ایران کا امریکا کے خلاف سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط ،،
ایرانی وزیر خا رجہ جواد ظریف نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کوامریکا کی جانب سے ایران کو وینزویلا تیل سپلائی میں
ممکنہ رکاوٹ ڈالنے پر آگاہ کیا گیا ہے۔
جواد ظریف کا کہنا ہے کہ کیریبین میں امریکی بحریہ کی تعیناتی ایرانی تیل کی وینزویلا ترسیل میں مداخلت کیلئے کی گئی ہے،
اس طرح کا کوئی بھی اقدام غیر قانونی اور لوٹ مار کی قسم ہو گا۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی اقدام کے نتائج کا ذمہ دار امریکا خود ہوگا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کےچار جہازوں کی ایران کے ٹینکروں سے
ممکنہ تصادم کیلئے موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
امریکا نے ایران اور وینزویلا کی تیل برآمدات کے خلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
اے وی پڑھو
امریکہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مطمئن
روس نے یوکرین پر حملہ کردیا، اسٹاک مارکیٹس کریش، تیل اور سونا مہنگا
امریکا: ویکسینیٹڈ افراد پر سے سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ