دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا کے کیسز کتنے عرصے میں 45 ہزار تک پہنچے؟
پاکستان میں کورونا کے کیسز 45 ہزار سے بڑھ گئے۔ پہلے کیس سے 45 ہزار کیسز رپورٹ ہونے میں 84 دن لگے۔۔ دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا کے کیسز کتنے عرصے میں چالیس ہزار تک پہنچے اس کی تفصیل درج ذیل ہ
پاکستان میں کورونا کے کیسز 45 ہزار سے بڑھ گئے ہیں ۔۔ 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آیا اور 20 مئی کو 45 ہزار کیسز رپورٹ ہونے میں 84 دن لگے۔۔
چین میں پہلا کیس یکم دسمبر 2019 کو سامنے آیا، 12 فروری تک 45 ہزار کیسز رپورٹ ہونے میں 73 دن لگے
امریکا میں پہلا کیس 20 جنوری کو رپورٹ ہوا۔ 24 مارچ تک 63 دنوں میں 45 ہزار مریضوں کی تشخیص ہوئی
فرانس میں پہلا کیس 24 جنوری کو درج ہوا۔ 31 مارچ تک 45 ہزار کیسز رپورٹ ہونے میں 66 دن کا عرصہ لگا
جرمنی میں پہلا کیس 27 جنوری کو رپورٹ ہوا۔ 27 مارچ تک 59 دنوں میں 45 ہزار کیس سامنے آ گئے
اٹلی میں پہلا کیس 30 جنوری کو سامنے آیا۔ 20 مارچ کو 49 دنوں میں کیسز 45 ہزار تک پہنچ گئے
بھارت میں پہلا کیس 30 جنوری کو رپورٹ ہوا۔ 4 مئی تک 45 ہزار مریضوں کی تشخیص میں 93 دن لگے
اسپین میں پہلا کیس 31 جنوری کو درج ہوا۔ 25 مارچ کو 55 دنوں میں کیسز 45 ہزار سے بڑھ گئے
برطانیہ میں پہلا کیس 31 جنوری کو سامنے آیا، 5 اپریل تک 64 دنوں میں 45 ہزار کیسز کی تصدیق ہو گئی
روس میں پہلا کیس 31 جنوری کو رپورٹ ہوا۔ 20 اپریل تک 80 دنوں میں 45 ہزار کیسز کی تشخیص ہوئی
ایران میں پہلا کیس 19 فروری کو سامنے آیا۔ یکم اپریل تک 41 دنوں میں کیسز 45 ہزار تک پہنچ گئے
ترکی میں پہلا کیس 11 مارچ کو سامنے آیا 10 اپریل کو صرف 30 دنوں میں 45 ہزار مریضوں کی تصدیق ہو گئی۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس