نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ:سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے نسلی فسادات میں شدت آگئی

سڑکوں پر موجود ہزاروں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی جاری ہیں

امریکی ریاست منی سوٹا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے نسلی فسادات میں شدت آگئی۔

منیاپولس شہر میں منگل کے روز مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا جو اب پرتشدد صورتحال اختیار کرچکا ہے۔

سڑکوں پر موجود ہزاروں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی جاری ہیں۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا،

جبکہ مشتعل افراد نے سپراسٹور پر دھاوا بول دیا۔

تاہم منیا پولس میں شروع ہونے والے احتجاج کی آگ اب دیگر شہروں تک پہنچ چکی ہے۔

صدر ٹرمپ نے سیاہ فام شہری کی ہلاکت کو المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ

محکمہ انصاف اور ایف بی آئی تحقیقات کر رہے ہیں۔

About The Author