نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

29مئی2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی سے )

صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ کورونا سے بچاو کے لیے لوگوں کو چاہیے کہ

وہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمل کریں۔یہ باتیں انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی،

چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی،لائیوسٹاک،انڈسٹری، زراعت اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران موجود تھے۔

اجلاس میں انسداد کورونا وائرس اقدامات، گندم خریداری مہم،انسداد ٹڈی دل آپریشن اور اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کے کنٹرول بارے بریفنگ دی گئی۔

محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع راجن پور میں 1500سے زائد مشتبہ افراد کو کارونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 23 لوگوں میں کورونا مثبت آیاتھا ان میں بیشتر کا تعلق پولیس اور محکمہ صحت سے ہے۔ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے روزانہ کی بنیاد پر سبز ی و فروٹ منڈی کے علاوہ مختلف مارکیٹوں میں پرائس مجسٹریٹس چھاپے مار رہے ہیں۔

رمضان المبارک کے مہینے میں ذخیرہ اندوزوں اور زیادہ منافع خوروں کے خلاف کاروائیاں کی گئی۔ رواں ماہ کے دوران اب تک 23پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 724مارکیٹوں کے دورے کرکے 4068چھاپے مارے اور 582خلاف ورزیوں پر 9لاکھ 53ہزار5سوروپے جرمانہ عائد کیا گیا

جبکہ 5افراد کے خلاف مقدمات درج کراکر انہیں جیل بھجوا دیا گیا ہے۔اور اب تک انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈیننس 2020کے تحت کاروائیوں کے دوران 131841بوری گندم ذخیرہ اندوزوں سے قبضہ میں لے کر محکمہ خوراک کے حوالے کردی گئی ہیں۔

گندم خریداری مہم بارے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گندم خریداری پہلا مرحلہ کا ٹارگٹ مکمل ہو چکا ہے جو کہ 20لاکھ سے زائد بوری خرید کرنے کا تھا

اور اب اضافی ہدف بھی بہت جلد مکمل ہونے والا ہے۔ اب تک ضلع بھر میں 118فی صد باردانہ تقسیم کیا جاچکا ہے جبکہ 112.5فی صد گندم خرید کی جاچکی ہے۔

اس موقع پر ٹڈی دل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع راجن پور میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ ضلع میں کل 4لاکھ 46ہزار146ایکڑ رقبہ کا سروے کیا گیا

جبکہ 66ہزار6سو65ایکڑ رقبہ پر اسپرے کرکے ٹڈ ی دل کی بہت بڑی تعداد کو تلف کردیا گیا ہے۔ جس میں سے 15250ایکڑ رقبہ پر فضائی جبکہ 51415ایکڑ رقبہ پر زمینی آپریشن کے دوران اسپرے کیا گیا

۔صوبائی وزیر لائیواسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ہر صورت میں ٹڈی دل کے نقصانات سے بچانا ہے۔

کیونکہ کسان ہماری معیشت کی بنیادی اکائی ہیں۔انہوں نے کسانوںسے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی پر یقین رکھتی ہے اس سلسلہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنی کاروائیاں مزید تیز کر دیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی زیر صدارت ٹڈی دل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ

محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات ٹڈی دل کی باقاعدہ سروے کریں اورٹڈی دل کے حملہ کی صورت میں فوری طور پر تتدارک کیا جائے۔

اس میں کسی قسم کی کوتاہی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ قومی مسل? ہے۔کسانوں کو ٹڈی دل کے حوالے سے آگاہ کرتے رہے جہاں ٹڈی دل کا حملہ

ہو فورا اطلاع دیں انشااللہ ہم سب مل کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ناگہانی آفات سے اللہ تعالیٰ ہم سب کو محفوظ رکھے۔ اس موقع پر بتایا گیا ہے کہ

اب تک66 ہزار ایکٹر سے زیادہ رقبہ پر سپرے کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ

جن مواضیعات پر انڈے دینے کا خدشہ ہو وہاں خاص طورپر ان علاقوں کا سروے کریں۔ اس موقع پر محکمہ زراعت کے افسران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی سے )

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبرراجن پور میاں جہانگیرنے کہا ہے کہ محکمہ لیبر پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے تمام ادارے جہاں ملازمین کام کر رہے ہیں۔

وہ ادارے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ہاں ملازمین کی رجسٹریشن کرائیں اور ملازمین سے 8 گھنٹے ڈیوٹی لی جائے اس سے زیادہ اوور ٹائم تصور ہو گا

اوور ٹائم کے ڈبل چارجز دینا ہونگے۔یہ باتیں انہوں نے آج راجن پور میں مختلف کام کرنے کی جگہوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ

گورنمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کو کم سے کم ماہانہ اجرت 17500 روپے دی جائے۔انہوں نے دکانداروں کو چیک کیا اور رجسٹریشن نہ ہونے پر اور ملازمین کو کم تنخواہ دینے پر

کریانہ سٹور،ہوٹل اور ریسٹورنٹ،سوئیٹس اینڈ بیکرز اورپٹرول پمپ کے چالان کیے اور ساتھ ہی میڈیکل سٹور کے بھی چالان کرکے اعلیٰ عدلیہ مجسٹریٹ دفعہ 30 سے جرمانے کرائے۔

انہوں نے واضح طور پر کہاکہ ان تمام اداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے اپنے ادارے رجسٹرڈ کرائیں اور ان کا ریکارڈ مرتب کریں،

حکومتی احکامات کی پابندی نہ کرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
٭٭٭٭

About The Author