دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار عاطف مزاری اپنے بیٹے کے ہاتھوں قتل

حقیقی بیٹے باسط مزاری نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کیاہے ۔عاطف خان مزاری کے جسم پر آٹھ گولیاں لگیں ۔ تاحال وجہ تنازع سامنے نہیں آسکی ۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار عاطف خان مزاری مبینہ طور پر اپنے بیٹے کی گولیوں کانشانہ بن گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان مزاری کو ان کے حقیقی بیٹے باسط مزاری نے فائرنگ کرکے قتل کردیاہے ۔عاطف خان مزاری کے جسم پر آٹھ گولیاں لگیں ۔ تاحال وجہ تنازع سامنے نہیں آسکی ۔

سردار عاطف خان مزاری کا تعلق ن لیگ سے تھا اور وہ گزشتہ اسمبلی میں ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے ۔ گزشتہ عام انتخابات میں بھی انہوں نے حصہ لیا تھا مگر کامیاب نہیں ہوسکے

About The Author