دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا کی پہلی نجی اسپیس فلائٹ آج خلا بازوں کو لے کر روانگی کے لیے تیار

ناسا کے مطابق خلاباز رابرٹ بینکن اور ڈوگلس ہرلے کو ان تمام چیزوں کی ریہرسل کروائی گئی

دنیا کی پہلی نجی اسپیس فلائٹ آج خلا بازوں کو لے کر روانگی کے لیے تیار،،

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں روانگی سے قبل ناسا اور اسپیس ایکس ٹیم نے خلابازوں کو ڈریس ریہرسل کروائی،،

ناسا کے مطابق خلاباز رابرٹ بینکن اور ڈوگلس ہرلے کو ان تمام چیزوں کی ریہرسل کروائی گئی

جن کو وہ اصل مشن پر کریں گے،، گزشتہ نو سال میں یہ پہلا خلائی مشن ہے

جو امریکہ کی سرزمین سے خلا بازوں کو لے کر زمین کے مدار میں جائے گا۔

دونوں خلا باز خلائی شٹل کریو ڈریگن کے ذریعے خلا میں جائیں گے

جسے فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس اسٹیشن سے فالکن 9 نامی راکٹ کے ذریعے زمین کے مدار میں بھیجا جائے گا۔

خلائی شٹل اور راکٹ دونوں امریکی کمپنی اسپیس ایکس نے تیار کیے ہیں

اور یہ خلا بازوں کو زمین کے مدار میں لے جانے والا کسی بھی نجی کمپنی کا پہلا مشن ہوگا۔

ناسا کے مطابق 2011 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ

امریکہ کی سرزمین سے کوئی اسپیش شٹل خلا بازوں کو لے کر خلا میں جائے گی۔

About The Author