دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افغان نیوز چینل کی گاڑی پر بم دھماکہ

نیوز اسٹیشن کے 15 ملازمین پرحملہ ہوا جس میں ایک صحافی اور وین کا ڈرائیور ہلاک ہوئے۔

افغان دارالحکومت کابل میں مقامی نیوز چینل کی گاڑی پر بم دھماکے سے صحافی اور ڈرائیور ہلاک

اور 6 زخمی ہوگئے، افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ اس وقت پیش آیا

جب چینل کا عملہ وین میں دفتر جارہا تھا۔

خورشید ٹی وی نیوز چینل کے نیوز ڈائریکٹر جاوید فرہاد نے بتایا کہ نیوز اسٹیشن کے 15 ملازمین پر

حملہ ہوا جس میں ایک صحافی اور وین کا ڈرائیور ہلاک ہوئے۔

تاہم ابھی تک حملے کی ذمہ داری کے بارے میں کوئی دعوی سامنے نہیں آیا،

رپورٹ کے مطابق ایک سال سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا حملہ ہوا ہے

جس میں چینل کے ملازمین کو نشانہ بنایا گیا۔

About The Author