بہاول نگر
بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ نہری پانی کی چوری کی روک تھام کے لئے روائتی طریقہ کار کی بجائے موثر و ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ پانی چوری کی شکایت پر سینکڑوں افراد پر مقدمہ درج کروانے کی بجائے 2، 3 بڑے مجرموں کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے – اگر ایک اریگیشن زون میں 50 ، 60 بڑے ملزموں کے خلاف پانی چوری کے مضبوط مقدمے قائم کئے جائیں اور پھر انہیں عدالتوں سے سخت سزا دلوائی جائے تو پانی چوری بڑی حد تک رک جائے گی۔یہ بات انہوں نے میونسپل کمیٹی بہاول نگر کے ہال میں نہری پانی کی چوری کی روک تھام، ایف آئی آرز کے اندراج کی بہتری اور مقدمات کی پیروی سے متعلق اریگئشن افسران کی ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی- اس موقع پر ایس ای اریگئشن ، ضلع کی کینال ڈویژنز کے ایکسین و ایس ڈی اوز،اور محکمہ پراسیکیوشن کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے مزید کہا کہ فیلڈ افسران نہروں کی انسپکشن کے کام کے ساتھ جوڈیشل ورک بھی سرانجام دیں
تا کہ نہری پانی کی چوری کو مکمل طور پر روکا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر بہاول نگر نے مزید کہا کہ ٹریننگ پروگرامز میں تمام کینال ڈویژنز کے افسران کو شامل کیا جائیگا تاکہ افسران کی اہلیت اور استعداد کار میں اضافہ کیا جاسکے اور ایف آئی آرز اور استغاثہ میں خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کیا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے اس موقع پر کہا کہ اریگئشن افسران اپنے محکمے کی فعالیت اور نیک نامی کے لیے محنت اور لگن سے کام کریں اور پانی چوری کے واقعات کو روک کر ٹیل کے کاشتکاروں کو حق تلفی اوراستحصال سے بچائیں۔ اجلاس سے ایس ای اریگئشن اور پراسیکیوشن آفیسرز نے بھی خطاب کیا۔
(صاحبزادہ وحید کھرل)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاو کی روک تھام اور سدباب کے لیے حکومت کے ایس او پیز وضابطہ کار پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہ ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں کورونا جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم ، ایم ایس ڈاکٹر انعام جمالی ،ڈی ایس پی لیگل محمد خان، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع بھر میں کورونا کے 54مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور ضلع بھر میں ابتک 2168مشتبہ مریضوں کے سیمپلز لئے گئے ہیں جن میں سے 1363کورونا نیگیٹو ہیں جبکہ 677کے رزلٹ کا انتظار ہے اور ضلع میں کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد73 ہوگئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد کی زیر صدارت ضلع میں کلورین اور ڈس انفیکشن سپرے کو یقینی بنانے کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ایم بی مظہر نے مختلف تحصیلوں کے پبلک مقامات اور بالخصوص مساجد اور ٹرانسپورٹ میں جراثیم کش سپرے اور لوکل گورنمنٹ اور میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے اس ضمن میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونے ہدایت کی کہ لوکل گورنمنٹ اور بلدیاتی ادارے صفائی اور سپرے کو خصوصی اہمیت دیں اور کورونا سے بچاو کے اقدامات اور آگاہی مہم میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد کی زیر صدارت احساس ایمرجنسی کیش ریلیف پروگرام کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں ابتک ایک ارب 35 کروڑ 47لاکھ80 ہزار کی مجموعی رقم ضلع کے ایک لاکھ 11 ہزار 702مستحقین میں احساس سنٹرز پر تقسیم کردی گئی ہے۔
بہاولنگر
( صاحبزادہ وحید کھرل)
پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر کی بڑی کامیابی، محلہ اسلام نگر میں اندھے قتل کی لرزہ خیز واردات کا 24 گھنٹے میں ڈراپ سین، خاوند کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والی سفاک قاتلہ آلہ قتل سمیت گرفتار، مقدمہ درج، تفتیش جاری.
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے معصوم شہری کے قتل کی واردات کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مجرمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی. پولیس ٹیم نے مختلف زاویوں پرکام کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے وقوعہ کی سفاک مجرمہ طاہرہ بی بی کو آلہ قتل سمیت 24 گھنٹے میں گرفتار کرلیا. ملزمہ نے دوران انٹیروگیشن جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بوجہ گھریلو ناچاقی اپنے خاوند کو نشہ آور چائے پلا کر بےہوشی کی حالت میں رسی کی مدد سے گلے کو دبا کر موٹ کے گھاٹ اتار دیاتھا. ڈی پی او قدوس بیگ نے بلائینڈ مرڈر ٹریس کرکے سفاک ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر نے پر ایس ایچ او سیف اللہ حنیف اور ان کی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے.
(صاحبزادہ وحیدکھرل)
پولیس تھانہ ڈونگہ بونگہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائی، 4 منشیات فروش گرفتار، قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ،تفتیش جاری.
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس کاکریک ڈاون جاری ہے. ایس ایچ او تھانہ ڈونگہ بونگہ سب انسپکٹر مطلوب احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے دوران گشت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم فیاض احمد سکنہ کھاٹاں سے 1160 گرام چرس برآمد ہوئی ، اسی طرح ملزمان اظہر، ظفر اقبال سے 420گرام چرس برآمد ہوئی جس پر ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا . جبکہ شراب فروشی کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے ملزم محمد ندیم سکنہ 21تھری آر ہارون آباد سے 31لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا. ملزم سے تفتیش جاری ہے. اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس منشیات کی روک تھام کے لیے اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری، جانفشانی سے سرانجام دے رہے ہیں. منشیات کا زہر ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو دیمک کی طرح چاٹ رہاہے. ان ناسوروں کے سدباب کے لیے عوام کو بھی پولیس کو اطلاع دے کر اپنا فرض ادا کرنا چاہیے. ضلعی پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے جرائم پیشہ افراد کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کررہی ہے
.
(صاحبزادہ وحید کھرل)
ضلع بہاولنگر میں ٹڈی دل کے تابڑ توڑ حملے جاری کسانوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ضلعی انتظامیہ ٹدی دل کے خلاف موثر اقدامات کرنے کی بجائے کاغذی اور فرضی کارروائیوں تک محدود۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولنگر میں ڈونگہ بونگہ راجووالا فیقروالی فورٹ عباس چشتاں ہارون آباد سمیت ضلع کے اکثر مقامات پر ٹڈی دل کے حملوں کی بدولت کپاس؛ سبزیوں؛ باغات؛ ہمہ قسم چارہ؛ جات و دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ بعض مقامات پر ٹدی دل نے کسانوں کی سینکڑوں کھڑی فصلوں کا مکمل خاتمہ کردیا ہے جس سے کسانوں کو ضلع بھر میں مجوعی طورپر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے جب کہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ ٹڈی دل کہ خاتمے اور کسانوں کی داد رسی کے لیے کوئی خاطرخواہ انتظامات نہ کر سکی ہے بلکہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ صرف فوٹو شیشن اور کاغذزی اور فرضی کارروائیاں کرنے تک محدود ہوکر رہ گئی ہےَ اس تمام تر صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر کے کسان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں کسان رہنماؤں پیر محمد حسین میاں ارشد علی لالیکا پیر منیر ہاشمی ڈاکٹر ظفر عباس بھٹہ نواب سلیم کھوکھر و دیگر نے میڈیا کے توثسط سے وریزاعظم پاکستان عمران خان اور وریزاعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بہاولنگر میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی فرضی اور بوگس کارروائیوں کا نوٹس لیا جائے اور ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے بھر پور موثراقدامات کرنے اور فصلوں کو پہنچے والے نقصانات کا اذالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے
بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)
ڈسٹرکٹ ہسپتال میگا سکینڈل، سابق ایم ایس ڈاکٹر راو طاہر محمود گرفتار،10 لاکھ ریکوائری
ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر میگا سکینڈل میں انٹی کرپشن بہاولپور کی کاروائی، سابق ایم ایس گرفتار ۔10 لاکھ ریکوائری برامد. ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاول پور کاشف محمد علی.
بہاول پور. محکمہ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاول پور کی سرکاری ملازمین کے خلاف بڑی کاروائی۔ کروڑوں روپے کی خرد برد میں ملوث سابقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گرفتار۔ سرکار کا مفاد ہر لحاظ سے مقدم رکھا جائے گا اور کسی سرکاری آفیسر کو رعایت نہیں دی جائے گئی ۔ ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاول پور۔ ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر کرپٹ سرکاری آفیسران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ تفصیلات کے مطابق انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاول پور نے الزامات بابت خرد برد متعلق خریداری لوکل پرچیز میڈیسن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاول نگر اور ٹھیکہ بابت کنٹین، موٹر سائیکل اسٹینڈ و بوگس طریقہ سے ٹھیکہ بابت دھلائی بیڈ شیٹ کے متعلق ریگولر انکوائری عمل میں لائی۔ دوران انکوائری الزامات ثابت ہونے پر قصورواران کے خلاف مقدمہ نمبر 44/2018 تھانہ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ہیڈ کوارٹر بہاول پور پر درج رجسٹرڈ کیا گیا۔ دوران تفتیش الزام علیہ سے رقم مبلغ 10لاکھ روپے ریکوری کرتے ہوئے خزانہ سرکار میں جمع کرائی گئی۔ بعد از تفتیش الزام علیہان بشمول ڈاکٹر راؤ طاہر محمود سابقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاول نگر کے خلاف مقدمہ ہٰذا میں جوڈیشل ایکشن منظور ہوا۔ 4جون 2020ء کو الزام علیہ ڈاکٹر راؤ طاہر محمود سابقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاول نگر کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا گیا۔ الزام علیہ کا جسمانی ریمانڈ لے کر گورنمنٹ کو پہنچائے گئے نقصان کی ریکوری کرائی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل جاری رہے گا اور سرکاری رقبے پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور