سعودی حکومت نے عالمی وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ریاست بھر میں نئے قوانین لاگو کردئیے،
ماسک نہ پہننے والوں کو ایک ہزار ریال جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا،
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق نئے قوانین کے تحت اجتماعات میں پچاس افراد شرکت کرسکتے ہیں
تاہم اس سے زائد افراد کے اجتماع کو خلاف قوانین کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔
جبکہ اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو اپنا منہ اور ناک ڈھانپنا ضروری ہے،
اگر کوئی ادارہ خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا
اسے دس ہزار ریال جرمانے کا سامنے کرنا پڑے گا۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ریاست میں مقیم ہر شخص پر لازم ہے کہ
وہ گھر یا دفتر سے نکلتے وقت ماسک پہنے اور دیگر افراد سے سماجی فاصلہ بنائے رکھے۔
اے وی پڑھو
سعودی عرب کی کل آبادی 3 کروڑ 21 لاکھ سے تجاوز کرگئی
سعودی عرب کا ایئرلائنز کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ
سعودی عرب ای عمرہ گیٹ کے ذریعے ویزے کے اجرا کا طریقہ کار جاری کردیا گیا