دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

18مئی2020:آج میانوالی میں کیا ہوا؟

میانوالی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

میانوالی

(سویل نیوز رپورٹ)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیوواحد ارجمند ضیا ء کا گندم خریداری مراکز سوانس موڑ اورماڑی انڈس کا دورہ۔گندم خریداری ریکارڈ اور باردانہ فراہمی ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر سنٹر انچارج نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ

ضلع میانوالی میں قائم کر دہ چھ گندم خریداری مراکز سے محکمہ خوراک مجموعی طور پر 434782بوری گندم خرید کر چکا ہے جو کل ہدف کا60فیصد ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری اہداف کے سلسلہ میں محکمہ خوراک کی کا وشوں پر عدم اطمینا ن کا اظہار کر تے ہوئے اسے مزید بہتر بنا نے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر سرگودہا ڈویژن محترمہ فرح مسعود اور ڈپٹی کمشنر عمرشیر چٹھہ نے محکمہ خوراک کی کارکردگی پر سخت بر ہمی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران نے گندم خریداری مراکز سے جن کا شتکاروں کو باردانہ جاری کیا ہے اور وہ اب تک گندم نہیں لا سکے ان کے پیچھے جا ئیں اور باردانہ گندم سمیت سنٹر پر لائیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک حکو مت پنجاب نے گندم خریداری مہم کے دوران کا روباری مقاصد کیلئے گندم کی خرید و فروخت اور ذخیر ہ اندوزی پر پابندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور ذخیرہ کی گئی گندم کی اطلاع متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر یا ڈسٹرکٹ

کنٹرول روم کے فون نمبر0459-920152پر دیں۔اطلاع دینے والے کا نا م صیغہ راز میں رکھا جا ئے گا۔


میانوالی

(سویل نیوز رپورٹ)

کمشنر سرگودہا ڈویژن محترمہ ڈاکٹر فرح مسعود کی ہدایت پر ضلع میانوالی میں گندم ذخیر ہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈا ؤن جاری۔13مختلف مقامات سے ذخیر ہ کی گئی گندم کے 58306بیگز برآمد کر کے قریبی گندم خریداری مراکز پر پہنچا دیئے گئے۔

جبکہ ذخیر ہ اندوزی پر فوڈ سٹف ایکٹ اور امتناع ذخیرہ اندوزی آر ڈیننس 2020کے تحت3افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر ا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سرگودہا ڈویژن میں گندم خریداری میں سست روی پر کمشنر سرگودہا ڈیژن نے ویڈیو لِنک کا نفرنس کے دوران انتظامیہ، محکمہ خوراک کو کارکر دگی بہتر بنا نے اور خریداری اہداف کی تکمیل کیلئے گندم کی ذخیرہ اندوزی

بغیر قانو نی نقل وحمل کے سدبا ب کیلئے راست اقدامات برؤے کار لانے کی ہدایت کی تھی۔جس پر عملدآمد کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں چھا پہ مار ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

جو ذخیر ہ اندوزی کے سدباب کیلئے مصروف عمل ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گندم خریداری مراکز سے باردانہ لیکر واپس نہ لا نے والے فارمرز کے خلاف بھی سخت کا روائی عمل میں لا ئی جا نے کے احکا مات جاری کئے تھے

جس پر عمل کر تے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ خوراک کے افسران باردانہ فہرستوں کے مطابق متعلقہ کا شتکاروں سے رابطے اور گندم خریداری مراکز پر لا نے کے سلسلہ میں کو ششوں میں مصروف عمل ہیں۔


میانوالی

(سویل نیوز رپورٹ )

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر پرویز اقبال اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رفیق خان کی ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کو اُن کے دفتر میں ضلع میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ۔۔

جُملہ اقدامات سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میانوالی میں کرونا کے سسپکٹڈ لوگوں کی اسکریننگ اور سیمپلنگ زور و شور سے جاری ہے۔

سمیع اللہ اور نجیب اللہ کا دوسرا سمپل بھی نیگیٹیو آگیا ہے اور انہیں اپنے گھروں میں بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع میانوالی میں کورونا کے 6 کنفرم کیس ابھی باقی ہیں۔

یہ سارے نئے کیس ہیں ان میں سے ایک محمد ارشد کندیاں سے اور اسی کا ایک کنٹیکٹ محمدمنیر ڈسپینسر آر ایچ سی کندیاں، سعید اختر ٹریفک پولیس،محمد عابد کوٹ بیلیاں جو کہ کراچی سے آیا ہوا ہے،

مطیع اللہ جس کا گلبرگ چوک سے رینڈم سیمپل لیا گیا تھا اور شاہین ٹاؤن کا یاسر امیر خان جو کہ لاہور سے آیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام چھ کے چھ پازیٹیو کیس ہیں جو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میانوالی میں ایڈمٹ ہیں

اور ان تمام کی حالت اللہ کے حکم سے خطرے سے باہر ہے۔سی ای او ہیلتھ اور ڈی ایچ او نے مزید کہا کہ تمام مریضوں کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے

اور انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان تمام کے کنٹیکٹس کی بھی سیمپلنگ کرلی گئی ہے اور سیمپل این آئی ایچ لیب اسلام آباد بھجوا دیے گئے ہیں

جبکہ ان کو اپنے اپنے گھر میں کورنٹائن کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے اسٹاف کو سختی سے تنبیہ کردی گئی ہے کہ وہ اس پورے پروسیس میں مکمل ایس او پی پر عمل کریں کریں تاکہ

سب سے پہلے ان کی اپنی سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔۔مزید براں شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ محکمہ صحت سے مکمل تعاون کریں اور اس قومی فریضہ میں ایک اچھے شہری کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالیں۔

اور بلاوجہ گھر سے باہر مت نکلیں اگر باہر نکلنا بھی پڑے تو گلووز اور ماسک کا استعمال کریں۔اور سوشل ڈسٹنس کے اصول کو فالو کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی کی وجہ سے کورونا وائرس مریضوں میں اضافہ ہوسکتا ہے اس لیئے محکمہ ہیلتھ کے افسران،ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف و ڈیوٹی پر متعین دیگر عملہ کو چوکس اور مستعد رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا آپ اس وباء مہں ہراول دستہ اور قوم کی امیدوں کا مرکزومحور ہیں۔

اس لئے ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے تمام حفاظتی اقدامات اور حکومت کی اس حوالہ سے جاری کردہ ایس او پیزپر عملدرامد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔


میانوالی

(سویل۔نیوز رپورٹ)

محکمہ ہیلتھ میں 17اے کے تحت تین ملا زمین کی تعیناتی۔ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر پرویز اقبال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رفیق خان نیازی کے ہمرا ہ نئے بھرتی ہو نیوالے اہلکاروں کو

تعیناتی کے آرڈر دیئے۔17اے کے تحت بھرتی ہو نیوالوں میں بہاول خان ولد غلا م شبیر خان وارڈ بوائے،

سیف الرحمن ولد محمد رمضان سینٹری پٹرول، مختار حسین ولد ابی زر چوکیدار ڈی ایچ او آفس شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے انہیں دیا نتداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کر نے کی ہدایت کی۔


میانوالی

(سویل نیوز رپورٹ)

سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی /ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنا نس اینڈ پلاننگ اعجاز جو ئیہ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ /اڈا منیجر ٹرانسپورٹ کے حوالہ سے جاری کر دہ ایس او پیز پر عملدآمد کو سختی سے یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے ما لکا ن و اڈا منیجر ز کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب نے ٹرانسپورٹ چلا نے کی مشروط اجازت دی ہے جو حکو مت پنجاب کی جاری کر دہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تما م ٹرانسپورٹ کمپنی مالکا ن اپنے اڈا منیجر ز اور ذیلی عملہ کو ہدایت جاری کریں اور ان ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ اِن ایس او پیز پرعملدرآمد کے حوالہ سے ما نیٹر نگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو تواتر سے ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل ما نیٹر کر یں گی

جہاں کہیں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پا ئی گئی بلا امتیاز قانو نی کاروائی عمل میں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹر مالکا ن ملک و قوم کے مفاد کو ملحوظ رکھتے ہو ئے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں

اور رضار کارانہ طور پر قانو ن کی پاسداری کر یں تا کہ ہمیں سختی نہ کر نا پڑے۔ٹرانسپورٹر نے اس موقع پر بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔


میانوالی

(سویل نیوز رپورٹ)

ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب کا لا ک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کورونا وائرس سے بچا ؤ کے حفاظتی اقدامات ایس او پیز سے مشروط ہے

انہوں نے کہا کہ لا ک ڈا ؤن میں نرمی کے احکا مات کے تحت

جو کار وبار/دکا نیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ان پر لا زم ہے کہ وہ خود،جملہ ملا زمین وغیر ہ ماسک اور دستا نے استعمال کریں۔

گاہکوں کیلئے سینی ٹائزر رکھوائیں اور خریداروں سے سما جی فاصلہ کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروائیں دوکا نوں کے اندر اور با ہر ہجو م یا رش نہ ہونے دیں۔

دن میں تین بار جراثیم کش سپرے کروائیں۔دوکا نوں پر ہاتھ دھونے اور صابن کا انتظام کریں۔ہا تھ ملا نے اور گلے ملنے سے سختی سے پرہیز کریں

کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر پر مبنی پینا فلیکس /بینرز دوکا نوں پر آویزاں کروائیں اور جمعہ، ہفتہ،

اتوار حکو مت پنجاب کے احکا مات کے مطابق متعلقہ کا روبار بند رکھیں ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ ان احکا مات کی

خلاف ورزی کر نے پر نہ صرف متعلقہ کا روبار دوکا نیں سیل کر دی جائیں گی

بلکہ مالکا ن کے خلاف بھی تادیبی کا روائی عمل میں لا ئی جا سکتی ہے۔

About The Author