دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

22مئی2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

وراثتی زمین کا حصہ مانگنے پر طیش میں آنے والے دادا نے 3ماہ کی پوتی کو زمین پر پٹخ دیا،بچی موقع پر جاں بحق،بہو کی مدعیت میں سسر کے خلاف پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ چک نمبر 611 ٹی ڈی اے کا رہائشی غلام عباس آرائیں عرصہ دراز سے اپنے والد منیر حسین آرائیں سے اپنے حصہ کی وراثتی زمین کا تقاضہ کرتا تھا جو کہ

منیرحسین اسے نہیں دینا چاہتا تھا،حالات سے تنگ غلام عباس آرائیں گزشتہ روز اپنی 3ماہ کی بیٹی نور فاطمہ کو لیکر والد منیر کے پاس گیا اور اپنی بیٹی کا واسطہ دے کر اسے

وراثتی زمین طلب کی تو منیرحسین طیش میں آگیا اور 3ماہ کی ہوتی کو اٹھا کر زمین پر دے مارا جس سے وہ

موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی پولیس تھانہ سنانواں نے نور فاطمہ کی والدہ شمیم بی بی کی مدعیت میں اس کے سسر کے خلاف مقدمہ نمبر 175/20زیر دفعہ302درج کرلیا ہے۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

بھرے بازار میں شہری کی جیب سے قیمتی موبائل نکالنے والے موبائل چور کولوگوں نیرنگے ہاتھوں پکڑ لیا،

خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے،پولیس نے موبائل برآمد کرکے موبائل چور کو حوالات میں بند کر دیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھا نہ کوٹ ادو کے علاقہ چار کھمبا مارکیٹ میں گزشتہ روز وارڈ نمبر 7 کوٹ ادو کا رہائشی رضوان راجپوت

بھریبازار میں شاپنگ کیلئے آئے موضع چودھری کے رہائشی محمد عالم لوہار کی جیب سے 2قیمتی موبائل نکالے جسے بازار میں آئیلوگوں نے دیکھ لیا اور اسے پکڑ کر خوب تشد د کا نشانہ بنایا،

بعد ازاں 15کی کال پر پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے قیمتی موبائل برآمد کرکے موبائل چور کو حوالات میں بند کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

معروف سماجی کارکن عادل بذدار نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ ایس ایچ او کوٹ ادو ادریس خان فرض شناس اور بہادر پولیس آفیسر ہیں،جب سے انہوں نے کوٹ ادو میں بطور ایس ایچ او چارج

سنبھالا ہے کرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، انہوں نے شہر میں بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کیا اور موٹر سائیکل چورگینگ کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے موٹر سائیکل برآمد کیں،

پتنگ اور قاتل ڈور فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوے سیکٹروں زندگیاں بچائیں، عادل بذدار کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او ادریس خان نے لاک ڈاون کے دوران دن رات محنت کرکے اپنے فرئض سرانجام دییاور لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنائیں،

انہوں نے انجمن تاجران کے نمائندوں کے تحفظات پر بازار میں پولیس کا گشت بڑھایا اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا(تصویر ای میل کردی ہے)


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

ماموں کے گھر جانے والی بیوی پر خاوند نے چاقو چلا دیئے،زخمی حالت میں بیوی ہسپتال داخل،ماموں زاد کی مدعیت میں مضروبہ کے خاوند کے خلاف مقدمہ درج،

دوستی نہ لگانے کی رنجش پر اوباش کا شادی شدہ خاتون پر تشدد،بالوں سے پکڑ کر سڑک کنارے گھسیٹتا رہا،نیم برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار،مقدمہ میں صلح نہ کرنے پر مسلح افراد کی شہری کے گھر کے باہر ہوائی فائرنگ،

سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر فرار،رشتہ کے تنازعہ پر درجنوں مسلح افراد کا زمیندار پر تشدد،رقبہ میں کھڑا ٹریکٹر تباہ کردیا،ٹریکٹر کے ٹائر بھی پھاڑ دیے،

رقبہ سے کھاد ڈیزل و دیگر سامان لے کر فرار،اوباشوں کا چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بیوہ کے گھر دھاوا، ماں بیٹے پر وحشیانہ تشدد، اہل علاقہ کے آنے پر فرار، تھانہ پر اندراج کرائے بغیر مکان کرایہ پر دینے والے مالک مکان

سمیت کرایہ دار کے خلاف کاروائی،پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ ریاض آباد میں محمد ابو بکر مشوری کے گھر اس کی ماموں

زادرضیہ بی بی ملنے آئی تو اسی اثنا میں اس کا خاوند منیر افتاب ابوبکر کے گھر داخل ہوگیا اور چاقو نکال کر اپنی بیوی پر چاقو کے وار کر کے اسی زخمی کرکے فرار ہوگیا،

زخمی رضیہ بی بی کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو داخل کرا دیا گیا، پولیس کوٹ ادو نے ابوبکر کی مدعیت میں رضیہ بی بی کے خاوند منیر آفتاب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

تھانہ داِئرہ دین پناہ کے علاقہ میں اوباش محمد سلیم قریشی ہمسائے اصغر سیال کی بیوی مریم بی بی سے دوستی لگانا چاہتا تھا اور وہ جب گھر سے باہر نکلتی تھی

تو اس سے چھیڑخانی کرتا تھا،گزشتہ روز مریم بی بی فصل کی کٹائی کے لیے گھر سے باہر جا رہی تھی کہ اسی اثنا میں سلیم قریشی نے اس پر آوازیں کسنا شروع کر دیں،

مریم بی بی کے برا بھلا کہنے پر سلیم قریشی طیش میں آگیا اور اسے بالوں سے پکڑ کر سڑک کنارے گھسیٹتا رہا جس سے اس کے کپڑے پھٹ گئے اور اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا،راہگیروں کے آنے پر نیم برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا،

تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع چودھری میں علی اصغر لاڑکے بیٹے محمد عثمان کو اس کے رشتہ دار عطامحمد لاڑنے مارا تھا جس کی علی اصغر نے ان کے خلاف تھانہ کوٹ دو میں درخواست دی ہوئی تھی

جس کے لیے عطا محمد لاڑ کئی بار صلح کے لئے کہتا رہا تھاجس کا اصغر لاڑ انکار کرتا تھا، گزشتہ روز علی اصغر لاڑ قریبی مسجد میں نماز پڑھنے گیا ہوا تھا کہ

اس کی اثنائیں عطامحمد لاڑ اپنے دیگر ساتھیوں ثاقب لاڑ،سلیم لاشاری، اظہر لشاری،شانی شاہ کے ہمراہ مسلح اسلحہ اس کے گھر کے باہر آکر ہوائی فائرنگ شروع کر دی،

ہوائی فائرنگ پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے، جنھیں دیکھ کر ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے،تھانہ سناواں کے علاقہ چک نمبر 600ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد عیسی ڈاہا سے مرید حسین ڈاہا سے رشتہ کا تنازعہ چلا آ رہا تھا،

گزشتہ روز محمدعیسی ڈاہا اپنی گندم تھریشر کرکے ٹریکٹر ٹرالی پر لوڈ کر رہا تھا کہ اسی اثناء۔ میں مرید حسین اپنے دیگر ساتھیوں غلام فرید، غلام عباس، وقاص،خالد، یونس، سجاد،غلام رسول، کامران، صفدر، غلام شبیر، افضل، فیاض احمد، سجاد،نیاز، ریاض،

اکرم،خالد، غفور کے ہمراہ مسلح ڈنڈیسوٹے وہاں پہنچ گئے اور اس کے ٹریکٹر کو ڈنڈوں سوٹ سے تباہ کرنے کے بعد ٹریکٹر کے ٹائر پھاڑ دیے،مزاحمت پر عیسی ڈاہاپر تشدد کیا اور رقبہ میں رکھا ڈیزل اور کھاد ودیگرسامان اٹھا کر فرار ہوگئے،

تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع ہنجرائی مستقل میں بیوہ انور بی بی کے گھر شعیب، ندیم، سلیم، جمیل، عباس،امام بخش، درویش،2

نامعلوم کے ہمراہ مسلح آتشیں اسلحہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے داخل ہوگئے اور گھر میں موجود بیوہ انور بی بی اور اس کے بیٹے یونس کو تشدد کا نشانہ بنایا،

اہل علاقہ کے آنے پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس کوٹ ادونے تھانہ پر اندراج کرائے بغیر اپنا چوبارہ کرایہ

پر دینے والے خلیل احمد انصاری سمیت کرایہ دار باجوڑ ایجنسی کے رہائشی قیوم پٹھان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

برصغیر کے معروف شاعر بیاض خان سونی پتی مرحوم،معروف نعت گو شاعر نیاز کوکب مرحوم کے چھوٹے بھائی، شاہنواز خان،ندیم خان،کلیم زبیر خان اور اعجاز خان کے والد،پریس کلب کوٹ ادو کے صدر حاجی محمد سلیم ریاض کے چچا معروف

صوفی بزرگ و روحانی پیشوا حضرت صوفی سرفراز عزیزی المعروف حضرت جی کرونا کے باعث کراچی میں اتتقال کر گئے،مرحوم 3روز سے ضیائالدین ہسپتال کلفٹن کراچی میں زیر علاج تھے،

روحانی پیشوا حضرت صوفی سرفراز عزیزی کی وفات پر کوٹ ادو کی سیاسی،سماجی و دینی حلقوں کے علاوہ ڈاکٹرز، وکلا اور تاجر برادری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے،

دریں اثنا پریس کلب کوٹ ادو کے صحافیوں سابق صدور بابر عزیز چوہدری، شیخ محمد عثمان، محمد طاہر روحانی،سینئر صحافیوں ڈاکٹر عبدالشکور،شیخ فیاض احمد،نعیم جاوید چوہدری، محمد اظہر فاروق،آصف شہزاد خان،

سعید احمد انصاری عمردراز،طارق اسماعیل بھٹہ،محمد طارق روحانی،چوہدری محمد اطہر، رانا گل شیر احمد،حاجی عبداللہ جان،رانا محمد شفیق،محمد امجد جمشید،ابوالکلام آزاد،غیور اشرف ودیگر نے پریس کلب کے صدر حاجی محمد سلیم ریاض سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے

مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے,مرحوم کا جسد خاکی کراچی سے کوٹ ادو ان کے آبائی شہر لایا گیا جہاں آج 11 بجے دن میونسپل اسٹیڈیم میں انکی نماز جنازہ ادا کردی گئی

جس میں کوٹ ادو کی سیاسی،سماجی و دینی حلقوں کے علاوہ ڈاکٹرز، وکلا اور تاجر برادری ہر طبقہ کے لوگوں نےشرکت کی۔


ّکوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا ء ،

سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی ،مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک غلام قاسم ہنجرا ء نے طیارے کے حادثے میں

قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کرتے ہوئےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طیارہ گرنے کے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہواہے،

ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں،

دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ ساری قوم کو غمزدہ کر گیاہے۔


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

سردارعبدالحئی خان لسکانی امیرتحصیل جتوئی تحریک لبیک پاکستان نے کہا کہ رمضان میں خودساختہ مہنگائی نے غریبوں کی چمڑی ادھیڑکےرکھ دی بچی کھچی عیدپراترجائے گی

جس کی مکمل ذمہ دار لوکل گورنمٹ ہے جو بھتہ لے کر موج میں رہتے ہیں لوکل گورنمنٹ میں اگرتھوڑی سی انسانیت باقی ہے تو گراںفروشوں اورخودساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف باتوں میں نہیں عملی کاروائی کرکے دکھائیں

انہوں نے مزید کہا کہ احساس کفالت پروگرام میں حقداروں اورغریب ناداروں کو انکا حق نہیں ملااحساس کفالت پروگرام میں جس طرح رقم کی ترسیل کی گئی

اس سے عمران حکومت کی نااہلی کھل کرسامنے آگئی ہے احساس کفالت پروگرام میں زمینداروں نے تو خوب مزے لوٹے مگر غریب مستحق کو قریب نہیں آنے دیا

جس سے واضع ہوتاہے یہ حکومت غریب کش ہے۔ حکومت کے پاس غریب مستحق لوگوں کا ڈیٹا موجود نہ ہونے کی وجہ سے پی پی پی کے نقش قدم پر چل پڑے یعنی ب

ے نظیرانکم سپورٹ کے ڈیٹاپررقم کی تقسیم کی گئی جس میں غریبوں سے زیادہ مالداروں کو نوازا گیا ہے۔


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

ماہ صیام برکتوں،رحمتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ اللہ تعالی کے اس مقدس مہینے کی برکت سے کرونا وبا سے ہم سب کو نجات ملے گی میڈیا کے مثبت کردار سے مسائل حل ہو سکتے ہیں

ان خیالات کا اظہار سابق ناظم سبائے والااور امیدوار چیرمین ٹاون کمیٹی جھگی والا سردار خالد عباس خان جتوئی نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بخاری گروپ کے کارکن ماہ رمضان میں غریب اور محروم طبقے کا خیال رکھیں۔

ان کی عملی طور پر مالی مدد کریں تاکہ وہ عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔ انہوں نے بخاری گروپ کے قائدمخدوم باسط احمد سلطان بخاری کی سیاسی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ

ان کی مدبرانہ سیاسی رہنمائی سے بخاری گروپ کی عوامی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ إن شاءالله متوقع بلدیاتی انتخابات میں بخاری گروپ ضلع بھر میں تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

علاقہ میں جاری ترقیاتی منصوبے بخاری گروپ کی مثالی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا مخدوم باسط احمد سلطان بخاری ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے حقہ این اے 185کے عوام کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں۔

بخاری گروپ ورکرز اور سپورٹرز کے مفادات کا بھرپور تحفظ کرتا ہے۔اور انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتا۔ یہی وجہ ہے کہ بخاری گروپ کی حمایت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

حلقہ این اے 185 کی کوئی بستی ،کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں مخدوم باسط سلطان بخاری کے ترقیاتی منصوبے شروع نہ ہوئے ہوں۔ جتنے ترقیاتی کام بخاری گروپ نے کراۓ۔

کسی بھی حلقے میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ مخدوم باسط احمد سلطان بخاری کی دانشمندانہ قیادت گروپ کیلیے سرمایہ افتخار ہے۔ وہ عوام سے کیے گۓ تمام وعدے بتدریج پورے کر رہے ہیں۔

علاقہ سے بے روزگاری، غربت اور پسماندگی سے خاتمے کیلیے ایم این اے باسط احمد سلطان بخاری کی کوششیں ضرور ثمر آور ثابت ہوں گی۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں اور مسائل کی نشاندہی کر کے اپنا موثر کردار ادا کر رہے ہیں

اور اگر مثبت صحافت کا یہ عمل جاری رہا تو جتوئی کے مسائل حل ہوتے رہیں گے

اس موقع پر ڈاکٹر عاشق ظفر بھٹی، وزیر احمد ملک، شبیر خان، شکیل خان، محمد شفیع قادری، زاہد شفیع مہروی، کامران ظفر بھٹی و دیگر موجود تھے.


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

صحافی برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے بخاری گروپ عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین جھلاریں ملک ارشد مشتاق کھلنگ نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں جتوئی میں صحافی برادری کے ساتھ مقامی انتظامیہ کی جانب سے غلط برتاؤ کیا گیا جس پر بخاری گروپ نے حق و سچ کا ساتھ دیتے ہوئے صحافی برادری کی سپورٹ کی اور حق و سچ کے

علمبردار صحافیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری و ساری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور صحافیوں کی تنقید برائے اصلاح کے عمل کی حمایت کی جانی ضروری ہے اور مثبت تنقید سے ہی معاشرہ پروان چڑھتا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ بخاری گروپ کی عوام میں جڑیں مضبوط ہیں اور بخاری گروپ کے قائد مخدوم سید باسط احمد سلطان بخاری کی ہدایت کے مطابق

عوامی مسائل کے حل کیلئے کو شاں ہیں اور بخاری گروپ عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہے اس موقع پر جتوئی کے صحافیوں ملک محمد اقبال ببر، وزیر احمد ملک،

شکیل خان غزلانی، محمد شفیع قادری، کامران ظفر بھٹی، شبیر خان، زاہد شفیع مہروی اور دیگر نے انتظامیہ اور صحافیوں کے تنازعہ میں حق سچ کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ علاقہ کے مسائل اجاگر کرتے رہیں.

About The Author