دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

01جون2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 جامپور

وقائع نگار۔

نوجوان سماجی کارکن اور معروف سرائیکی شاعر و گلو کار زاھد مستوئی کے چھوٹے بھائی مجاھد حسین مستوئی مرحوم کی نماز جنازہ پیپلز کالونی جامپور میں ادا کی گئی

جسمیں سیاسی سماجی کارکنوں صحافیوں شعرا کرام اور مقامی فن کاروں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی بعد ازاں قبرستان دربار محب شاہ میں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا

مرحوم کی رسم قل خوانی مورخہ 3 جون بروز بدھ صبح آٹھ بجے پیپلز کالونی بالمقابل گورنمنٹ بوائز ماڈل ھائی سکول جام پور ادا کی جائے گی دریں اثنا ءانتہائی خوش اخلاق اور ھنس مکھ نوجوان مجاھد مستوئی کی وفات پر سیاسی سماجی ادبی صحافتی شخصیات عبدالروف خان لنڈ ایڈوکیٹ ۔

ملک اسحاق علیم ایڈوکیٹ ۔ڈاکٹر ریاض احمد خان مستوئی ۔رانا لیاقت علی خان ایڈوکیٹ ۔ملک محمد اقبال ارائیں ۔حاجی محمد اکرم قریشی زبیر احمد خان لاشاری آفتاب نواز مستوئی ۔۔

ملک سبطین سرور ۔ملک. عابد حسین ایڈوکیٹ ۔ملک احسان عمران ارائیں ۔ ۔منصور احمد خان مستوئی ۔عبدالروف بالم ۔سلیم قریشی ۔جمشید احمد کمتر رسولپوری ۔غفور ملک ۔

مہر فیض سرائیکی ۔سلیم انسب بھٹی خلیل فریدی ۔عنایت اللہ مشرقی ۔حبیب اللہ طارق ۔فاروق فارس ۔ناصر ملک۔ابراھیم غوری ۔سلیم رازش کیفی رسولپوری ۔

رافع فریدی طارق اسماعیل احمدانی ۔نزیر احمدانی ۔جمیل احسن ۔کلیم اللہ بھٹی ۔معوذ نواز مستوئی ساجد رحیم بھٹی ۔ابراھیم غوری ۔حسن عبداللہ بھٹی ۔طاھر خان گوندل ۔

ندیم خان ڈاھا ڈاکٹر مرید حسین لنگاہ ۔شاہجہان لشاری ۔عبدالرحیم قریشی اور دیگر نے مجاھد حسین کی ناگہانی وفات پر گہر ے رنج وغم کا اظہار کرتے ھوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئیے صبر جمیل کی دعا کی ھے ۔

____________________________________________________________________________________


 جامپور

( وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ۔اس موقع پر انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مارکیٹ کمیٹی عملہ کو منڈی میں شکایات کاونٹر فعال کرنے اور کسانوں و خریداروں کی شکایات موقع پر فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنرراجن پور ذوالفقار علی نے سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ مارکیٹ میں صاف ستھری اور میعاری سبزیوں و پھلوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ناجائز منافع خوری اورمصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ منڈیوں میں کسان،آڑھتی اور خریداری کیلئے آنے والے افراد ماسک کا استعمال کریں

اورکورونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ ضلع بھر میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس اپنی کاروئیاں جاری رکھیں ۔

ذخیرہ اندوزوں اور زائد منافع خوروں کے خلاف بلا امتیازکریک ڈاون کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔ذخیرہ اندوز اور زائد منافع خور کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

عوام کو چاہئے کہ وہ ”قیمت ایپ پنجاب “کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور ایسے ملک دشمن عناصر کی نشاندہی کر کے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

________________________________________________________________________________


جام پور

( وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی ہدایات پر ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کی گئی کاروائیوں کی گذشتہ ماہ کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں 23پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 10لاکھ 32ہزار 2سو روپے

جرمانہ قومی خزانہ میں جمع کرایا جبکہ 5افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انہیں پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق مختلف مارکیٹوں کے 796دورے کر کے 4ہزار7سو88چھاپے مارے گئے۔

___________________________________________________________________________-

جامپور

( وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور کی تینوں تحصیلوں میں ٹڈی دل کی موجودگی کی موثر نگرانی کی جارہی ہے ۔ گذشتہ روز تحصیل راجن پور میں 1811ایکڑ رقبہ (فاضل پور260ایکڑ،شکار پور 290،نور پور 175،ونگ210،راجن پور150،فتح پور230،

ساہن والا 231،مٹھن کوٹ 265ایکڑ) ،تحصیل جام پور 1153ایکڑ (کوٹ طاہر112ایکڑ،جھوک مہار129،کوٹ جانو,59،کاٹلہ مغلان136،بولے والا127،جام پور103،محمد پور86،بخارہ69،اللہ آباد 102ایکڑ) اور تحصیل روجھان میں 875ایکڑ رقبہ (طارق آباد 153ایکڑ،چک مٹ 124،

بنگلہ اچھا319،روجھان 165،میراں پور114ایکڑ) کی نگرانی کی گئی۔اللہ کے فضل وکرم سے ان علاقوں میں کہیں بھی ٹڈی دل کی موجودگی رپورٹ نہیں ہوئی۔اب تک ضلع میں کل 4لاکھ 46ہزار146ایکڑ رقبہ کا سروے کیا گیا جبکہ 66ہزار6سو65ایکڑ رقبہ پر اسپرے کرکے ٹڈ ی دل کی بہت بڑی تعداد کو تلف کردیا گیا ہے۔

جس میں سے 15250ایکڑ رقبہ پر فضائی جبکہ 51415ایکڑ رقبہ پر زمینی آپریشن کے دوران اسپرے کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو ہر صورت میں ٹڈی دل کے نقصانات سے بچانا ہے۔ کیونکہ کسان ہماری معیشت کی بنیادی اکائی ہیں۔

ٹڈی دل کے حملہ کی صورت میں فوری طور پر تدارک کیا جائے۔ اس میں کسی قسم کی کوتاہی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ قومی مسئلہ ہے۔کسانوں کو ٹڈی دل کے حوالے سے آگاہ کرتے رہیں۔

جہاں ٹڈی دل کا حملہ ہو فورا اطلاع دیں۔ انشااللہ ہم سب مل کر مقابلہ کریں گے۔اور ٹڈ ی دل کے مکمل خاتمہ تک نہ میں خود چین سے بیٹھوں گا

اور نہ کسی متعلقہ افسر کو بیٹھنے دوں گا۔ انہوں نے کسانوں ںسے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

______________________________________________________________________________


جامپور

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ” پنجاب میونسپل سروسز پروگرام “کے حوالے سے ضلع بھر میں 55 منصوبوں پر کام جاری ہے

جن پر 250 ملین روپے لاگت آئے گی ۔یہ باتیں انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کے دوران کہیں۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ فہد بلوچ کے علاوہ ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ میونسپل کمیٹی راجن پور کی 6، جامپور کی 10، فاضلپور کی 9، روجھان کی 23 اور ٹاون کمیٹی کوٹ مٹھن کی 7 سکیموں پر کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ

کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور رواں مالی سال میں کام کو ہر صورت مکمل کیا جائے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی وکوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔





About The Author