جون سے بیرون ممالک سے برطانیہ آنے والوں کو 14 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا،
برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے کہا ہے کہ قرنطینہ کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ کیا جائے گا۔
نیوز کانفرنس کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ پابندیوں کا خیال رکھنے کی یقین دہانی نہ کرانے والوں کو داخلے سے روک دیا جائے گا۔
جبکہ نئی پابندیوں کا اطلاق ٹرین اور فیری کے ذریعے برطانیہ پہنچنے والوں پر بھی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل پروفیشنل اور ایگریکلچرل ورکرز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔
اے وی پڑھو
لندن ، پاکستانی نژاد ڈاکٹر عدنان قادر چیف اکنانومسٹ تعینات
برطانیہ کا 20 ہزار افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان
لندن میں طوفانی بارش: اسپتالوں میں پانی داخل، سروس معطل