نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

28مئی2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مطفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی آج 22واں یوم تکبیر نہایت جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے،

مقامی سطح پرمسلم لیگ ن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا جائے گا،

واضع رہے کہ 22سال قبل اس روز سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے

پاکستان کو اقوام عالم میں انتہائی طاقتور ممالک کی صف میں کھڑا کیا تھا اور اپنے دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا تھا،


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن ہے،اس دن پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا،

ایٹمی دھماکوں کے بعد کوئی بھی دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرآت نہیں کر سکے گا، پاکستان مسلم لیگ(ن)کے خالق وروح رواں کی سیاسی بصیرت اورقائدانہ فیصلے کی بدولت

28مئی 1998کووطن عزیزکادفاع ناقابل تسخیر بنادیاگیا اوربھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کرکے وطن عزیزپاکستان کودنیا کی ساتویں اور امت مسلمہ کاپہلا ایٹمی طاقت کے اعزازسے نوازاگیا،

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف اور صرف اپنے دفاع وبقاء اور توانائی بحران کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہے ،

22سال پہلے اپنے دفاع کی خاطرہی پاکستان نے سابق وزیر اعظم مےاں محمد نواز شریف کی قیاد ت میں 28مئی کو ایٹمی دھماکے کئے،

ان ایٹمی دھماکوں نے وطن پاکستان کو ناقابل فراموش قلعہ بنا دیا،انہوں نے کہاکہ اس موقع پر میں پاکستان کے ان تمام سائنسدانوں اورسیاسی قیادت کوخراج تحسین پیش کرتاہوں کہ جن کی انتھک محنت کی بدولت پاکستان ایک ایٹمی طاقت بنا،یہ انتہائی جرات اوربہادری کاکام اورفیصلہ تھا

جواس قوم نے انجام دیا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہنجراء خاندان آنے والے قومی الیکشن میں انشا اللہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے دوبارہ حکومت میں آکر اپنا ترقیاتی ایجنڈا پورا کریں گے،

انہوں نے کہا کہ،ہنجراء خاندان کی سیاست کا محور غریب عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرنا ہے،ہنجراء خاندان الحاج ملک سلطان محمود ہنجراء کی قےادت میں علاقے میں حقیقی معنوں میں

معاشی ترقی کی بناء پر اور عوام کی خدمت کی بدولت لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکاہے،عوام جانتی ہے کہ کس نے عوام کی خدمت کی ہے اور کون عوام کی خدمت کی غرض سے سیاست کررہاہے

اور کون عوام سے ووٹ لیکر غائب ہو جاتا ہے، ہم سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اسی لیے عوام ہم پر اعتماد کرتی ہے،

انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام باشعور ہیں ،شعبدہ بازوں کی چالوں کو سمجھ چکے ہیں ،ہنجراء خاندان نے عوام کی خدمت کیلئے24 گھنٹے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں ،

ملک احمد ےار نے کہا کہ عہدے اور اقتدار آنی جانی چیز ہے،ہنجراء خاندان لوگوں سے خدمت کے ذریعے رشتوں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے پر کاربند ہے، عزت اللہ تعالیٰ عطا کرتا اس کی بنیاد لوگوں کی خدمت ہے۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر )

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و نانا پی ٹی آئی راو غلام یسین نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب بھر کی میونسپل کمیٹیوں میں اتنی کرپشن نہیں ہوگی

جتنی کرپشن میونسپل کمیٹی کوٹ ادو میں کی جارہی ہے،6 ماہ پہلے ایک کروڑ کی لاگت سے مرمت ہونے والی مشینری ناکارہ دکھاکر دوبارہ کروڑوں ڈکارنے کا منصوبہ بنالیا گیا،

9 ٹریکٹروں کی مرمت کیلئے 63 لاکھ روپے،2 ونڈو اے سی کی مرمت کے لیے 5لاکھ روپے، رکشوں کی مرمت کے لیے 17لاکھ روپے ڈکار نے کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے،

الیکشن سے پہلے کرپشن کا خاتمہ کا ڈھنڈورا پیٹنے والے ایم این اے اور ایم پی اے کیوں خاموش ہیں ،خاموشی سے لگتا ہے وہ بھی اس کرپشن میں حصہ دار ہیں ،

انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں ہنجراء خاندان ایک انڈہ بھی چوری کرتا تھا تو اس کے خلاف بڑی بڑی خبریں لگ جاتی تھی، آج تو کروڑوں کی کرپشن کی جارہی ہے،

ایم این اے ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی ایک شریف آدمی ہیں اس کو اس کے اوپر ایکشن لینا چاہیے،راوغلام یاسین نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کوٹ ادو میں اتنی کرپشن ہو رہی ہے

جس کا کوئی حساب نہیں ، تحصیل ناظم کے دور سے آج تک اس میونسپل کمیٹی میں نہ رکنے والی لوٹ مارکا سلسلہ جاری ہے، راو غلام یسین نے کہا کہ 9ٹریکٹروں کی مرمت کے لیے 63 لاکھ روپے کی رکھی گئی

رقم سے 9 نئے ٹریکٹر خریدے جا سکتے ہیں جبکہ 2 ونڈو اے سی جو کہ 20 ہزار پے میں نئے مل جاتے ہیں ان کے لیے 5لاکھ مرمت کا رکھنا انتہائی افسوس کا مقام ہے،

انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کوٹ ادو میں تیل کی سپلائی کے لیے سابق وائس چیئرمین شاہد خان گورمانی کے بندے کو بغیر ٹینڈر لگائے ٹھیکہ دے دیا گیا ہے

جب کہ 5سولیٹر ڈیزل کا روزانہ خرچہ دکھایا جارہا ہے اتنا ڈیزل روزانہ کہاں خرچ ہو رہا ہے اس کا بھی حساب دیا جائے،راؤ غلام یاسین نے کہا کہ کروڑوں روپے تنخواہوں کی مد میں جاری ہو چکے ہیں

مگر میونسپل کمیٹی ملازمین دس دس ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں ، عید پر انہیں ایک تنخواہ دے کر ٹرخا دیا گیا،یہ غریب ملازمین جن کی اکثریت کے گھر کرائے کے ہیں ،

پنے بچوں کے اخراجات سے تنگ ہیں ،میونسپل کمیٹی میں اتنی بڑی ہونے والی کرپشن سے لگتا ہے کہ ایم این اے ایم پی اے سمیت اعلی افسران بھی اس میں حصہ دار ہیں ،

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار،چیف سیکرٹری پنجاب،

سیکرٹری بلدیات، کمشنر ڈیرہ غازی خان کو بھی درخواستیں ارسال کر رہے ہیں ،انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے مطالبہ کیا کہ

میونسپل کمیٹی میں ہونے والی کرپشن کی خفیہ طور پر چھان بین کی جائے اور کرپشن کرنے والے ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کرکے لوٹی ہوئی رقم واپس لیکر

سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے،دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف ےوتھ ونگ کے سابق تحصیل صدر رانا منیب نے سوشل میڈیاپر وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ

میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کرپشن کا گڑھ بن گئی، ایم پی اے اشرف رند مال بناو سکیم کا ٹھیکیدار ،9 ٹریکٹر مینٹینس کے نام پر 62 لاکھ پی کے ڈکار بھی نہ لی۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

پسند کی شادی جرم بن گیا ،سسر کی فائرنگ سے دامادگولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا، فائرنگ کرنے والے ملزم اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیے،

زخمی ہسپتال منتقل کاروائی شروع ہوگئی،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقے موضع چودھری میں شاہ نواز نے عرصہ 2سال قبل رستم شاہ کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی

جس پر لڑکی کا باپ اور بھائی مرتضی شاہ پسند کی شادی کرنے والے شاہ نواز کی جان دشمن بن گئے تھے،گزشتہ روز لڑکی کے والد رستم اور بھائی مرتضی نے شاہ نواز پر گھر کے قریب فائرنگ کردی،

ٹانگوں میں فائر لگنے سے شاہ نواز زخمی ہوگیا، فائرنگ کرنے والے ملزمان رستم اور مرتضی کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،فائرنگ کرنے والی بندوق بھی پولیس کے حوالے کردی،

پولیس کے مطابق ملزمان پہلے بھی شاہ نواز پر قاتلانہ حملہ کرچکے ہیں زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا مزید کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

میرے والد پر بچی کے قتل کا مقدمہ کیوں درج کرایا، شوہر کا بیوی پر قاتلانہ حملہ،بیوی تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل، متاثرہ خاتون کی تحفظ اور انصاف کی اپیل،

اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو چک نمبر511ٹی ڈی اے کے رہائشی غلام عباس کا اپنے والد منیر احمد سے جائیدا د میں حصہ مانگنے کا تنازعہ تھا،

گزشتہ دنوں حصہ مانگنے پر باپ منیر احمد نے غلام عباس کی 3ماہ کی بچی اپنی پوتی نور فاطمہ کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیاتھا جو کہ جاں بحق ہوگئی تھی

جس پر مقتولہ بچی کی ماں شمیم بانو کی مدعیت میں تھانہ سنانواں میں منیر احمد آرائیں کے خلاف مقدمہ نمبر175/20بجرم302 ت پ درج رجسٹر ہوا قاتل دادا گرفتا ر ہوا اور مقتولہ بچی کی ماں اپنے میکے

چوک سرورشہید چک نمبر527ٹی ڈی اے آگئی، والد کی گرفتار پر اس کے بیٹے غلام عباس کو شدید رنج ہوا ،اس نے اپنی بیوی کی منت سماجت کرنا شروع کردی کہ

میرے والد سے غلطی ہوگئی ہے، قتل کا مقدمہ واپس لے لو لیکن مقتولہ بچی کی ماں شمیم بانو نے مقدمہ واپس لینے سے انکار کردیا

جس پر غلام عباس نے بھی مشتعل ہوکر اپنے سسرال آکر اپنی بیوی پرچھری سے قاتلانہ حملہ کردیا اورچھری کے پے درپے وار کرکے شدید زخمی کردیا،

شمیم بانو کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید داخل کرادیا گیا جہاں پر اس کا علاج معالجہ جاری ہے،

متاثرہ خاتون نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے فوری تحفظ اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیاہے۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ ٹبہ شاہ یعقوب والا میں عید کے دوسرے روز سے بجلی بند،5روز قبل جلنے والا ٹرانسفارمرتبدیل کیا گیا نہ مرمت،

2سو گھروں کی بجلی بند،علاقہ مکین گرمی سے نڈھال،اہل علاقہ کا احتجاج،

اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو نے واحی قصبہ دائرہ دین پناہ ٹبہ شاہ یعقوب پر 5 دن سے بجلی غائب ہے،

اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ عید کے دوسرے روز ٹرانسفارمر خراب ہو گیا،خراب ہونے کے باعث ٹرانسفارمرکوتبدیل نہ کیا گیا

اور نہ ہی اس کی مرمت کی گئی جسکی وجہ سے 2سو گھروں پر مشتمل بستی تاریکی میں ڈوبی ہوئی ہے، بجلی کی بندش سے گرمی سے برا حال ہے،

اہل علاقہ نے کہا کہ اس حوالے سے میپکو انتظامیہ کو متعدد بار آگاہ کیا مگر وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے،

اہل علاقہ نے الزام عائد کیا کہ میپکو حکام پیسے مانگتے ہیں غریب عوام پیسے کہاں سے لائیں ،شدید گرمی میں بچوں بوڑھوں اور مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

ڈی سی مظفرگڑھ کی سخت ہدایات،خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کی شامت آگئی، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادوڈاکٹر فیاض علی جتالہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،

خوساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 30ہزارروپے جرمانہ کردیا،اس بارے تفصیل کے مطابق

حکومت پنجاب کی سخت ہدایات اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعین خان ترین کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکتر فیاض علی جتالہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے

اور مرغی کا گوشت سمیت دیگر اشےاء مہنگی فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاوائی کرتے ہوئے ان پر 30ہزارروپے جرانہ کردیا

جبکہ تونسہ بیراج مغربی کنارہ مارکیٹ کے دورہ کے دوران مرغی کا گوشت مہنگا بیچنے والے کو 3 ہزار جرمانہ روٹی کے ہوٹل ایک ہوٹل کو 25 سو روپے

دوسرے کو 15سو روپے جرمانہ روٹی کا وزن پورا نہیں تھا۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

حیوان نما انسان کی کتیا کے ساتھ زیادتی،اہل علاقہ نے ویڈیو بنا کر تھانے پیش کردی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج، اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع لدھا لنگر کے

رہائشی نذیر احمد کلاسرہ کا بیٹا محمد رمضان عرف گوبھی 2روز قبل ایک حیوان نماچیز کتیا کے ساتھ زنا کر رہا تھا کہ علاقہ کے معروف زمیندار مہر منظور حسین کلاسرہ کے بیٹے یامین اور

اس دوست محمدریاض نے اسے کتیا کے ساتھ زنا کرتے دیکھا تو اس کی وڈیو بنا کر اسے موقع پر قابو کرلیا، شور پر رمضان عرف گوبھی کی والدہ موقع پر آگئی

جس نے منت سماجت کرکے بیٹے کو چھڑالیا، ملزم نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ اس طرح کے کام نہیں کرے گا،

بعد ازاں ملزم رمضان عرف گوبھی نے الٹا ویڈیو بنانے والوں کے خلاف تھانہ کوٹ ادو میں جھوٹی اور من گھڑت کہانی بنا کر درخواست دے دی،

پولیس نے ویڈیو بنانے والوں کو گرفتار کیا تو انھوں نے پولیس کے سامنے وہ ویڈیو پیش کردی،

پولیس کوٹ ادو نے علاقہ کے زمیندار مہر منظور حسین کلاسرہ کی مدعیت میں ملزم محمد رمضان عرف گوبھی کے خلاف مقدمہ نمبر288/20زیر دفعہ377 درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

About The Author