دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

19مئی2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کمشنر ساجد ظفر ڈال سے ان کے آفس میں ملاقات کی

اور شہر میں ترقیاتی منصوبوں اور حلقہ کے مسائل پر بات چیت کی گئی.مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں نصب سٹریٹ لائٹس کو بحال کرایا جائے

ہائی ویز کی طرف سے کارپوریشن کو جمع پانچ کروڑ روپے کا آڈٹ ہونا چاہئیے جس پر کمشنر ساجد ظفر ڈال نے تفصیلات طلب کرلیں۔
مشیر وزیر اعلیٰ و چیئرمین محمد حنیف پتافی نے پی ایچ اے آفس اور جناح فیملی پارک کا بھی دورہ کیا

ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود کو پارکس،چوکوں اور گرین بیلٹس کے کام کو تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کیں ڈی جی ڈاکٹر عابد محمود نے پی ایچ اے کے منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا.


ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے قیدیوں کیلئے احسن اقدام سامنے آیا ہے حکومت پنجاب کی طرف سے مالی طور پر کمزور قیدیوں کی دیت اور جرمانہ کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے

اورمالی طور پر کمزور قیدیوں کی دیت اور جرمانہ کی رقم ادا کرکے رہائی دلائی جائے گی قیدیوں کے مالی حالات،جیل میں نظم و ضبط اور دیگر معاملات کی جانچ پڑتال کیلئے کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

جیل کے سپرنٹنڈنٹ کمیٹی کے سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں.کمشنر ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیرہ غازی خان،راجنپور،لیہ،بہاولپور اور ملتان جیل کے سپرنٹنڈنٹس شریک ہوئے

ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے سات قیدیوں کے کیس کی سماعت اور معاملات کا جائزہ لیا گیاسپرنٹنڈنٹ جیل نے بریفنگ دی۔

کمیٹی نے دیت اور جرمانہ کی ادائیگی کے کیس کی سفارش کردی۔کمشنر نے کہا کہ کمیٹی غیر جانبدار رہ کر تمام معاملات کا جائزہ لے۔

متعلقہ محکموں سے مالی،تھانہ کا ریکارڈ،علاقہ میں رہن سہن سمیت تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے۔ کمشنر نے کہا کہ کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے ہوگا۔


ڈیرہ غازیخان :

ضلع ڈیر ہ غازیخان میں تاجروں کی مشاورت سے دالوں اور بیسن میں 20روپے تک فی کلو کمی کر دی گئی ہے.30کے قریب اشیائے خوردونوش کے نرخ از سر نو متعین کیے گئے.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلا س میں نرخوں کافیصلہ کیاگیا اور ڈپٹی کمشنر کی طرف سے نئے نرخ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے

جو فوری طو رپر نافذ العمل ہو گا. دکاندار اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر فروخت کریں گے. گرانفروشی، ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی پر کارروائی ہو گی.

دکاندار نمایاں جگہوں پر نرخنامے آویزاں کریں گے. ضلعی آفیسر انڈسٹریز غلام اصغر صدیقی نے بتایا کہ دال مونگ، دال چنا، دال چنا باریک اور بیسن کی قیمتوں میں بیس،بیس روپے جبکہ دال مسور کی قیمت میں سترہ روپے کی واضح کمی کر دی گئی ہے

جس سے غریب عوام کو معاشی ریلیف ملے گا. نوٹیفکیشن کے مطابق بیس کلو آٹے کا تھیلا 805روپے میں فروخت ہو گا.

نئے نرخ کے مطابق دال چنا موٹی 115روپے فی کلو، دال چنا باریک 110روپے، دال مسور موٹی 130روپے، باریک 160روپے، دال ماش دھلی چمن 210روپے اور برما 182، دال مونگ دھلی 255روپے، چنا سفید موٹا 110روپے،

چنا سفید باریک 90روپے، بیسن 116روپے، چینی سفید 80روپے، چاول کرنل کچی اور پکی 125روپے، چاول کرنل چھوٹی 70روپے، چاول اری 6، ساٹھ روپے،

سوجی اور میدہ 52روپے، دہی 80روپے، چھوٹا گوشت 600روپے او ربڑا گوشت 350فی کلو گرام فروخت ہو گا. سو گرام وزن کی روٹی چھ روپے جبکہ خمیری روٹی سات روپے،

دودھ 75روپے فی لٹر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا. ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ عوام گرانفروشوں کی نشاندہی کریں.

زائد قیمت وصول کرنے پر ٹال فری نمبر 080002345,03454023718,064-9260347 پر ثبوت کے ساتھ اطلاع دی جاسکتی ہے.


ڈیرہ غازیخان :

بیت المال سوشل ویلفیئرڈیرہ غازیخان کی طرف سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں خشک راشن تقسیم کیاگیا اس حوالے سے ضلع کونسل ہال میں تقریب منعقد ہوئی

جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے کی. ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد رضوان جمیل، چیئرمین بیت المال کمیٹی محمد حسین نیازی،

ممبر پنجاب بیت المال کونسل ملک اقبال ثاقب، سہراب خان بزدار اور سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ابراہیم کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران موجو دتھے.

اس موقع پر اللہ والا ٹرسٹ کی طرف مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کیے گئے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو کوروناوائر س سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے. محکموں کو مزید فعال طریقے سے کام کرنا ہو گا.

انہوں نے یہ بات محکمہ صحت کے زیراہتمام کوروناوائرس کے ایس او پیز سے متعلق تربیتی ورکشاپ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر زوہیب حسن اوردیگر موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بہتر نتائج کے حصول کیلئے محکموں اور عوام کو ایس او پیز سے متعلق آگاہی دی جائے

اور تربیتی ورکشاپ اسی سلسلے کی کڑی ہے. سماجی فاصلوں، ماسک، گلوز، سینیٹائزرکے استعمال سمیت دیگر اقدامات یقینی بنائے جائیں.

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی بظاہر علامات نظر نہیں آتیں تاہم ہر فرد اپنے آپ کو دوسروں سے بچائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ملک اور دیگر نے ایس او پیز سے متعلق آگاہی دی.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے روڈ سیوریج کے پیچ ورک اور ترقیاتی کام کا جائزہ لیا.

ڈپٹی کمشنر نے ماڈل ٹاون میں روڈ کے پیچ ورک کاجائزہ لیتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے اور معیاری مٹیریل کے

استعمال کی ہدایات جاری کیں.

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پیچ ورک کو جلد مکمل کر کے عوام کی آمدو رفت کیلئے آسانیا ں پیدا کی جائیں.

About The Author