دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

19مئی2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر/

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی زیر صدارت احساس ایمرجنسی کیش ریلیف پروگرام کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں ایک لاکھ ایک ہزار 913 مستحقین میں ایک ارب 23 کروڑ 69لاکھ24 ہزار کی مجموعی رقم احساس سنٹرز پر تقسیم کردی گئی ہے۔

اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر وحید افسر باجوہ نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع بھر میں کورونا کے 41 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور مجموعی طور پر 1606 مشتبہ مریضوں کے سیمپلز لئے گئے ہیں

جن میں سے 954کورونا نیگیٹو ہیں جبکہ 597کے رزلٹ کا انتظار ہے اور ضلع میں 14 افرادکورونا پازیٹو ہیں۔ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ ضلع کے دور دراز علاقوں میں ٹائیگر فورس کا جذبہ اور لگن قابل ستائش ہے

اور کورونا کے خلاف عوام میں آگاہی و شعور اور دیگر شعبوں میں رضاکارانہ خدمات سے وزیراعظم ٹائیگر فورس اپنی افادیت ثابت کررہی ہے

وہ ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں وزیراعظم ٹائیگر فورس کے ضمن میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں بتایا کہ ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کو ضلع بھر کی مساجد ، بازاروں ، احساس سنٹرز اور دیگر شعبوں میں ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں

اور اس فورس کی خدمات کا اچھا فیڈ بیک مل رہا ہے جو کہ خوش آئند اور حوصلہ افزا ہےڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے اس موقع پر کہا کہ ٹائیگر فورس سوشل سروس کا ایک بہت بڑا نیٹ ورک ہے

اور ضلع بھر میں 15 ہزار سے زائدافراد نے رجسٹریشن کروائی ہے اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں ٹائیگر فورس میں سٹوڈنٹس سمیت ڈاکٹرز ،انجئنیرز، اساتذہ،سول سروس ،

این جی اوزورکرز، رئٹائرڈ ملازمین ،وکلاءاور دیگر شعبوں کے افراد شامل ہیں۔ شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام اور سدباب میں جو محکمے فعال کردار ادا نہیں کریں گے

انکے خلاف انضباطی کاروائی کی جائے گی۔ وہ آج ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے تمام محکموں کی ڈینگی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ویران اور خالی عمارتوں، کاٹھ کباڑ کی جگہوں ،پانی کے احاطوں اور قبرستانوں و ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ میں تیزی لائی جائے

اور ڈینگی لاروا کی تلفی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں۔اجلاس میں محکمہ صحت نے ڈینگی کے انسدادی اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔


بہاولنگر/

( صاحبزادہ وحید کھرل)

پولیس تھانہ منچن آباد کی ناجائز اسلحہ، منشیات کے خلاف بروقت اور بڑی کاروائی، 03 ملزمان گرفتار، قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس، ناجائز اسلحہ برآمد، مقدمات درج، تفتیش جاری.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد، اشتہاری مجرمان ودیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے.

ایس ایچ او تھانہ منچن آباد رزاق احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ناجائز اسلحہ، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس ٹیم نے شکر گنج چوک سے ملزم محمد محسن کو گرفتار کیا،

قبضہ سے 1520گرام چرس برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا. جبکہ پولیس ٹیم نے ناجائز اسلحہ کے خلاف ماڑی چکوکا، مدنی چوک میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان بدرمنیر،

محمد احمد کو گرفتار کرتے ہوئے قبضہ سے ایک کاربین اور ایک پسٹل برآمد کرلیا، پولیس منچن آباد نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا.

اس موقع پر ایس ایچ او رزاق احمد نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے آپریشن جاری ہے. ڈی پی اوقدوس بیگ نے کہا ہے کہ

شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر ڈسٹرکٹ پولیس ہمہ وقت کوشاں ہیں. منشیات جیسی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنے کے لیے شہری ہمارا ساتھ دیں تاکہ اپنی نوجوان نسل کے مستقبل کو ان معاشرتی ناسوروں سے محفوظ رکھا جا سکے.


بہاولنگر/

(صاحبزادہ وحیدکھرل )

پولیس تھانہ بخشن خان کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، بدنام زمانہ 02 منشیات فروش ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار،

قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب آلات کشیدگی معہ دوچالو بھٹیاں، ناجائز اسلحہ بھی برآمد،

ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ،تفتیش جاری

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس کاکریک ڈاون جاری ہے ،ایس ایچ او بخشن خاں انسپکٹر عبدالرزاق شاکر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف بروقت

اور بڑی کاروائی کرتے ہوئے موضع دلہ بھڈیرا سے دوبدنام زمانہ منشیات فروش شیخ محمد عرف شیخے خاں، مظہر کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا،

ملزمان کے قبضہ سے 420لیٹر شراب آلات کشیدگی معہ دو چالو بھٹیاں بھی برآمد کرلیں. ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ میں 01رائفل 44بور اور 01پسٹل 30بور برآمد کرتے ہوئے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے.

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نےکہاکہ ضلع بہاولنگر کو کرائم فری زون بنانے کا عزم کر رکھا ہے.

اس سلسلہ میں ضلعی پولیس کاروزانہ کی بنیاد پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث خطرناک مافیا کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے.

پولیس کےساتھ ساتھ معاشرے کے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ معاشرتی ناسوروں کے گھناؤنے عزائم کی تکمیل سے

روکنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ نوجوان نسل پڑھ لکھ کر مستقبل میں ملک و قوم کی بھاگ دوڑ سنبھال سکیں.

اپنی نوجوان نسل کو منشیات فروشوں کے ہاتھوں کسی صورت زندہ لاشیں نہیں بننے دیں گے.


بہاولنگر/

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر گزشتہ روزضلع پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلا ف دبنگ سر چ آپریشن20مجرمان اشتہاری سمیت 54ملزمان گرفتار۔

پو لیس کا کچی آبادیوں، ہو ٹلز،سرا ئے سمیت کئی مشکوک مقامات پر چھاپے۔

منشیات کے اڈوں کا گھیراتنگ۔ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، 650افراد کی بائیو میٹرک تصدیق، 285سے زا ئد گھروں ودیگر و دیگر مقامات کی تلاشی۔

تفصیلات کے مطا بق ڈی پی او بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے ایلیٹ فورس،کیو آر ایف فورس،لیڈیز پولیس، ریزروپولیس،

سیکیورٹی برانچ، انٹیلی جنس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ بھاری نفری کے ساتھ سرچ آ پریشن کرتے ہو ئے 54ملزمان کو گرفتار کیا،

جن میں 20مجرمان اشتہاری بھی شامل ہیں۔ پولیس نے 20مقامات کا سرچ آپریشن کیا جن میں کچی آبادیاں،ہوٹلز،سرائے اور مشکوک مقامات شا مل ہیں۔

ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 04پسٹل، 02رپیٹر 12بور،4960گرام چرس،1060گرام ہیروئن اور 669لیٹر شراب سمیت 02 چالو بھٹیاں بھی برآمد ہوئیں.

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں پابند سلاسل کیا گیا. ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. سرچ آپریشن کے دوران 850افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائسز کے ذریعے تصدیق کی گئی

اور 285سے زائد گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔

ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں

سرچ آپریشن جاری ہیں،سرچ آپریشن کا مقصد چھپے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرتے ہوے

شہریوں میں احساس تحفظ پیداکرنا ہے۔


بہاولنگر/

( صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر پولیس کی منشیات فروش کے خلاف بڑی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد، مقدمہ درج، تفتیش جاری.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر منشیات کی روک تھام کے لیے ضلع بھر میں معاشرتی ناسوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے.

ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر انسپکٹر عارف باجوہ کی سربراہی میں سب انسپکٹرفراز احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ریلوے گراونڈ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خرم شہزاد کو گرفتار کرلیا،

ملزم کے قبضہ سے 02 کلو سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا، ملزم سے تفتیش جاری ہے. اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا ہےک

ہ نئی نسل میں نشہ آور اشیاء کے استعمال کا رجحان انتہائی تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے والدین کو چاہیے کہ بچوں پر خاص طور پر توجہ دیں اورانہیں دوستانہ ماحول مہیا کریں ۔ منشیات کسی ایک قوم،

زبان یا مذہب کا دشمن نہیں بلکہ یہ پورے معاشرے کا مشترکہ دشمن ہے اس کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا چاہیے۔

معاشرے کے ہر فرد کوچاہیے کہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف پولیس کا ساتھ دیں تاکہ منشیات سے پاک ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے.

About The Author