برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے لیے مثبت نتائج حاصل کرلیے،
برطانوی وزیراعظم نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پیر سے پرائمری کلاسوں کے طلبہ اسکول جاسکیں گے۔
آوٹ ڈور ریٹیل اور کار شو رومز بھی پیر سے کھل جائیں گے
جبکہ پیر سے 6 افراد گھر سے باہر سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ملاقات کرسکیں گے۔
برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو طویل انتظار کے بعد دوستوں اور اپنے پیاروں سے ملاقات کا موقع ملے گا،
لوگوں کو چوکنا رہنا ہوگا اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اس دوران مانیٹرنگ جاری رہے گی کہ
کسی مقام پر وائرس بڑھنے کی صورت میں اقدامات کیے جائیں گے۔
اے وی پڑھو
لندن ، پاکستانی نژاد ڈاکٹر عدنان قادر چیف اکنانومسٹ تعینات
برطانیہ کا 20 ہزار افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان
لندن میں طوفانی بارش: اسپتالوں میں پانی داخل، سروس معطل