مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

29مئی2020:آج ضلع رحیم یار خان میں کیا ہوا؟

ضلع رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

رحیم یار خان

تحصیل رحیم یار خان کے مواضعات دنیا پور گانگا، ٹھل گانگا، سنکدر آباد، محمود گڑھ، رنگ پور،

پوران کلر والی وغیرہ میں ٹڈی دل کا حملہ
آموں کے باغات، کپاس اور دیگر فصلوں کا شدید نقصان، کسان سخت پریشان،

کسانوں کو اپنے فصلات کو بچانے کے لیے خود چوکس رہنا اور میدان میں نکلنا ہوگا. ٹڈی دل کی تلفی میں حکومت کا ہاتھ بٹایا جائے.

ٹڈی دل پر لیمبڈا کا سپرے کیا جائے.آج ہم سب ٹڈی دل کی ابتدائی افزائش کی سٹیج پر کی جانے والی حکومت کی غفلت کی سزا بھگت رہے ہیں.

پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا کی کسانوں بھائیوں سے اپیل

……………………………………………………………………………………………………………………..

رحیم یار خان

کم وسائل اور انتہائی کم مشینری کے باوجود ٹڈی دل کے بہت زیادہ حملوں کے خلاف ہم ڈپی کمشنر رحیم یار خان علی شہزاد، چودھری ریاست علی اور ان کی ٹیم کے بھر پور دوروں اور کوششوں کو سلام کرتے ہیں. کسان بھائی اپنی فصلات کو بچانے کے لیے کڑی نگرانی کریں.

ٹڈی دل کی انسدادی مہم میں انتظامیہ اور حکومت کا ہاتھ بٹائیں. ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کرتے ہیں کہ

وطن عزیز سرائیکی وسیب کے رحیم یار خان سمیت تمام فوڈ باسکٹ اضلاع کو فوری طور پر سپرے کرنے والی جدید مشینری اوت وسائل مہیا کریں تاکہ ملک کو غذائی بحران اور قحط کی طرف جانے بچایا جاسکے. یاد رکھیں. فوج ملک کی رکھوالی ہے، کسان ملک کی خوشحالی ہے.

جام ایم ڈی گانگا.. ڈسٹرکٹ آرگنائزر
ملک اللہ نواز مانک.. ضلعی صدر
پاکستان کسان اتحاد رحیم یار خان

………………………………………………………………………………………………………………………….
رحیم یار خان
صوبے اور ملک بھر میں دوسرے شوگر ملز مالکان اور گروپس کی شوگر ملز کو بھی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کی طرح ٹڈی تلفی مہم میں فورا شامل ہو جانا چاہئیے

اس قومی و فلاحی اور قابل تقلید عمل کو فوری طور پر اپنانا چاہئیے.

ٹڈی دل کو کنٹرول نہ کیا گیا تو آج صرف کسان رو رہے ہیں.

ان کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں. کل پورے ملک اور ہر طبقہ روئے گا.

غذائی اجناس کی قلت اور بحران اژدھے کا روپ دھار کر منہ پھاڑے سب کو نگلنے کے لیے سامنے کھڑا ہوگا.

آج ٹڈی دل سے بالکل الگ تھلگ فیکٹریاں کارخانے اور کاروباری حضرات بھی اس بحران کی لپیٹ میں ہوں گے.

ٹڈی دل کو صرف کسانوں اور زمینداروں کا مسئلہ ہرگز نہ سمجھیں.

اس سوچ کو فورا ترک کرکے ٹڈی دل کی تلفی و انسدادی مہم میں شریک ہوں. یہ قومی جذبہ اور قومی خدمت ہے.

جام ایم ڈی گانگا… ڈسٹرکٹ آرگنائزر پاکستان کسان اتحاد رحیم یار خان
جام محمد راشد مجنوں گانگا

……………………………………………………………………………………………………………….
رحیم یار خان

ٹڈی دل کی تباہ کاریاں دیکھیں. یہ آم کے پودوں کا حشر نشر ہے. باقی فصلات کا اندازہ آپ خود لگا لیں کہ وطن عزیز میں ٹڈی دل کے حملے کی زد میں آنے والے علاقوں اور اضلاع کے حالات کہاں پہنچ چکے ہیں.

مذکورہ بالا تصاویر ضلع راجن پور تحصیل روجھان کے علاقے شاہ والی کے ایک باغ کی ہیں. جو صاحبان موقع کی صورت حال دیکھنا چاہتے ہوں

وہ ضلع رحیم یار خان کے معروف صنعت کار حاجی محمد ابراہیم کے اس فارم کا وزٹ کر سکتے ہیں.
پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے کہا ہے کہ

حکمران حالات کی نزاکت اور متوقع تباہ کن بحران کا احساس کریں. ٹڈی دل کرونا سے بڑی آفت اور وبا ہے. غذائی بحران سے بھوک ننگ اور بیماریوں میں اضافے کے ساتھ چوریوں ڈاکہ زنی،

بدامنی میں بھی شدید اضافہ ہوگا. ٹڈی کے خاتمے کے لیے حکمران، سرکاری ادارے، عوام و کسان اپنااپنا ذمہ دارانہ قومی کردار ادا کریں.

حکومت ملک کے اندر ٹڈی دل کی افزائش کو روکنے جے علاوہ بیرونی حملہ آور ٹڈی دل کے لشکروں کو بھی روکنے اور تلف کرنے کی مربوط اور ملک گیر مہم اپنائے.

صحرائی علاقوں میں جہازوں اور آبادی والے علاقوں میں بوم مشینوں اور دیگر بڑی مشینوں کے ذریعے سپرے کرنے کے انتظامات کو یقینی بنائے.

کسان اور زراعت کی تباہی سے قومی معیشت کی بربادی ہوگی. پاکستان غذا کے لیے بھی دوسروں کا محتاج ہو جائے گا.

%d bloggers like this: