دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی ریلے میں بہہ کر دو افراد جاں بحق ہو گئے

سعودی عرب کے عسیر ریجن میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے موسلادھار بارشیں ہو رہی ہیں

سعودی عرب کے صوبے عسیر ریجن میں موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی ریلے میں بہہ کر دو افراد جاں بحق ہو گئے  ۔

سعودی عرب کے عسیر ریجن میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے موسلادھار بارشیں ہو رہی ہیں ۔

سیلابی پانی کی وجہ سے جس کے باعث صحرائی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔

سیلابی ریلے میں بہہ کر دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔

جبکہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے پانی کی وجہ قدرتی آبشار بھی علاقوں کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہی ہیں

متعدد پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے ۔

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مملکت کے کئی علاقوں میں بارش جبکہ

متعدد میں گردوغبار کا طوفان برپا رہے گا۔

About The Author