مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

01جون2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں انسداد ڈینگی مہم کامیاب بنانے کیلئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیرا ہتمام افسران کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا.

کمشنر آفس میں منعقدہ ورکشاپ کی صدارت ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رفیق نے کی. ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے کہاکہ

تربیتی ورکشاپ کا مقصد ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر سٹاف کو ڈینگی مہم کے دوران پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے ٹی پی وی کو بہتر کرنا

اور افسران وملازمین سمیت محکمہ کی مجموعی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے. ورکشاپ میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان، محمد آصف نواز، محمد یعقوب،

طاہر سلیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احسان احمد، محمد احمد ظفر، قاسم علی، وسیم عباس، محمد رضوان بیگ، عبدالصمد، منظور حسین،ذوالقرنین حیدر،

ریاض احمد کے علاوہ شہزاد قدیر، باقر حسین او ر دیگر موجود تھے.

______________________________________________________________________________

ڈیرہ غازیخان :

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیاہے.

طلباؤطالبات پانچ جون تک بی اے، ایم اے،ایم ایڈ میں داخلہ لے سکتے ہیں. داخلہ فیس دو اقساط میں جمع کرائی جاسکتی ہیں

پہلی قسط پانچ جون تک جبکہ دوسری قسط 17جولائی تک جمع کرائی جاسکے گی.

مزید معلومات کیلئے یونیورسٹی کی ویب سائیٹ یا ریجنل دفترکے فون نمبر 064-9260386-7 پر رابطہ کیاجا سکتا ہے.

یہ بات ریجنل ڈائریکٹر قیصر عباس کاظمی کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.

_________________________________________________________________________

ڈیرہ غازیخان :

اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارکر عرصہ دراز سے مفرور ملزم پٹواری کو گرفتار کر لیا ہے تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ریجن حمزہ سالک کی ہدایات پر عملدرآمد کر تے ہو ئے

سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن ملک عبد المجید آرائیں نے مفرور ملزم پٹواری حلقہ چک لمہر شادن لُنڈ جو کہ بلاک 28کا رہائشی ذوالفقار نامی کو اپنی ٹیم محمد ناصر ریڈر کے ہمراہ چھاپہ مارکر گرفتار کر لیا ہے بتایا گیا ہے کہ

مدعی احسان الحق سے ذوالفقار نامی پٹواری نے انتقال کی مد میں 7000روپے رشوت وصول کی تھی جس کا مقدمہ نمبر 15/19بجرم 5/2/47/161تھانہ انٹی کرپشن میں درج کیا گیا تھا

اس مقدمہ میں پٹواری ذوالفقار عرصہ دراز سے بخوف گرفتاری روپوش تھا ملک عبد المجید سرکل آفیسر انٹی کرپشن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے

اس موقع پر ملک عبد المجید آرائیں نے بتایا کہ ڈائریکٹر انٹی کرپشن محمد حمزہ سالک کے حکم پر کرپٹ عناصر کے خاتمہ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرکے

کرپشن کے خاتمہ میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے کرپٹ عناصر کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے.

_________________________________________________________________________________

ڈیرہ غازیخان :

ٹیچنگ ہسپتال میں چوری ہونے والا موبائل پولیس تھانہ سول لائن نے برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دیا تفصیل کے مطابق

چند روز قبل ٹیچنگ ہسپتال میں محمد اکرم لشاری کا موبائل سام سنگ جو اس کی جیب سے کسی نامعلوم شخص نے چوری کر لیا تھا

جس کی رپورٹ تھانہ سول لائین میں درج کی گئی ایس ایچ او تھانہ سول لائن جہانزیب لغاری نے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کرتے ہوئے

چوری شدہ موبائل برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا ہے۔

___________________________________________________________________________

ڈیرہ غازیخان :

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور نے پروفیسر ڈاکٹر محمد امین الدین کو اکیڈمک کونسل کا ممبر نامزد کر دیا تفصیلات کے مطابق ساؤ تھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ایجوکیشن کے

پرنسپل اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان کیمپس کے سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین الدین کو ادارہ ہذا (لاہور) کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہ امتیاز) نے

دفتر ہذا کی جانب سے جاری کردہ لیٹر نمبر 2020/36/UE/VCکے ذریعے پروفیسر ڈاکٹر محمد امین الدین کو اکیڈمک کونسل کا ممبر نامزد کر دیا ہے

ڈیرہ غازی خان کے تعلیمی، سماجی اور دیگر حلقوں کی جانب سے حفیظ اللہ لاشاری، نعمان حفیظ،عبدالحمید،محمد یوسف، صدام امین و دیگر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا

(ستارہ امتیاز) کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد امین الدین کو مبارکباد دی اور انکی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

__________________________________________________________________________________

ڈیرہ غازیخان :

محکمہ سوئی گیس کی پھرتیاں، کرونا کے سبب دوماہ سے بند ہوٹل کا سولہ ہزار کا بل بھیج دیا متاثرہ شخص کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن بلاک زیڈ میں فوجی ہوٹل کے مالک ریٹائڑد فوجی مشتاق احمد نے سخت احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ

اس ایک چھوٹا سا چائے کا ہوٹل ہے مارچ میں لاک ڈاؤن ہوا تو اسکافوجی ہوٹل بھی بند ہو گیا دو ماہ تک ہوٹل بند رہا مگر سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ کیطرف سے اسے سولہ ہزار روپے کا ناجائز بل بھیج دیا گیا

اسکاواحد ذریعہ معاش یہی چھوٹا سا ہوٹل ہے جس سے میں اپنا اور اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتا ہوں بجائے اسکے کہ ہوٹل دو ماہ بند ہونے کیوجہ سے مجھے گورنمنٹ کیطرف سے کوئی ریلیف دیا جاتا

الٹا مجھے محکمہ گیس کیطرف سے سولہ ہزار روپے کا بل بھیج دیا گیا جب میں درخواست لیکر گیس کے دفتر گیا تو مجھے کہا گیا حکومت کی پالیسی ہے ہم کچھ نہیں کر سکتے فکس بل ہے بھرنا پڑیگا

مشتاق احمد نے کہا کہ پہلے مہنگائی اس پر لاک ڈاؤن نے سفید پوش دیہاڑی داروں کو بھکاری بنا دیا ہے نہ وہ احساس پروگرام کی امداد کیلئے اہل سمجھے جاتے ہیں

نہ وہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلا سکتے ہیں اوپر سے کام بند ہیں وہ یہ ناجائز بل ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا نہ میری گنجائش ہے سابقہ ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں

میں کبھی گیس ڈیپارٹمنٹ کا نادہندہ نہیں رہا متواتر بلا تعطل ہزاروں روپے بل ادا کرتا رہا ہوں جس کا مکمل ریکارڈ میرے پاس موجود ہے مشتاق احمد نے حکومت پاکستان اور سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ کے

اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ برائے مہربانی مجھے بل میں ریلیف دیا جائے اگر مدینہ ریاست کی حکومت نے بے حسی کا مظاہرہ جاری رکھا تو میں خود کشی کرنے پر مجبور ہو جاؤں گا۔

_______________________________________________________________________________

ڈیرہ غازیخان :

میپکوٹیم پر حملہ کرنے والے ملزمان کو بغیرکاروائی رہاکرنے پر تھانہ گدائی پولیس کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے سینکڑوں ورکرز کاسرکل آفس میں احتجاج،

احتجاجی بینرز،کالی پٹیاں باندھ کر پولیس تھانہ گدائی کے خلاف نعرہ بازی،احتجاج میں شامل شرکاءکی پولیس کے ناروا رویہ کے خلاف تقاریر،زونل چیئرمین شہباز بھٹی کی جانب سے ایس ای

میپکوڈیرہ کو تحریری یادداشت پیش کی گئی تفصیل کے مطابق دوروز قبل ایس ڈی او غازی سب ڈویژن شہباز بھٹی نے سٹاف اور پولیس کی نفری کے ہمراہ بجلی چوری کے

خلاف علاقہ میں آپریشن کیاجس میں کئی بجلی چور پکڑے گئے اس دوران ایک علاقے میں سکھانی کالونی،مسلم ٹاو¿ن میں چند بجلی چوروں نے میپکوٹیم پر حملہ کیا

اور متعدد ملازمین کے ساتھ مارپیٹ بھی کی، ان ملزمان میں سے کچھ کوموجود پولیس ملازمین نے قابوکرلیااور تھانہ گدائی لیکر آئے تمام تفصیلات سے ایس ایچ او تھانہ گدائی کو زبانی

اورتحریری طور پر آگاہ کیاجس پر پولیس تھانہ گدائی نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ461-1,379.186مقدمہ کا اندراج کرلیا،

لیکن اگلے روزگرفتار شدہ ملزمان نے ہی میپکوٹیم کے لوگوں پر حملہ کردیایعنی ان گرفتار شدہ ملزمان کو تھانہ گدائی نے چھوڑ دیاتھا

جنہوں نے تھانہ سے آکر میپکوملازمین پر حملہ کردیااس تمام واقعہ سے لیبر یونین میںپولیس کے خلاف غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی

اور ایس ایچ او کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی احتجاج صبح 9سے شروع ہوا اور شام تک جاری رہا جس میں پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی

اور پولیس کے رویہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاگیا احتجاج میں شامل لیبر یونین کے عہدیداران ذوالفقار عباسی، ارشاد احمدکھوسہ،شوکت علی شیرانی،شہزاد عرف شادا،

محمدصدیق نے مطالبہ کیاکہ آئی جی پنجاب واقعہ کا نوٹس لیکر اعلی افسران پر مبنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیں اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں

تاکہ حکومت کی رٹ کو بحال رکھاجاسکے اس موقع پر ایس ای میپکوڈیرہ غازیخان کو احتجاج اور مطالبات پر مبنی تحریری یاد داشت بھی پیش کی گئی۔

__________________________________________________________________________________

ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ، ملتان روڈ کرمداد قریشی کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم،موٹر سائیکل سوار جاں بحق، نعش ڈیرہ غازیخان ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق ڈیرہ،

ملتان روڈ پر چوک قریشی کے قریب ڈیرہ سے ملتان کی جانب جانے والی تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے

مخالف سمت کو جانے والے موٹرسائیکل سوار ڈیرہ غازیخان کے رہائشی ستر سالہ محمد اسلم کو ٹکر ماردی حادثہ کے نتیجہ میں محمد اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے

موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔حادثہ کار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ریسکیو اہلکاروں نے

ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔




%d bloggers like this: