دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

01جون2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

تھانہ ڈونگہ بونگہ پولیس کا ایگل اسکواڈ کے ہمراہ جواریوں کے خلاف کریک ڈاون، جوے کے اڈے پر چھاپہ سات جواری گرفتا, جواء پر لگی رقم اورموبائلز برآمد،

دو جواری ملزمان کی نشاندہی پر ناجائز اسلحہ بھی برآمد، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ،تفتیش جاری.

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہے،

ایس ایچ او تھانہ ڈونگہ بونگہ سب انسپکٹرمطلوب احمد کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ایگل اسکواڈ کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے سات عادی جواریوں کو گرفتار کر لیا،

ملزمان کبوتر بازی پر جواء کھیل رہے تھے،ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی ہوئی رقم برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے

جبکہ دوسری کارروائی میں تفتیش کے دوران دو جواریوں کی نشاندہی پر پولیس نے موضع راٹھی کھیڑا سے مظفر حسین سے ایک رپیٹر 12بور، حسن سے پسٹل 30 بور برآمد کرلیے.

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. اس موقع پر ایس ایچ او ڈونگہ بونگہ نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی.

ان کے خلاف مزید ایکشن لیا جائے گا ۔ڈی پی او قدوس بیگ نے ضلع بہاولنگر کو کرائم فری زون بنانے کا عزم کررکھا ہے.

اس سلسلہ میں ضلعی پولیس کا روزانہ کی بنیاد پر جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث خطرناک مافیا کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے.انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کام کر رہی ہے.

جرائم میں ملوث آخری مجرم کی گرفتاری تک ضلعی پولیس اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری، جانفشانی سے سرانجام دیتی رہے گی.

____________________________________________________________________________________


 بہاول نگر

(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاو کی روک تھام اور سدباب کے لیے حکومت کے ایس او پیز وضابطہ کار پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے تاکہ

احتیاطی تدابیر میں لاپرواہی کا خمیازہ دوسرے لوگ نہ بھگتیں۔ وہ ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں کورونا جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم ، ایم ایس ڈاکٹر انعام جمالی ،ڈی ایس پی لیگل محمد خان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں کہا کہ کورونا کو کنٹرول کرنے کے لیے احتیاط ہی حل ہے اور اس کے لیے عوام کو احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر وحید افسر باجوہ نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع بھر میں کورونا کے 53 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں

اور ضلع بھر میں ابتک 1950مشتبہ مریضوں کے سیمپلز لئے گئے ہیں جن میں سے 1260کورونا نیگیٹو ہیں جبکہ 588کے رزلٹ کا انتظار ہے

اور ضلع میں 48کورونا پازیٹو مریض ہیں. ضلع میں ایک کورونا مریض منچن آباد کے تاجر کا میو ہسپتال لاہور میں انتقال ہوا ہے۔

اجلاس میں کورونا کے مریضوں کے ایریا میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا بھی جائزہ لیا گیا۔

________________________________________________________________________________


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

بہاولنگر کروناوائرس کے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دی جائے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن

شہری انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں اور کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حافظ محمد جمیل نے اپنے آفس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کروناوائرس کے معتلق افواہوں پر توجہ نہ دی جائے

بلکہ روزمرہ معمولات زندگی کی انجام دہی کے دوران احتیاطی تدابیر کو پیش نظر رکھا جائے اور اس سلسلہ میں حکومتی پالیسی کے جاری کردہ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو

ہر صورت یقینی بنایا جائے بصورت دیگر ہمیں کسی بھی مشکل صورتحال سے نپٹنا پڑسکتا ہے

حکومت عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے جن پر عملدرآمد کیلئے انتظامی افسران دیگر اداروں کے ساتھ مل کر اپنے تمام وسائل بروئے کا لارہی ہے

لہذا تمام سیاسی،سماجی،مذہبی،حلقوں سمیت شہری حضرات کروناوائرس کے مزید پھیلاو کیلئے انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں.


About The Author