مقبوضہ کشمیر: کورونا نے ایک اور جان لے لی
کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی
سرینگر
(ساوتھ ایشین وائر)
مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور خاتون کی موت ہوئی ہے اور اس طرح سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے ارنہال علاقے سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ خاتون کی موت کے ساتھ جموں و کشمیر میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی ہے،
جن میں سے 19 کا تعلق کشمیر سے جبکہ 2 جموں کے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خاتون کو سینے میں درد محسوس ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،
جہاں انہیں آیسولیشن میں رکھا گیا تھا۔ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا۔
وادی کشمیر میں گزشتہ 8 دنوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 10 مریض موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔
ان میں سے سات کی عمر پچاس برس سے زیادہ تھی۔اس یونین ٹریٹری میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1489 ہو چکی ہے
اور جن میں سے 749 سرگرم ہیں اور 720 رو بہ صحت ہو گئے ہیں۔
سرکاری افسر کے گھر میں بنائی گئی عسکری پناہ گاہ تباہ
سرینگر
(ساوتھ ایشین وائر)
جموں و کشمیر کی پولیس نے ضلع پلوامہ کے راجپورہ میں ایک سرکاری افسر کی دکان کے نیچے عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ کو تباہ کر دیا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر جموں کشمیر پولیس، فوج کے 44 راشٹریہ رائفلز اور پولیس کی اسپیشل آپریشن گروپ نے مشترکہ طور پر پلوامہ میں ایک نائب تحصیلدار نذیر احمد وانی ولد عبد الاحد وانی ساکنہ بیلو پلوامہ کے
گھر کی تلاشی لی۔ تلاشی کاروائی کے دوران فوج نے ایک دوکان کے نیچے زیر زمین عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔
پولیس تھانہ راجپورہ میں دفعہ 18، 19، 39 کے تحت 39/2020 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
تفتیش جاری ہے اور اس کے لیے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ نائب تحصیلدار ہلاک شدہ عسکریت پسند لیاقت احمد وانی ساکنہ بیلو راجپورہ کا چچا ہے
اور ان کا ایک بھائی منیر احمد وانی بھی ایک عسکریت پسند تھا، جو 1996 میں ایک فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج عید منائی جا رہی ہے۔
گزشتہ روز کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے کہا کہ ‘جموں و کشمیر میں 24 مئی کے روز عید منائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ چاند نظر آ گیا ہے’۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ وادی کے بیشتر علاقوں مساجد میں چاند نظر آنے کے اعلانات کیے گئے۔
مفتی ناصر الاسلام نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو عید کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ
‘یہ عید پورے جموں و کشمیر کے لیے امن و خوشحالی کا پیغام لے کر آئے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مہلک بیماری جس کی زد میں اس وقت پوری دنیا آچکی ہیں کو دور کرے’۔
مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشنز
مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں کو محاصرے میں لے لیا ہے، ضلع پلوامہ کے رہموں اور مترگام علاقے میں علاقے میں فوسز کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق تلاشی کاروائی کے دوران نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور فورسز پر پتھراؤ کیا۔پولیس نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔
ذرائع نے بتایا کہ کہ نوجوانوں اور فورسز کے مابین اس جھڑپ میں ایک نوجوان زخمی ہوا ہے، تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
ضلع شوپیاں کے تاچھلو اور اونیور علاقہ میں بھی فوج نے تلاشی کاروائی شروع کر دی ہے۔ ضلع کلگام کے فرسیل علاقے کو بھی میں فورسز کی جانب سے تلاشی کاروائی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
اے وی پڑھو
پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
لتا منگیشکر بلبل ہند
بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا ایمرجنسی الرٹ جاری