلتھ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ کورونا کا سامان ہائی پرائس پر خریدا گیا تاہم انہوں نے وضاحت کی اس وقت ان چیزوں کے ریٹس بہت ہائی تھے ۔

سی ای او ہیلتھ کی ہائی پرائسنگ کے متعلق سٹیٹمنٹ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے محمد ٹریڈرز کے مالک جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ جس وقت انکی فرم کو جعل سازی کے ذریعے ریجیکٹ کر کے بودلہ ٹریڈرز کو ٹینڈر ایوارڈ کیا گیا اسوقت انکی فرم کی جانب سے دیے گئے ریٹس چیک کروا لیے جائیں جو کہ بودلہ ٹریڈرز کے مقابلہ میں انتہائی کم ہیں ۔ جاوید کے مطابق اسی طرح کورونا سے متعلقہ 7 ملین کا سامان بھی جس ہائی ریٹ پر پرچیز کیا گیا ، اس میں اور مارکیٹ میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔

فرم بودلہ ٹریڈر کے مالک ساجد بودلہ نے اپنے ورشن میں ڈان کو بتایا کہ کسی بھی فرم کو ٹینڈر میں ان یا آئوٹ کرنے کے ذمہ دار آفیشلز ہیں ۔ سی ای او ہیلتھ کی جانب سے انکی فرم کے ڈاکیومنٹس کو ڈائوٹڈ قرار دینے پر بودلہ کا کہنا تھا کہ انکی فرم ہر لحاظ سے پیپرا رولز پر پورا اترتی ہے جسے سی ای او ہیلتھ کی زیر نگرانی بننے والی 8 رکنی کمیٹی نے انسپکشن کے بعد ویری فائی کیا اور انہیں ایک کروڑ 20 لاکھ کا سٹیشنری و جنرل آئٹمز کا ٹینڈر ایوارڈ کیا گیا

About The Author