نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

19مئی2020:آج ضلع مطفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

پہلی پری فلڈ موک ایکسرساٸز 2020

مظفرگڑھ

( خادم حسین کهر سے )۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق  کے زیر نگرانی ریسکیو 1122 کی ممکنہ سیلاب 2020 کی تیاریوں کے سلسلہ میں پہلی پری فلڈ موک ایکسر ساٸز  دریائے چناب پر  کی گٸی۔موک ایکسرساٸز میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈپٹی کمشنر انجنیئر امجد شعیب ترین نے شرکت کی

اس کے علاؤہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عارف ضیاء، سیول ڈیفنس سے یاسین ملک ، پولیس ، ٹریفک پولیس، ہیلتھ، لائیو سٹاک سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر چوہدری طارق، PDMA،بیداری ، ایجوکیشن اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کیمطابق 2020 کے ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ اور متعلقہ سرکاری اداروں نے تیاریاں شروع کردی ہیں،

سیلاب کی تیاریوں کے سلسلے میں مظفرگڑھ میں دریائے چناب پر ریسکیو 1122 نے فرضی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔اس دوران ریسکیو کے جوانوں نے سیلاب میں گھرے ہوئے اور ڈوبتے ہوئے افراد کو بچانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا، اس موقع پر سیلاب کے حوالے سے ریسکیو اور دیگر اداروں کی استعدادکار اور ساز سامان کی بھی نمائش کی گئی.

پری فلڈ موک ایکسرسائز کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشادالحق کی قیادت میں ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی کارکردگی قابل ستائش ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 مختصر عرصے میں اپنی محنت اور پیشہ ورانہ کارکردگی سے اپنے ساکھ قائم کر چکا ہے ، انہوں نے سیلاب اور دیگر ایمرجنسیز کے علاؤہ ملک میں بڑھتی ہوئی کرونا وباء میں بھی ریسکیو 1122 کے جوانوں کو فرنٹ لائن پر اپنی خدمات سر انجام دینے پر سراہا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کا کہناتھا کہ ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ متوقع سیلاب کے حوالے سے مکمل طور پر تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔۔

مشقوں کے دوران ریسکیو 1122 مظفرگڑھ اور دیگر ڈیپارٹمنٹز کی جانب سے سیلاب کے دوران اور سیلاب کے بعد استمال ہونے والے ساز وسامان کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے

تونسہ شریف پل قمبر منڈی مویشی و منگل بازار لوگوں کا مویشیوں سمیت دیگر ایشیا ضروریات کی خرید و فروخت کے لئے عوام کا سمندر انتظامیہ نام کی کوئی چیز دور دور تک نزر نہیں آرہی تهی.

شدید گرمی اور روزے کی وجہ سے فوٹو گرافی نہیں ہو سکتی تھی صورتحال اس سے بھی زیادہ خراب تهی احتیاطی تدابیر یا ایس او پیز کا خیال ہی نہیں تها کوروناوائرس پھیلا تو زمہ دار کون ؟


مظفرگڑھ

( خادم حسین کهر سے)

بستینورےوالاکوبجلی_دو۔
جن کی چھاوں بھی تمازت سے بھری رہتی ہے۔

ایسے بے فیض درختوں سے پرے بیٹھا کرو۔

سلام ہے ان دوستوں کی جرات، عظمت و ہمت کو جو اس گرم دوپہر میں روزے کے ساتھ اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے #بستینورےوالاکوبجلی_

دو مہم کے سلسلے میں اکٹھے ہوئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

عملی جد و جہد کا آغاز کر دیا ہے، ان شا اللہ اس مسئلے کے حل تک احتجاج جاری رہے گا۔

سلام ہے ان سب دوستوں کو بھی جو مسائل کا حل تو چاہتے ہیں لیکن گھر سے نکلنے پر مائل نہیں ہوتے۔
#بستینورےوالاکوبجلی_دو۔


تونسہ شریف پل قمبر منڈی مویشی و منگل بازار لوگوں کی مویشیوں کی خرید و فروخت ایس او پیز کی خلاف ورزی انتظامیہ خاموش

تونسہ شریف پل قمبر منگل بازار ایشیا ضروریات کی خرید و فروخت کے لئے لوگوں کی ہزاروں کی تعداد میں آمد عوام کا سمندر انتظامیہ نام کی کوئی چیز دور دور تک نزر نہیں آرہی

تونسہ شریف پل قمبر . مویشی منڈی میں پنجاب بهر سے مویشی خریدنے کیلے بیوپاریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے

تونسہ شریف پل قنمبر پاکستان سمیت دنیا بھر ہیلتھ ایمرجنسی ہے اتنا بڑی تعداد میں مختلف علاقوں و بڑے بڑے شہروں سے مختلف لوگوں کا ہنجوم کوروناوائرس کو پھیلانے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے

تونسہ شریف پل قمبر منڈی مویشی و منگل بازار میں گورنمنٹ پنجاب ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے نہیں تو چند دن بعد اللہ نہ کرے کوروناوائرس کیسز میں بڑی حد تک اضافہ ہو ہونے کا خدشہ ہے

تونسہ شریف پل قمبر فوٹیج میں جو دیکها جاسکتا ہے صورتحال اس سے بھی زیادہ خراب ہے احتیاطی تدابیر یا ایس او پیز کا خیال ہی نہیں تها کوروناوائرس پھیلا تو زمہ دار کون ؟


کوٹ ادو

(خادم حسین کهر سے )

ایس ایچ او کو ٹ ادو ادریس خان کو انکے اصولوں ایمانداری سے کام نہیں کرنے دیا جا رہا کیا یہ تبدیلی اس چیز کا نام تھا اگر کسی کی نہ مانی جائے اور وہ بی نا جائز بات تو ہڑتالیں دفعات یاد آتے ہیں

اگر کوئی غریب مظلوم پس رہا ہو تب کہاں جاتے ہیں سب اعلی شخصیات اور معززین تبادلے کروانے یا تہمتیں لگانے سے

کچھ نہیں ہوتا حق پر اور حقائق کا سامنا کرنا سیکھیں پولیس کو آزادی دیں تاکہ وہ حق اور حقائق پر کام کر سکے.

جناب DPO صاحب سے گزارش ہے کو ٹ ادو و ایک فرض شناس اور ایماندار آفیسر کی ضرورت ہے .

اہلیان کو ٹ ادو کی گزارش ہے کہ ادریس خان کو انکے کام کرنے دیں انشا ء اللہ کو ٹ ادو میں امن کی فضا قائم ہے رہنے دیں 🌹

About The Author