دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان میں حضرت شاہ شمس تبریزی کے 767 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز

زائرین کو محدود تعداد میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ عرس کی تقریبات میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی

ملتان میں برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس تبریزی کے 767 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہو گیا،،

کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر زائرین کو محدود تعداد میں عرس تقریبات میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے،،

معروف صوفی بزرگ برصغیر پاک وہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس تبریز کے 767ویں دو روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز سجادہ نشین درگاہ مخدوم طارق شمسی نے کیا ،،

کورونا کے خدشہ کے پیش نظر دور دراز سے آنے والے زائرین کو محدود تعداد میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ عرس کی تقریبات میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی

عرس تقریبات میں مردو خواتین عقیدتمندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں وہ تلاوت زکر ازکار اور دعاوں میں مصروف ہیں

عرس تقریبات کے لئے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے ۔

About The Author