نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

27مئی2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

مظفرگڑھ

(علی جان سے)

ایس ایچ او تھانہ خیر پور سادات انسپکٹر محمد سلیم جتوئی سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں،

تفصیل کے مطابق،ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس، ڈی ایس پی علی پور خالد راؤف کی ہدایات پر ایس ایچ او انسپکٹر محمد سلیم جتوئی

نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا،

ایس ایچ او خیر پور سادات نے اپنی سپیشل ٹیم کے ہمراہ سپر نمبر 4 موضع مراد پور میں مخبر کی اطلاع پر کامیاب ریڈ کرتے ہوئے

بدنام زمانہ منشیات علی عرف بھولی آرائیں کے قبضے سے شراب کی 4 عدد کین پلاسٹک 120لیڑ دیسی شراب،90لیٹر لہن

برآمد کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات بند کر دیا،

دوسری کاروائی میں ملزم اللہ جیوایا عرف اللہ ڈیوایا گشکوری موضع بیٹ سے ایک ضرب رائفل کلاشنکوف معہ

تین گولیاں،ملزم اللہ وسایا ولد پیر بخش کے قبضے سے ایک ضرب پسٹل بمعہ

ایک گولی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیا۔


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

سےقومی اسمبلی حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ کے معروف سیاسی راہنماء رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے ایم پی اے اور سابق وزیر مال پنجاب نواب زادہ منصور احمد خان گروپ کے ساتھ شمولیت کا اعلان کر دیا.

اس سلسلے میں سینئر پارلیمینٹیرین, بزرگ سیاست دان اور تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان کے ساتھ حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ کے معروف سیاسی راہنماء رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور سینئر ہیڈماسٹر رانا فرزند علی کے

ہمراہ ایک طویل سیاسی نشست سینئر صحافی ملک نذیر سندیلہ کی رہائشگاہ پر ہوئی.

جس میں انہوں نے نواب منصور احمد خان کے ساتھ مستقبل میں ایک ساتھ چلنے اور ان کے ہمراہ سیاسی سفر کے آغاز کا عہد و پیمان کیا.

اس موقع پر سابق صدر پریس خان گڑھ کلب ملک رضوان الرحمن, ملک عبدالغفور سندیلہ,

نوابزادہ وقاص ہمایوں خان, ملک زاہد سندیلہ اور سابق کونسلر منیر حسین خان زرگر بھی موجود تھے.


مظفرگڑھ-

(علی جان سے)

علی پور روڈ، موچی والا پتن کے قریب گزشتہ روز دریائے چناب میں دو بہنیں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہو گئی تھی۔

ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ ٹیموں نے سرچ آپریشن جاری رکھتے ہوئے ایک خاتون کرن بی بی کی نعش گزشتہ روز ہی تلاش کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی تھی۔

جبکہ آج تیسرے روز بھی ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ ٹیموں نے سرچ آپریشن جاری رکھتے ہوئے دوسری 12 سالہ بچی ہیر کی نعش تلاش کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کی کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز ایک ہی دن میں ڈوبنے کے مختلف تینوں واقعات پر آج ریسکیو سرچ آپریشن تیز کر دیے گئے تھے۔


مظفر گڑھ

(خادم حسین سے )

تڈی دل کے خاتمے کیلئے سپرے کرنے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ محمد افضل قریشی کی قیادت میں محکمہ زراعت کی ٹیم فاضل کالرو پہنچی وہ صرف فوٹو سیشن کیلئے کیونکہ ان کے پاس سپرے مشینیں نہیں تھیں

اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ مشینیں ، ٹریکٹر وغیرہ کا انتظام کاشتکاروں نے کرنا ہے جو پہلے پسے ہوئے ہیں ہم نے صرف حاضری لگانی ہے حالانکہ دوپہر جو جب اسسٹنٹ ڈائریکٹر صاحب میرے پاس آ یے تو کہا کہ

آ ج شام کو گرینڈ آپریشن ہے اور مجھے کہا کہ آ پ نے شام کو جہاں تڈی دل مکمل ٹھکانا کرے تو لوکیشن ہمیں بتانا تو میں عصر سے لیکر رات گیارہ بجے تک پوری یونین کونسل میں چکر لگایا

اور تازہ صورت حال سے آ گاہ کرتے رہے لیکن رات کو خالی ہاتھوں آ گئے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جو کہ مظلوم کاشتکاروں کے ساتھ کھلا مزاق ہے اگر کاشتکاد یہ اقدامات کر سکتے تو وہ کب کے کر چکے ہوتے کیا

وہ ضلعی انتظامیہ کا انتظار کرتے، کیا وہ اپنی آ نکھوں سے اپنی فصلوں کو اجڑتا دیکھتے ، کیا محکمہ زراعت صرف فوٹو سیشن کیلئے بنایا گیا یے یونین کونسل فاضل کالرو میں تڈی دل 80 فیصد فصل کا نقصان کر چکی ہے

آگر یہی پوزیشن رہی تو 2,3 دن میں فصلات کا مکمل صفایا ہو جائے گا پلیز حکومت اس مسئلہ کو serious لے وگرنہ پاکستان بہت پیچھے چلا جائے گا کاشتکاروں کی وزیراعظم عمران خان ، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ،

ڈی سی مظفرگڑھ سے گزارش ہے کہ ضلع مظفرگڑھ کو PDMA میں شامل کیا جائے اور ایمرجنسی نافذ کر کے بروقت اقدامات کیے جائیں اور یونین کونسل فاضل کالرو کو آ فت زدہ کرار دے کر کسانوں کو معاوضہ دیا جائے

کیونکہ ہماری یونین کونسل فاضل کالرو ضلع مظفرگڑھ کی پسماندہ ترین یونین کونسل ہے

یہاں کے تقریباً 90 فیصد کسان نہایت ہی غریب ہیں لوگ پہلے کرونا وائرس کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں

اب یہ مصیبت آ ن پڑی ہے حکومت کو تڈی دل کے خاتمے کیلئے ایمرجنسی اقدامات کرنا ہوں گے ورنہ دیر ہو جائے گی.


مظفر گڑھ

خانگڑھ زونل چیئرمین مظفرگڑھ سید انتظار مہدی شاہ بقضائے الہٰی سے انتقال کر گئے تھے،

ان کی تدفین محکمہ صحت کے S.O.P کے مطابق کی گئی،اس موقع پر مختصر افراد موجود تھے۔

لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹاؤن کیمٹی خان گڑھ کی نااہلی کورونا پازیٹو مریض کی تدفین کے بعد استمعال شدہ

لباس پھینک دیا جو لڑکوں نے پہن لیا۔


مظفرگڑھ

۔ایم این اے پاکستان پیپلز پارٹی این اے 184 مظفرگڑھ نوابزادہ افتخار احمد خان کا مظفرگڑھ کے علاقوں میں ٹڈی دل کی شدید حملہ پر کہنا تھا کہ

سابق صدر آصف علی زرداری صاحب نے ایک سال قبل قومی اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر میں حکومت کی توجہ آنے والے دنوں میں ٹڈی دل کے خطرے کی نشاندہی کی تھی

اور ان کا کہنا تھا کہ اگر اس کے لیے بروقت اقدامات نہ کئے تو ہمارے ملک کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے مگر اس نااہلی اور نالائق سلیکٹڈ حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی

اور آج صورتحال سب کے سامنے ہے کہ بلوچستان سندھ میں کپاس دھان جوار مکئ اور سبزیات کی فضل کو زبردست نقصان کے بعد اب جنوبی پنجاب میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہے

اور فضلات اور باغات کا صفایا کر رہی ہے کوئی آواز اٹھائی جائے تو بجائے کاشتکار کے ساتھ تحاون کرنے کہ اور اس کا تدارک کرنے کے انتہائی سنگدلی سے کہا جاتا ہے

اس پر سیاست نہ کریں کون اس سلیکٹڈ حکومت کو سمجھائے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی کی ہسیت رکھتی ہے

آنے والے دنوں میں ملک غذائی قلت کا شکار ہو سکتا ہے اور ہماری 70 فیصد آبادی کا تحلق زراعت سے وابستہ ہے وہ بھوک سے مر جائیں گے ۔

ہمارے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر جہازوں کے ذریعے سپرے کا انتظام کیا جائے ورنہ یہ کرونا سے بڑا قومی المیہ ہو گا۔


مظفرگڑھ :

تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ واپس لینے کیلیے ملزمان کا مدعی مقدمہ پر دباو۔ طالبہ اور اسکے اہلخانہ کو جان سے مارنے اور ناجائز مقدمات میں پھنسوانے کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

ملزمان نے عبوری ضمانت کراکے فرسٹ ائیر کی طالبہ اور اسکے خاندان کا جینا حرام کردیا۔طالبہ کا اہلخانہ کے ہمراہ آئی جی پنجاب سے تحفظ کا مطالبہ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے قاضی والا کے رہائشی اوباش نوجوان احتشام نے

غریب خاندان کا جینا حرام کر دیا ہے،مذکورہ اوباش نوجوان نے کئی مہینوں سے فرسٹ ائیر کی طالبہ ثناء کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو معمول بنالیا تھا۔

طالبہ نے مذکورہ نوجوان کی حرکتوں سے تنگ آکر تھانہ سول لائن مظفرگڑھ میں درخواست دی تو اوباش نوجوان احتشام مشتعل ہوگیا اور طالبہ کے گھر گھس کر طالبہ کے ساتھ زبردستی زیادتی کی غرض سے طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی ۔

اہلخانہ کی مزاحمت پر گھر میں موجود افراد کو اوباش نوجوان کے غنڈوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ڈنڈوں سوٹوں کا بے دریغ استعمال کرکے غنڈوں نے طالبہ کے اہلخانہ کی ٹانگیں بازو توڑ دئیے،پولیس نے اوباش نوجوان احتشام باقر دستی شاکر دستی ناصر دستی جاوید دستی اختر دستی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان نے عبوری ضمانتیں کرا کر متاثرہ خاندان کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ مقدمہ واپس اٹھانے پر مجبور کرنے کیلیے غنڈوں نے طالبہ کو اغوا کرنے،جان سے مارنے اور ناجائز مقدمات میں پھنسوانے کی دھمکیاں دیں ،

طالبہ نے اہلخانہ کے ہمراہ پرامن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوے کہا کہ ان غنڈوں کی وجہ سے وہ گھر میں محصور ھو کر رہے گئے ہیں

۔اور ان غنڈوں کے خوف سے وہ اپنی تعلیم جاری رکھنے سے بھی قاصر ہیں۔

طالبہ اور اہلخانہ نے آئی جی پنجاب، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے اوباش نوجوان اور اسکے غنڈوں کی

دھمکیوں کا نوٹس لے کر انہیں تحفظ فراہم کرنے اور تھانہ سول لائن میں

اوباش نوجوان اور اسکے ساتھیوں پر درج مقدمہ میں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About The Author