دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

20مئی2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر /

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

پولیس تھانہ ڈونگہ بونگہ کی بڑی کاروائی عرصہ پانچ سال سے روپوش A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری گرفتار ، تفتیش جاری.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کامیابی کے ساتھ کریک ڈاؤن جاری ہے.

ایس ایچ او ڈونگہ بونگہ سب انسپکٹر مطلوب احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے عرصہ پانچ سال سے روپوش A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری تنویر گرفتار کر لیا ،

اشتہاری مجرم تنویر اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والے انتہائی خطرناک ڈکیت گینگ کا اہم رکن ہے. اشتہاری مجرم تنویر نے سال 2015میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سیالکوٹ کی فیملی کو فاروق کوکارہ پمپ کے قریب اسلحہ کے زور پر

روکا اور سات موبائل فون، طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے تھے. پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم کو گرفتار کیا،

اشتہاری مجرم تنویر سے واقعہ سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے. اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی پولیس کا جرائم کی بیخ کنی کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا

سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے. انہوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے.

اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور گشت کا نظام مزید بہتر بنایا جائے.


بہاولنگر –

ڈان رپورٹ بائے چوہدری اعجاز محمود – تخت محل کے علاقہ بستی مرکھائی میں بیوہ خاتون نے خاوند کے قتل کیس کی پیروی کرنے پر قاتلوں کی طرف سے اسے بچوں سمیت قتل کی دھمکیاں ملنے اور پولیس کی طرف سے قاتلوں کو

مبینہ طور پر تحفظ فراہم کیے جانے پر اہل خانہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی اور اس کےبچوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

بیوہ سنجیلا ذاکرنے مقتول کے بھائی ودیگر فیملی ممبرز کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئےمیڈیا نمائندگان کو بتایا کہ رائے بشیر جو کہ محکمہ مال میں بطور پٹواری تعینات ہے اور مقتول کا سگا چچا بھی ہے ن

ے زمین کے تنازعہ پر 9 مئی کو مسلح افراد کے ہمراہ اسکے خاوند ایوب کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولیاں مار کر قتل کر دیا جس کا مقدمہ نمبر102/20 میری مدعیت میں تھانہ تحت محل میں درج ہوا

تاہم پولیس نے ملزمان سے ساز باز کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کیا ا اور اس دوران ملزمان کی طرف سے کیس کی پیروی سے نہ ہٹنے کی صورت میں اسے بچوں سمیت قتل کی دھمکیاں ملنی شروع ہو گئیں ۔

سنجیلا کے مطابق دھمکیوں کے متعلق پولیس کو انفارم کرنے کے باوجود پولیس نے ملزمان کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا اور پولیس کی شہ پر مسلح ملزمان نے انہیں ڈرانے اور قتل کرنے کے لیے 4 روز قبل اسکے گھر پر حملہ کیا

اور پولیس کے پہنچنے پر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے تاہم پولیس نے اصل واقعہ سے ہٹ کر ملزمان کے خلاف معمولی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا

جسکی وجہ سے ملزمان عبوری ضمانت پر رہا ہو کر دوبارہ انہیں کیس کی پیروی سے روکنے بصورت دیگر قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

سنجیلا ذاکر اور مقتول ایوب کے بھائی نے ایس ایچ او تھانہ تخت محل اکبر گجر اورتفتیشی مقدمہ اکرم پر ملزمان سے بھاری رشوت لینے اور ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آئی جی پنجاب سے

واقعہ پر فوری نوٹس لینے اور اسے و اس کے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے –

ڈی ایس پی صدر منصور عالم نے رابطہ کرنے پر ڈان کو بتایا کہ مذکورہ کیس میں ملزمان ضمانت پر ہیں اورتفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ان کا کہنا تھا کہ

وہ اس کیس کو خود دیکھیں گے اور تفتیش میرٹ پر ہو گی جبکہ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

احتجاجی مظاہرین کی طرف سے ایس ایچ او و آئی او پر لگائے جانے والے الزمات کے متعلق پی آر او ٹو ڈی پی او سید وہاج شاہ کا کہنا تھا کہ ناقص تفتیش اور اختیارات کے ناجائز استعمال.


بہاولنگر/

(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ تخت محل کے علاقہ بستی مرکھائی میں بیوہ خاتون نے خاوند کے قتل کیس کی پیروی کرنے پر قاتلوں کی طرف سے اسے بچوں سمیت قتل کی دھمکیاں ملنے اور پولیس کی طرف سے قاتلوں کو مبینہ طور پر تحفظ فراہم کیے جانے پر

اہل خانہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی اور اس کےبچوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

بیوہ سنجیلا ذاکرنے مقتول کے بھائی ودیگر فیملی ممبرز کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئےمیڈیا نمائندگان کو بتایا کہ رائے بشیر جو کہ محکمہ مال میں بطور پٹواری تعینات ہے

اور مقتول کا سگا چچا بھی ہے نے زمین کے تنازعہ پر 9 مئی کو مسلح افراد کے ہمراہ اسکے خاوند ایوب کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولیاں مار کر قتل کر دیا ج

س کا مقدمہ نمبر102/20 میری مدعیت میں تھانہ تحت محل میں درج ہوا تاہم پولیس نے ملزمان سے ساز باز کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کیا

ا اور اس دوران ملزمان کی طرف سے کیس کی پیروی سے نہ ہٹنے کی صورت میں اسے بچوں سمیت قتل کی دھمکیاں ملنی شروع ہو گئیں ۔

سنجیلا کے مطابق دھمکیوں کے متعلق پولیس کو انفارم کرنے کے باوجود پولیس نے ملزمان کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا اور پولیس کی شہ پر مسلح ملزمان نے انہیں ڈرانے اور قتل کرنے کے لیے 4 روز قبل

اسکے گھر پر حملہ کیا اور پولیس کے پہنچنے پر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے تاہم پولیس نے اصل واقعہ سے ہٹ کر ملزمان کے خلاف معمولی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا

جسکی وجہ سے ملزمان عبوری ضمانت پر رہا ہو کر دوبارہ انہیں کیس کی پیروی سے روکنے بصورت دیگر قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

سنجیلا ذاکر اور مقتول ایوب کے بھائی نے ایس ایچ او تھانہ تخت محل اکبر گجر اورتفتیشی مقدمہ اکرم پر ملزمان سے بھاری رشوت لینے اور ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے

آئی جی پنجاب سے واقعہ پر فوری نوٹس لینے اور اسے و اس کے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے -ڈی ایس پی صدر منصور عالم نے رابطہ کرنے پر میڈیا کو بتایا ک

ہ مذکورہ کیس میں ملزمان ضمانت پر ہیں اورتفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کیس کو خود دیکھیں گے اور تفتیش میرٹ پر ہو گی

جبکہ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ احتجاجی مظاہرین کی طرف سے ایس ایچ او و آئی او پر لگائے جانے والے الزمات کے متعلق پی آر او ٹو ڈی پی او سید وہاج شاہ کا کہنا تھا کہ

ناقص تفتیش اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی پی او بہاولنگر نے ایس ایچ او بخشن خان اکبر گجر کو معطل کر دیا ہے ۔


بہاولنگر /

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

پولیس تھانہ ڈونگہ بونگہ کی بڑی کاروائی عرصہ پانچ سال سے روپوش A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری گرفتار ، تفتیش جاری.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کامیابی کے ساتھ کریک ڈاؤن جاری ہے.

ایس ایچ او ڈونگہ بونگہ سب انسپکٹر مطلوب احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے عرصہ پانچ سال سے روپوش A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری تنویر گرفتار کر لیا ،

اشتہاری مجرم تنویر اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والے انتہائی خطرناک ڈکیت گینگ کا اہم رکن ہے. اشتہاری مجرم تنویر نے سال 2015میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سیالکوٹ کی فیملی کو فاروق کوکارہ پمپ کے قریب اسلحہ کے زور پر

روکا اور سات موبائل فون، طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے تھے. پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم کو گرفتار کیا، اشتہاری مجرم تنویر سے واقعہ سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے.

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی پولیس کا جرائم کی بیخ کنی کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے.

انہوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے. اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور گشت کا نظام مزید بہتر بنایا جائے.


بہاول نگر/

(صاحبزادہ وحید کھرل)

سیکرٹری زکوۃ عشر پنجاب عالمگیر احمد خان کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے کورونا کی وبا کو کنٹرول کے لیے بروقت اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے صورت حال کنٹرول میں ہیں

جبکہ حکومت نے کاشتکاروں کو گندم کی خریداری میں بہترین سہولیات بہم پہنچائیں کیونکہ زراعت پر ہماری معیشت کا انحصار ہے کسان ہماری معیشت میں اہم کردار کے حامل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بہاول نگر کے دورہ میں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان کے ہمراہ مختلف اجلا سوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں اے ڈی سی آر سیف اللہ ساجد ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم ،اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر منور حسین مگسی ، ڈی ایس پی محمد خان ،ڈی او انڈسٹریز رانا نعیم الرحمان ، زراعت ،

پیسٹ کنٹرول ، ریسکیو اور ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر کے علاوہ دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری زکوۃوعشر کو بتایا کہ

ضلع بہاول نگر میں کورونا کے 1606مشتبہ افراد کی سیمپلنگ کی گئی ہے اور ضلع میں 954افراد کورونا نیگیٹو ہیں اور 597کے رزلٹ باقی ہیں الحمداللہ ضلع میں 41 مریض کورونا کے مرض کو شکست دیکر صحت یاب ہوئے ہیں

اور اس وقت 14کورونا پازیٹو کے مریض ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے اور ضلع میں اللہ کے فضل و کرم اور رحمت سے کسی شخص کا کورونا سے انتقال نہیں ہوا۔

اجلاس میں کورونا کے لیے قائم قرنطینہ سنٹرز ، ڈی ایچ کیو میں ایچ ڈی یونٹس اور ٹی ایچ کیوز اور آر ایچ سیز میں آئسولیشن وارڈز اور طبی سازو سامان اور کٹس کی فراہمی پر تفصیلی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم احساس کفالت پروگرام سے متعلق ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے بتایا کہ ‏ضلع بہاول نگر میں وزیراعظم احساس ایمرجنسی کیش ریلیف پروگرام کے تحت ابتک ایک ارب 23 کروڑ 69لاکھ24 ہزار کی مجموعی رقم

ایک لاکھ ایک ہزار 913 مستحقین میں احساس سنٹرز پر تقسیم کردی گئی گندم خریداری کے حوالے سے بتایا گیا کہ ضلع بہاول نگر کو صوبہ بھر میں خریداری کا سب سے بڑا ہدف دیا گیا تھا۔

ضلع میں محکمہ فوڈ کا ٹارگٹ 35 لاکھ 5 ہزار 752بوری مقرر کیا گیا تھا اور ضلع نے ہدف سے بھی بڑھ کر صوبہ بھر میں سب سے پہلے 38 لاکھ 5 ہزار 757 بوری گندم خریدی ہے

اور ضلع میں 112 فیصد باردانہ کا اجرا اور 108فیصد گندم کی خریداری کی گئی ہے اور کسانوں کو اسی دن ادائیگیاں کی گئی ہیں ۔ اجلاس میں سیکرٹری زکوۃ و عشر عالمگیر احمد خان کو انسداد ڈینگی سے متعلق بتایا گیا کہ

ضلع میں اس وقت ڈینگی کا کوئی مریض نہیں ہے اور ضلع میں 2024 ہاٹ سپاٹس کی سو فیصد کوریج یقینی بنانے کے ڈینگی عملہ اور دیگر محکمے مصروف عمل ہیں۔

اجلاس میں سیکرٹری زکوۃ و عشر نے ضلع بہاول نگر میں ٹدی دل کی روک تھام اور تدارک کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے 2ہزار 30 ایکڑ پر 1337لٹر لیمڈا دوائی کا سپرے کیا گیا ہے۔

سیکرٹری زکوۃ و عشر نے اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اجلاس کو بتایا گیا کہ

ضلع میں 55 پرائس مجسٹریٹس نے یکم رمضان سے 25 رمضان تک 1056 گراں فروشوں کو 14 لاکھ 95 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا ہے

اور 22مقدمات کا اندراج کرکے 24منافع خور گرفتار کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں سیکرٹری زکوۃ عالمگیر خان نے ڈپٹی کمشنر شعیب جدون کی تمام شعبوں میں اقدامات ، فیصلہ سازی اور قائدانہ صلاحیتوں بہت سراہا اور کہا کہ

ان جذبوں لگن ومحنت سے قومیں اپنا وقار بناتی ہیں اور یہی قیادت اور ٹیم ورک ضلع میں عام آدمی کو ریلیف اور گڈ گورننس کا باعث بنتا ہے۔


بہاولنگر/

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

پولیس تھانہ صدر چشتیاں، فورٹ عباس پولیس کی بڑی کاروائیاں، عرصہ چودہ سال اور آٹھ سال سے روپوش دو مجرمان اشتہاری گرفتار، مجرمان سے واقعہ سے متعلق تفتیش جاری،

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان ،عدالتی مفروران اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے پولیس کارروائی کا سلسلہ کامیابی سےجاری ہے.

پولیس تھانہ صدر چشتیاں نے ایس ایچ او انسپکٹر جاوید گجر کی سربراہی میں عرصہ چودہ سال سے روپوش مجرم اشتہاری ناصر سکنہ قبول فتانی کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم ناصر کے خلاف مقدمہ نمبر07/07بجرم 324/353/1
186ت پ درج ہے،

جبکہ دوسری کارروائی تھانہ فورٹ عباس پولیس نے ایس ایچ او سب انسپکٹر ریاض احمد کی سربراہی میں کرتے ہوئے اشتہاری مجرم اشرف سکنہ 266ایچ آر کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم اشرف چوری کے مقدمہ میں عرصہ آٹھ سال سے

پولیس تھانہ فورٹ عباس کو مطلوب تھا. دونوں اشتہاری مجرمان سے واقعات سے متعلق تفتیش جاری ہے. اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہاہےکہ

پولیس فورس نیک نیتی، ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہی ہےاور گرفتاری مجرمان اشتہاری، عدالتی مفرروران اور ٹارگٹ افینڈرز کے عمل کو مزید تیز کیا جا رہا ہے.

About The Author