دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر زور پکڑلیا

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ایک ہی دن میں 79 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر زور پکڑلیا،،

بڑھتے کیسوں کے پیش نظر حکومت نے کچھ روز قبل کھولے گئے

200 سے زائد اسکولوں کو ایک بار پھر بند کردیا گیا،، جبکہ پارکس اور میوزیم بھی بند کردئیے گئے ہیں،،

حکام کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ایک ہی دن میں 79 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،

جو دو ماہ کے دوران سب سے بڑی تعداد قرار دی جارہی ہے،

جنوبی کوریا میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار 402 اور 269 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

About The Author