دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چینی سائنسدانوں نے کورونا کی دوا تیار کرنے کا دعویٰ کردیا

چینی ماہرین کا کہنا ہےکہ نئی دوا حیرت انگیزطور پر متاثرہ شخص کوتیزی سےصحتیاب کرتی ہے

چینی سائنسدانوں نے کورونا کی دوا تیار کرنے کا دعویٰ کردیا ۔

دوا کا جانوروں پر کامیاب تجربہ بھی کر لیا گیا، امریکی بائیو ٹیک کمپنی نے بھی کورونا ویکسین کا انسان پر آزمائش کا پہلا مرحلہ

کامیابی سے طے کرلیا

چینی ماہرین کا کہنا ہےکہ نئی دوا حیرت انگیزطور پر متاثرہ شخص کوتیزی سےصحتیاب کرتی ہے،

دوا مریض میں قلیل مدت کیلئے وائرس کے خلاف مدافعتی نظام بھی پیدا کرتی ہے،

پیکنگ یونیورسٹی کے بیجنگ ایڈوانسڈ اینوویشن سنٹر نے کہا ہے کہ دوا کی جانوروں پر کامیاب آزمائش کی گئی ہے۔

امریکی کمپنی موڈرینا نے بھی کورونا ویکسین کا انسان پر آزمائش کا پہلا مرحلہ کامیابی سے طے کرلیا،

موڈرینا کے چیف ایگزیکٹو افسر کا کہنا تھا کہ ویکسین کے پہلے آزمائشی مرحلے کی تکیمل کے بعد

کمپنی ویکسین کی آزمائش کے دوسرے مرحلے کا آغاز جولائی میں کرے گی۔

About The Author